Tuesday 28 August 2018

سُمبلُو بُوٹی سے مہلک امراض کا علاج


سُمبلُو بُوٹی سے مہلک امراض کا علاج

سُملو کا لاطینی نام بربیرس اریسٹاٹا ہے اور یہ نباتات کے خاندان زرشکیہ سے تعلق رکھتی ہے۔ یورپ کی عام زرشک کا لاطینی نام بربیرس دیگرس ہے۔ پاکستان اور انڈیا میں اسی کو سُمبل، سُمبلو یا سِملو کہتے ہیں ۔ ہندی میں اس کو دار ہلد بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پودا عام کانٹے دار جھاڑی ہے، جس کی جڑ زرد رنگ کی ہوتی ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقوں مانسہرہ، بالاکوٹ، کشمیر اور شمالی وزیرستان میں بھی پائی جاتی ہے۔ بلوچستان کے علاقوں زیارت ، باباخرواری، دوزخ تنگی، لورالائی، درگئی، قلعہ سیف اللہ اورسنجاوی کے اطراف میں بھی پائی جاتی ہے۔ وہاں کے لوگ اسے زرل کہتے ہیں۔ بعض جگہ اسے کورئے یا زیڑلرگے بھی کہا جاتا ہے۔ (پاک و ہند میں سُمبل نام کا ایک بہت بڑا درخت بھی پایا جاتا ہے جس پر سرخ رنگ کے بڑے بڑے پھول لگتے ہیں اور پھر روئی یا اُون سے مماثل بہت نرم قسم کی ریشے والی روئی لگتی ہے جو کہ نرم تکیے اور غلاف میں بھری جاتی ہے۔ اس درخت کا سمبل والی جھاڑی نما پودے سے کوئی تعلق نہیں۔)
سمبل، سمبلو، یا سملو ایک خود رو جھاڑی ہے۔ اس کے پرانے پودوں کا قد سات آٹھ فٹ تک ہوتا ہے۔ شاخیں اطراف میںSimloo Fruitsپھیلی اور کانٹوں سے بھری ہوتی ہیں۔ ہر کانٹا سہ شاخہ ہوتا ہے۔ پرانے پودوں کے تنے کا قطر تین چار انچ ہوتا ہے۔ جڑیں گہری بلکہ آٹھ دس فٹ زمین میں ہوتی ہیں۔ یہی جڑ کارآمد ہے۔ اسے کاٹ کر اس پر سے چھلکا اتارکر سائے میں خشک کر لیتے ہیں۔ یہ چھلکا زرد رنگ کا اورذائقے میں کڑوا ہوتا ہے۔ سُملوکے زرد پھول گچھوں کی شکل میں لہلہاتے ہیں۔ پتے لمبوترے اور نوکیلے ہوتے ہیں۔ پھول چند دن بعد جھڑ جاتے ہیں۔ ان کی جگہ چھوٹے چھوٹے سبز دانے نکلتے ہیں جو پکنے پر سیاہ ہو جاتے ہیں۔ بچے اور بڑےانہیں شوق سے کھاتے ہیں۔اس کےپھول اور پتے بھی کھائے جاتے ہیں جن کا ذائقہ ترش ہوتا ہے۔Daruhaldi-Berberis-Aristata-Simlooیہ منہ اور گلے کے امراض کا علاج ہے۔ اس کی جڑ خزاں کے آخر میں نکالی جاتی ہے تاہم ضرورت پڑنے پر کسی وقت بھی تازہ جڑ کا چھلکا اتار کر استعمال کر سکتے ہیں۔ سمبل کی جڑ کے سفوف سے سرطان کے مریضوں کا شفا بخش علاج ہوسکتا ہے۔

مختلف علاقائی نام:۔

بوٹانیکل نام: بربیرس ارسٹاٹا، ڈی سی
لاطینی نام: بربیرس ارسٹاٹا
انگریزی نام: انڈین بربیری
فرانسیسی نام: ایپائن۔وینتے ڈی۔اِنڈے
جرمن نام: ینڈیسچر بربیریٹز
کنیڈین نام: رساجن، مرد ریسن
چینی نام: ہوآنگ لیان
ملائشین نام: مارامنجل
عربی نام: امیر باریس، بارباریس (جڑ)، زرشک (پھل)
فارسی نام: فلزہرا (جڑ)، زرشک (پھل)
اردو نام: سُمبل، سُمبلو، سِملو، دارہلد (جڑ )، رسونت (جڑ کا ست)، زرشک (پھل)
پنجابی نام: رسونت، سملو، سمبل
پشتو نام: زیڑ لرگے
بلوچی نام: زرِل، کورئے
ہندی نام: دارہلد (جڑ)، رسونت (جڑ کا ست)، زرشک (پھل)
سنسکرت نام:دارُوہریدرا، دارُوہلدی، داروی
گجراتی نام: رسوانتی، دارُوہریدرا
مراٹھی نام: رسوات، داروہلد
بنگالی نام: راسنجن، دارہلدی، داروہلدی
نیپالی نام: چترو

