Tuesday 28 August 2018

مردانہ جنسی بیماریوں کا علاج


مردانہ جنسی بیماریوں کا علاج:۔
موجودہ دور میں بہت سے خاندان ٹوٹنے کی بڑی وجہ جنسی طور پر مطمئن نہ ہونا ہے۔ حالانکہ ۹۰ فیصد لوگ طبی طور پر بالکل ٹھیک ہوتے ہیں، اور محض نفسیاتی طور پر خود کو بیمار سمجھتے ہیں۔ ایسی حالت میں لوگ اکثر اشتہاری حکیموں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں جو انہیں نفسیاتی اور طبی طور پر مزید خراب کر کے ان کی زندگی تباہ کر دیتے ہیں۔ اس لئے اگر نفسیاتی مسٔلہ ہو تو خود کو نفسیاتی طور پر یقین دلائیں کہ آپ مکمل فٹ ہیں۔ اور اگر مسٔلہ طبی ہو تو پھر اشتہاری حکیموں کے پاس جانے کی بجائے درج ذیل غذائی اور طبی نسخوں کا استعمال کریں:۔

غذائی علاج:۔
بڑا گوشت،بگن ،دال مسور،تیز مسالے ،کیفین اور نکوٹین کی حامل غذاؤں ، فاسٹ فوڈ، کولڈ ڈرنکس، تلی ہوئی اور کھٹی چیزوں سے پرہیز کریں۔

۔۱۔ ہفتے میں دو بار بکرے کا قیمہ، ادرک اور دیسی گھی میں بھون کر کھائیں۔ کیلےاورکھجور کا ملک شیک سٹرابیری،سیب،امرود اور پپیتا بکثرت استعمال کریں۔ ہاضمے کی درستگی کےلئ آدھا کپ چا رِ عرق دن میں دو بار پئیں۔ قبض سے بچنے کیلئے رات کو سوتے وقت نیم گرم دودھ میں روغن بادام حسبِ ضرورت ملا کر استعمال کریں۔
۔۲۔ دال ماش کو پانی میں رات کو بھگوئیں اور صبح اس میں سے پانی نکال کر اسے کوٹ کر گھی میں پکائیں اور اس میں مصری ڈالیں۔ گھی اور مصری دال کے ہموزن ہوں۔پھر اس کوروزانہ صبح وشام دو دو چمچ کھائیں۔
۔۳۔ تربوز کا آدھا کلو گودا نکال کر جوسر مشین میں ڈال دیں۔ اسی میں ۱۵ عدد سٹرابیری ڈال کر گرائنڈ کرلیں۔ پھر اس جوس میں آدھا لیموں سبز اور آدھا پیلا کاٹ کر ان کا رس اسی جوس میں ملا لیں۔ ملاپ سے ایک گھنٹہ پہلے پی لیں۔۔ یا ۔۔ ایک عدد تربوز کا چھلکے سمیت جوس نکالیں اور تقریباً ایک کلو جوس کو ہلکی آگ پر گرم کریں اور پھر اس میں تین لیموں کا رس نچوڑ دیں۔ جب نصف رہ جائے تو اتار کر شیشے کی بوتل میں ڈال کر فرج میں رکھیں۔ روزانہ خالی پیٹ صبح و شام ایک کپ پی لیں۔ یہ خون کی رگوں کو کھول کر بلڈپریشر سے بھی نجات دلاتا ہے۔
۔۴۔ کلونجی ڈیڑھ گرام، شہد ۵ گرام کو ہاون دستہ مٰیں اچھی طرح گھوٹہ لگا کر پیسٹ تیار کر لیں اور رات کو سارا چاٹ لیں۔
۔۵۔ خود بادام توڑ کر نکالی ہوئی گری ۱۰۰ گرام، برادہ صندل بیس گرام، اور چھوٹی الائچی بیس گرام لے کر باریک سفوف کرکے ملا کر شیشے کے جار میں رکھیں۔ رات کو کھانے کےآدھ یا ایک گھنٹہ بعد دو بڑے چمچ سادہ یا نیم گرم دودھ میں ملا کر لیں۔ مرد اور خواتین دونوں کیلئے مفید ہے۔ 
۔۶۔ ادرک کا پیسٹ ۱۰۰ گرام، لہسن کا پیسٹ ۱۰۰ گرام اور شہد ۱۰۰ گرام لے کر مکس کر لیں، اور روزانہ ایک بار ایک چھوٹی چمچ ایک گلاس دودھ کے ساتھ کھائیں۔ 
۔۷۔ رات کو ایک چائے کا چمچ میتھی دانہ ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح اسے اتنا ابالیں کہ پانی آدھا رہ جائے۔ اب اس میں سے آدھا صبح اور آدھا شام کو کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل پی لیں۔ یہ مہینے بھر کے لئے اکٹھا بنا نے کے لئے ۲۵۰ گرام میتھی دانہ اور پانچ لٹر پانی سے بناکر بھی رکھا جا سکتا ہے۔ یہ وزن کنٹرول کرے گا اور کولیسٹرول کو بھی ختم کرے گا۔ 
۔۸۔ تین بڑے چمچ ادرک کے پیسٹ میں دو بڑے چمچ شہد ملا کر ایک ماہ تک روزانہ کھائیں۔ ساتھ ہی لہسن کی تین عدد تریاں روزانہ کھائیں۔ 
۔۹۔ آدھا پیالہ کش کی ہوئی گاجروں میں آدھا ابلا ہوا انڈا اور دو بڑے چمچ شہد ملا کر ایک ماہ تک روزانہ کھائیں۔ ایک گلاس انار کا جوس روزانہ پیتے رہیں۔ 
۔۱۰۔ گاجروں کو کش کر کے گائے کے دودھ میں پکا کر روزانہ کھائیں۔ ایک درمیانہ پیاز لے کر گائے کے گھی میں براؤن کر کے روزانہ خالی پیٹ کھائیں۔ 
۔۱۱۔ ایک مغز ا خروٹ کے پاؤڈر میں ایک چمچ شہد ملا کر دن میں دو بار نیم گرم دودھ سے لیں۔ خشخاش ۹ گرام روز رات سونے سے آدھا گھنٹہ قبل چبا کر کھائیں۔
۔۱۲۔ آدھا کلو دودھ میں ۱۰۰گرام شہد، ۳ انجیر، ۵ کاجو، ۳ چھوہارے (بغیر گٹھلی)، ۶ مغز پستہ، ۱۰ مغز بادام ڈال کر گرائنڈ کر یں اور صبح نہار منہ پی لیں۔
۔۱۳۔ کشمش، تل سفید، بھنے کالے چنے، ایک ایک پاؤ پیس کر مکس کریں۔ پھر اس میں روغن بادام پانچ تولے ملا لیں، اور صبح و شام خالی پیٹ پانچ تولے ایک گلاس نیم گرم دود کے ساتھ لیں۔ 
۔۱۴۔ چھوہارے ۴۰ عدد گٹھلی نکال کر دیسی گھی میں ہلکے فرائی کریں۔ اب چھوہاروں میں مصطگی رومی اور لونگ کا پوڈر بھر لیں۔ اس کے اوپر سنگھاڑے کا گوندھا ہوا آٹا لپیٹ دیں۔ اور دوبارہ فرائی کریں۔ اب یہ چھوہارے روزانہ رات کو ایک کھاتے رہیں۔
۔۱۵۔ ستاور ۲۵۰ گرام لے کر پیس لیں، اور روزانہ رات کو دودھ جلیبی میں ۵ گرام (ایک بڑا چمچ) ستاور کا پاؤڈر ڈال کر کھا لیں۔
۔۱۶۔ پیاز کا پانی ۲ کلو، شہد ایک کلو میں پکائیں۔پانی ختم ہو جائے تو اس میں جاوتری ۴ ماشہ، لونگ ۴ ماشہ، زعفران ۴ ماشہ سفوف کر کےملائیں۔ اس کے دو چمچ ہمراہ نیم گرم دودھ سوتے وقت پی لیا کریں۔
۔۱۷۔ ایک گلاس نیم گرم دودھ میں ایک کچا انڈا، ۷ عدد کچلے ہوئے بادام، ادرک پاؤڈر،دارچینی پاؤڈر اور زعفران سب چٹکی بھر ملا کر روزانہ پی لیں۔