سرطان (کینسر) ہر قسم

سُملواور ہموزن ہلدی کوباریک پیس کر100 ملی گرام کیپسول بھر لیں اور ایک کیپسول صبح وشام بعد از غذا، ہمراہ دودھ یا تازہ پانی استعمال کریں۔ انشأاللہ ایک ماہ میں کینسر کا نام نشان نہ رہے گا۔

چھاتی کا سرطان

چھاتی کے سرطان (کینسر) میں کشتہ سنکھ، ہلدی اور سُملو ہم وزن باریک پیس کر100 ملی گرام کے کیپسول بھر لیں اور صبح، شام بعد از غذا، ہمراہ نیم گرم دودھ استعمال کریں۔ بفضلہٖ تین ماہ میں آرام آ جائے گا۔
صبح کو تین ماشہ سُملو ایک پیالی پانی میں بھگودیں اور شام کو کھانے کے آدھ گھنٹے بعد پی لیں۔ اسی طرح شام کو بھگو کر صبح پی لیں۔ ایکسے تین ماہ کے استعمال سے چھاتی کا سرطان ختم ہو جائے گا۔

دماغی رسولی (برین ٹیومر) کا خاتمہ

درخت سَرس کی چھال، کشتہ سنکھ، سُملو اور ہلدی میں ہم وزن چینی شامل کر کے100 ملی گرام کیپسول میں بھر لیجئے۔ صبح، شام بعد غذا عرق دھماسہ کے ساتھ ایک ایک کیپسول استعمال کریں۔ ذیابیطس کے مریض چینی شامل نہ کریں۔ تین سے چار ماہ تک دوا کا استعمال جاری رکھیں۔ یہ دماغی رسولی (برین ٹیومر) کا شافی علاج ہے۔

ناسور کا پھوڑا

ناسور کاپھوڑا نکل آئے توروزانہ صبح، شام بعد غذا100 ملی گرام سُملو سفوف تازہ پانی یا دودھ کے ساتھ صبح و شام نوش فرمائیں۔ بیس دن میں شفا ہو گی۔

منہ کا سرطان

منہ کے سرطان کے لئے کشتہ سنکھ، ہلدی اور سُملو ہم وزن باریک پیس کر100 ملی گرام کیپسول بھر لیں اور صبح، شام بعد از غذا، ہمراہنیم گرم دودھ، تین ماہ تک استعمال کریں۔

منہ کے امراض

سُملو کومنہ کے مختلف امراض میں استعمال کیا جاسکتا ہے مثلاً گلے میں تکلیف ہو تو اس کا چھلکا منہ میں رکھ کر سو جائیے۔ اس کا کڑوا پانی حلق سے اترتا رہتا ہے اور صبح تک تکلیف رفع ہو جاتی ہے۔ منہ میں چھالے ہوں تو ایک چٹکی سُنمبلو پوڈر منہ میں رکھنے سے گھنٹہ بھر میں تکلیف رفع ہو جاتی ہے۔

دانت کا درد

دانت کا درد دور کرنے اور ہلتے ہوئے دانت قائم رکھنے کے لئے سُملو، جڑ پان اور عناب ہم وزن ملا کر ۲-۲ ماشہ صبح و شام بعد غذا، ہمراہ نیم گرم دودھ لیں۔

گردن کے مہرے یا پسلیوں کا درد

اگر پسلیوں یا گردن کے مہروں میں درد ہو تو سُملو کا پوڈر،100 ملی گرام رات کونیم گرم دودھ سے لیں۔

بہترین منجن

اگر دانتوں میں درد ہو یا مسوڑھوں سے خون آتا ہو، تو کسی اچھے منجن میں اس کی نصف مقدار کے ہم وزن سُملو ملائیں اور دانتوں پر بطور منجن ملیں، ان شاء اللہ دنوں میں خون رک جائے گا اور دانتوں کا درد بھی کافور ہو گا۔

غدہ درقیہ (تھائیرائڈ گلینڈز) کی سوجن

اگر غدہ درقیہ (تھائرمائڈ گلینڈز) بڑھ جائے تو کشتہ سنکھ، ہلدی ، سُملوپوڈر اور آرسینک پاؤڈر نمبر ۲ ہم وزن ملالیں اور صبح و شام بعد از غذا100 ملی گرام کیپسول ہمراہ دودھ استعمال کریں۔ دو سے تین ماہ میں بڑھا ہوا غدہ معمول پر آ جائے گا۔ بڑھے ہوئے ٹانسلز میں سُملو بوٹی ورم دور کرتی ہے، اس کے چھلکے کا چھوٹا سا ٹکڑا منہ میں رکھ کر رات کو سونے سے اس کا رس آہستہ آہستہ ٹانسلز کو ختم کر دیتا ہے۔

پرانے زخم

سُملو کا سفوف روزانہ چھڑکنے سے پرانے سے پرانا زخم ہفتہ بھر میں ٹھیک ہو جاتا ہے۔ ساتھ ہی دن میں دو بار کھانے کے بعد دودھ یا پانی کے ہمراہ 100 ملی گرام سمبلو کا سفوف لیں۔

ذیابیطس (شوگر)

ذیابیطس کے مریض سُملو پوڈر کی دو تین چٹکیاں دن میں دو بار دودھ سے پھانک لیں، تو شکر کی سطح معمول پر آ جاتی ہے۔ ذیابیطس سے نجات پانے کے لئے،سُملو ۳ ماشہ کا ٹکڑا رات کو ایک پیالی پانی میں بھگو دیں، صبح ناشتہ سے آدھ گھنٹہ پہلےیہ پانی پی لیں۔پھرپیالی میں مزید پانی ڈال دیں۔ اسے نماز عصر کے بعد پیجئے۔ اب بوٹی ضائع کر دیں اور رات کو نئی بوٹی پانی میں بھگوئیے۔ یہ نسخہ پندرہ، بیس روز استعمال کریں۔
گورکھ پان، برگ نیم، سُملو کی جڑ کا چھلکا، کرنجوا، گڑمار بوٹی، رسونت مصفّیٰ، چاکسو چرائتہ نیپالی اور نرکچور، ہر ایک دس تولہ لیجئے اور سب کو باریک پیس کر ملا کر رکھ لیں اور 100 ملی گرام صبح و شام بعد غذا استعمال کریں۔ یہ دوا ذیابیطس دور کرنے کے علاوہ پیشاب کی بدبو اور زیادتی سے بھی نجات دلاتی ہے۔
یہ نسخہ ایک ماہ استعمال کریں: سُملو، کلونجی، تخم میتھی، کاسنی ہندی ہم وزن لے کر ۵-۵ ماشہ یعنی ۱-۱ چمچ صبح و شام بعد غذا استعمال کریں۔ رات کو خشخاش ایک چمچ دودھ کے ساتھ کھا لیں۔

داغ دھبے اور چھائیاں

نوجوانوں کے چہروں پر اکثر سیاہ چھائیاں اور داغ دھبے پڑ جاتے ہیں یا دانےنکل آتے ہیں۔ اس کے لئے کشتہ سنکھ، سُملو، ہلدی اور آم کے درخت کی چھال چاروں ہم وزن باریک پیس کر چہرے کی کسی اچھی کریم میں ملا لیں اوررات کو چہرے پر لگائیں۔ کریم ان چاروں کے مجموعے کے برابر ہونی چاہیے۔ صبح ڈیٹول، نیم یا گندھک کے صابن سے منہ دھو لیں۔

خارش، داد، پھوڑے

جسم پر خارش، داد چنبل، پھوڑے پھنسی ہوں یا سر پر دانے نکل آئیں، تو سُملو کی جڑ ۵ تولہ باریک پیس کر بیس تولہ سرسوں کے تیل میں ملا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں۔ پندرہ دن میں فائدہ ہو گا۔ مرض پرانا ہو، تو نسخہ ایک تا دو ماہ استعمال کریں۔

گردے بہتر بنائیے

اگر گردے میں رسولی ہو یا ان کی صفائی (ڈائیالیسز) ہو رہی ہو تو، ایک چاول کشتہ سونا، ایک چاول آرسینک نمبر ۲، ایک رتی کشتہ سنکھ، ایک ماشہ سُملو ملا کر ایک 100 ملی گرام کیپسول بھریں اور صبح و شام بعد غذا، عرق دھماسہ کے ساتھ استعمال کریں۔ اگر ڈائیالیسز روزانہ بھی ہو رہا ہو تو نسخے کے ایک ہفتہ استعمال سے ہر دوسرے روز ہونے لگے گا اور چالیس روز کے استعمال سے ہر پندرہ روز بعد۔