دوائی علاج:۔
پنسار سے کوئی بھی جڑی بوٹی لیں، تو پہلے اسے اچھی طرح ضرور صاف کرلیں۔ اگر دھونا ممکن ہو تو ضرور دھو ئیں۔
۔۱۔ کاؤنچ بیج، اشوگندھا، شتاور، موصلی سفید، سب ہموزن لے کر سفوف بنا کر مکس کر لیں اور ۶ گرام(ایک چمچ) تک صبح و شام کھانے سے ایک گھنٹہ قبل ہمراہ نیم گرم دودھ لیں۔ اس سے سپرم کی تعداد بھی بڑھے گی۔ 
۔۲۔ ملاپ سے آدھ گھنٹہ قبل کاؤنچ بیخ (جڑ) کا ایک انچ ٹکڑا منہ میں رکھ لیں اور لمبا ملاپ کریں۔ 
۔۳۔ ملاپ سے ۱۵ منٹ پہلے ۵ عدد تخم اندرائن منہ میں رکھ لیں۔ تخم اندرائن کو چبانا نہیں بلکہ صرف منہ میں رکھنا ہے۔فراغت کے بعد پھنک دیں۔
۔۴۔ ملاپ سے بیس منٹ قبل زیرہ سیاہ چار درہم کے برابرلے کر گائے کے دودھ سے کھا ئیں۔ 
۔۵۔ ایک کپ دودھ میں دو چھوٹے چمچ مارچوب (اسپارگس) پاؤڈر اچھی طرح ملاکر دن میں دو بار پی لیں۔ 
۔۶۔ بوہڑ کے پتے،کونپلیں،پھل،ریش اور چھلکا ہموزن لے کر صاف کر کے دو گنا پانی میں اچھی طرح سے پکا ئیں۔جب پانی تین چوتھائی رہ جائے تو چھان کر صرف پانی کو ہلکی آنچ پر پکا ئیں یہاں تک کہ پانی خشک ہو کر گاڑھا سا مواد رہ جائے۔اب چولہے سے اتار کر سائے میں خشک کر لیں ۔خشک شدہ موادکا وزن کر کے اس کے برابر وزن بوہڑ کا دودھ شامل کر کے دوبارہ سائے میں خشک کریں۔پھر سفوف بنا کر نصف چھوٹا چمچ نہار منہ متواتر تین سے پانچ ہفتے گائے کے دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔یہ مرکب مردانہ و زنانہ بانجھ پن کا علاج ہے۔
۔۷۔ چھوٹی الائچی، دارچینی، مصطگی رومی، سب ایک ایک تولہ پاؤڈر کرکے اس میں ۳ تولے مصری اور دو ماشے زعفران پیس لیں۔ روزانہ ۳ گرام سفوف آدھا لیٹر دودھ کے ساتھ لیں۔
۔۸۔ چھ گرام دار چینی پاؤڈر کو ۳پاؤ دودھ اور ایک پاؤ پانی میں چمچ ہلاتے ہوئے پکائیں۔جب دودھ گاڑھا ہوجائے تو چینی ملا کر نہار منہ پی لیں۔
۔۹۔ تالمکھانہ ۱۰۰ گرام، خشخاش ۱۰۰ گرام کو پیس کر مکس کر لیں اور ایک تولہ(چھوٹی چمچ) ہمراہ دودھ رات کو سونے سے قبل لیں۔
۔۱۰۔ عقرقرحا، تخم پیاز، پیپل کی داڑھی، تخم گاجر ہر ایک ۴ تولہ، تخم شلجم ۶تولہ، کالی مرچ ۲ تولہ، تودری سرخ ایک تولہ، تودری سفید ۲ تولہ، ناریل ۲ تولہ، کلونجی ۲ تولہ، پستہ ۲ تولہ، شہد ایک کلو۔ تمام اشیاء کو سفوف بنا کر شہد میں مکس کر کے معجون بنا کر شیشے کے مرتبان میں رکھیں۔ مرد و خواتین ایک تولہ صبح و شام ہمراہ دودھ یا پانی استعمال کریں۔
۔۱۱۔ عقر قرحا10گرام، خولنجان10گرام، مغز جائفل10گرام، ثعلب مصری 10گرام، زعفران خالص 5گرام، شقاقل10گرام، بہمن سرخ10گرام، بہمن سفید 10گرام، تودری سرخ، 10گرام، تودری سفید10گرام، جاوتری20گرام، پیپل15گرام، مصطگی10گرام، تخم ہلیون اصلی 15گرام، تخم گاجر10گرام، مغزبنولہ30گرام، مغزبادام30گرام، مغزچلغوزہ30گرام، اسگندناگوری 30گرام، کنجد سفید40گرام، زنجبیل10گرام، تخم انجیر10گرام، سمندر سوکھ10گرام، کستوری خالص1گرام، کوزہ مصری200گرام، شہد خالص1200گرام۔ تمام ادویہ کا سفوف بنالیں بعد میں شہد میں اچھی طرح ملاکر معجون جریان تیار کرلیں۔ 6گرام صبح نہار منہ نیم گرم دودھ کیساتھ لیں۔ یہ نامردی کوبھی ختم کرکے سپرم 100 فیصد پیدا کرتی ہے۔
۔۱۲۔ عقرقرحا، جاوتری، سنڈھ، ایک ایک تولہ، جائفل ۲۰ گرام پانچ انڈوں کی زردی میں رگڑائی کریں۔ اور چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ روزانہ رات کو ایک گولی ہمراہ دودھ لیں۔