جسمانی درد سے نجات پائیے

درد جسم کے کسی بھی حصے میں ہو، جوڑوں کا درد ہو یا کندھوں کا، ٹانگوں میں ہو یا کولہوں میں، عرق النساء ہو یا سر درد ، مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کرنے سے بالکل ختم ہو جاتا ہے۔ کشتہ سنکھ ۴ تولہ، سُملو ۴ تولہ، کچلہ مدبر ایک تولہ، کشتہ شنگرف ۶ ماشہ، کشتہ بارہ سنگھا ۶ ماشہ، آرسینک پاؤڈر نمبر ۲ ایک تولہ۔
یہ ادویہ باریک پیس کر100 ملی گرام کے کیپسول میں بھر لیں اور صبح و شام بعد از غذا ایک پاؤ دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ ایک ماہ تک کھانے سے ہر قسم کا درد ختم ہو جائے گا۔

جوڑوں کا درد

جوڑوں کے درد میں سوتے وقت دو تین چٹکیاں سفوف پاؤ دودھ سے لے لیں۔ تین چار روز یہ عمل دہرانے سے درد رفع ہو جاتا ہے۔
سُملو کی ٹہنیوں کو جوش دے کر پینے سے پسینہ اور دست آتے ہیں اور جوڑوں کا درد رفع ہو جاتا ہے۔ جوڑوں کے ہر قسم کے درد، گنٹھیا اور بولی تیزاب (یورک ایسڈ) سے نجات پانے کے لئے، سملو ۳ ماشہ کا ایک ٹکڑا رات کو ایک پیالی پانی میں بھگو دیں، صبح ناشتہ سے آدھ گھنٹہ پہلےیہ پانی پی لیں۔پھرپیالی میں مزید پانی ڈال دیں۔ اسے نماز عصر کے بعد پیجئے۔ اب بوٹی ضائع کر دیں اور رات کو نئی بوٹی پانی میں بھگوئیے۔ یہ نسخہ پندرہ بیس روز استعمال کریں۔

بانجھ پن دور کیجئے

بانجھ پن اور اٹھراء کیلئے کشتہ سنکھ، ہلدی اور سُملو ہموزن سفوف بنا کر100 ملی گرام کے کیپسول بھر لیں اور صبح، شام بعد از غذا ، چھ ماہ تک دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔

خون کا زہر (سیرم ٹرائی گلیسرائڈ)

خون میں اگر سیرم ٹرائی گلیسرائیڈزبڑھ جائے تو سنکھ کا کشتہ، سُملو اور ہلدی ہم وزن ملا کر100 ملی گرام کے کیپسول عرق ذیابیطس چوتھائی پیالی کے ساتھ صبح و شام، بعد غذا، استعمال کریں۔

امساک

سُملو کی گولیاں امساک کے مریضوں کو فائدہ دیتی ہیں۔ ۵ تولہ سملو ایک کلو پانی میں بارہ گھنٹے تک بھگو ئیں، پھر اسے آگ پر چڑھا دیں۔ جب آدھا پانی رہ جائے تو سُملو چھان کر خشک کر لیں اور چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ رات سوتے وقت دو گولی ہمراہ ڈیڑھ پاؤ دودھ استعمال کریں۔

بلند فشار خون معمول پر لائیے

سُملو بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر) میں بھی مفید ہے۔ ایک پاؤ سُملو باریک پیس لیں، اس میں پانچ تولہ تازہ کھجور کی گھٹلی نکال کر ملائیں اور چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ پہلے ایک ہفتہ صبح، دوپہر اور شام بعد غذا، ایک ایک گولی استعمال کریں۔ دوسرے ہفتے صبح و شام بعد غذا لیں۔ تیسرے ہفتہ صرف شام کو بعد غذا ایک گولی استعمال کریں۔ بفضلہٖ تعالیٰ خون کا دباؤ معمول پر آجائے گا۔

تپ دق اور پرانا بخار

سُملو، کشتہ گئودنتی، ست گلو اور افسنتین دس دس تولہ، اجوائن خراسانی دو تولہ اور نمک خوردنی ایک تولہ، ان سب کو ملا کر باریک پیس لیں اور 100 ملی گرام صبح و شام بعد غذا ہمراہ نیم گرم دودھ لیں۔ چند دن میں بخار ہمیشہ کیلئے دور ہو جائے گا۔

ٹوٹی ہڈی

اگر کسی انسان کی ہڈی ٹوٹ جائے تو انڈے کی سفیدی میں سُملو پیس کر لگائیں اور اگر ممکن ہو تو کَس کر باندھ بھی دیں۔ انشاٗاللہ بیس دن میں ٹھیک ہو جائے گی۔
اگر کسی جانور کی ہڈی ٹوٹ جائے تومکئی کے آٹے میں سُملو ملا کر پانی میں آمیزہ تیار کریں اورجانورکی ٹوٹی ہوئی ہڈی پر لیپ کر دیں۔ اللہ کے فضل سے بیس دن میں ہڈی بالکل ٹھیک ہوجائے گی۔
ٹوٹی ہوئی ہڈی پر سُملو اور ارجن کا چھلکا ہم وزن باریک پیس کر انڈے کی سفیدی میں ملا کر صبح اور رات لگائیں۔ بیس دن میں ٹوٹی ہوئی ہڈی ٹھیک ہو جائے گی۔

عرق النّساء

عرق النّساء عورتوں کی کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک رگ ہے جو کولہےکی ہڈی سے لے کر پاؤں تک جاتی ہے، جب اس میں شدید درد ہو تو انسان چلنے پھرنے سے قاصر ہو جاتا ہے۔ سُملو، چاکسو، سونٹھ اور مرچ سیاہ۵-۵ تولے لے کر ایک کلو شہد میں حل کر دیں اور صبح دوپہر شام ۲-۲ چھوٹے چمچ استعمال کریں۔ پندرہ دن میں عرق النّساء کی تکلیف ختم ہو جائے گی۔
ایک پاؤ سُملو باریک پیس کر چار کلو دودھ میں ملا کر پکائیں۔ جب دو کلو رہ جائے تو اسے برفی کی طرح کاٹ کر صبح و شام بعد غذا ایک ایک ٹکڑا کھائیں۔ دودھ میں حسب ذائقہ چینی شامل کی جا سکتی ہے۔
عرق النّساء، جوڑوں کے ہر قسم کے درد، گنٹھیا اور بولی تیزاب (یورک ایسڈ) سے نجات پانے کے لئے سُملو ۳ ماشہ کا ایک ٹکڑا رات کو ایک پیالی پانی میں بھگو دیں، صبح ناشتہ سے آدھ گھنٹہ پہلےیہ پانی پی لیں۔ پھرپیالی میں مزید پانی ڈال دیں۔ اسے نماز عصر کے بعد پی لیں۔ اب بوٹی ضائع کر دیں اور رات کو نئی بوٹی پانی میں بھگودیں۔ یہ نسخہ پندرہ بیس روز استعمال کریں۔

یرقان سے نجات

یرقان (ہیپاٹائٹس) سے نجات پانے کے لئے،سُملو ۳ ماشہ کا ٹکڑا رات کو ایک پیالی پانی میں بھگو دیں، صبح ناشتہ سے آدھ گھنٹہ پہلےیہ پانی پی لیں۔پھرپیالی میں مزید پانی ڈال دیں۔ اسے نماز عصر کے بعد پیجئے۔ اب بوٹی ضائع کر دیں اور رات کو نئی بوٹی پانی میں بھگوئیے۔ یہ نسخہ مکمل آرام آنے کے بعد بھی چھ ماہ تک مزیداستعمال کریں۔

تلی یا جگر بڑھنا

سُملوکا جوشاندہ تیار کریں اور صبح و شام بعد غذا نوش فرمائیں۔ تلی اور جگر بڑھ جانے میں بیحد مفید ہے۔
پیٹ کے کیڑے: پیٹ کے کیڑے نکالنے کیلئے صبح نہار منہ دو تین چٹکیاں سفوف پانی سے لے لیں۔ تین چار روز یہ عمل دہرانے سے پیٹ کے کیڑوں سے نجات مل جاتی ہے۔

دست اور مروڑ

سُملو کی جڑ کی چھال اور سونٹھ ہموزن پیس کر دن میں تین بار لینے سے دست بند ہو جاتے ہیں

No comments:

Post a Comment

پتھروں کے خواص

پتھروں کے خواص برج حمل کے موافق پتھر پکھراج پکھراج جیسے فارسی میں قوت ارزق اور ہندی میں پو شپ راگ کہتے ہیں ۔ ایک عمدہ زردرنگ قدیمی...