طلائی علاج:۔

۔۱۔ دو عدد لہسن لے کر اس کی تریاں چھیل لیں اور ۵۰ گرام تلِوں یا زیتون کے تیل میں ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب لہسن اچھی طرح تیل میں جل جائے تو ٹھنڈا کر کے چھان لیں اور کسی شیشی میں رکھ لیں۔ روزانہ رات کو سونے سے قبل اس کی عضو پر مالش کر کے اوپر کپڑا باندھ کر سو جائیں۔ صبح اٹھ کر نیم گرم پانی سے دھو دیں۔ ۱۵ دن میں ہی رزلٹ ملنے لگے گا۔
۔۲۔ اسگندھ، سوہاگہ، کُٹھ، ہر ایک ۲۰ گرام لے کر پیس لیں پھر اس میں چنبیلی کے پتوں کا رس ۶۰ گرام اور ۲۰۰ گرام تل کے تیل میں ملا کر پکائیں۔ جب جل کر صرف تیل رہ جائے تو چھان کر ٹھنڈا کر کے شیشی میں رکھ لیں۔ اس تیل سے روزانہ رات کو ۱۵ منٹ تیل عضو کی مالش کریں۔ 
۔۳۔ آدھا چمچ موصلی سفید کا پوڈر لے کر ایک چمچ گھی میں اس کا پیسٹ بنا کر سونے سے قبل عضو پر لگا کر کپڑا باندھیں۔ صبح نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
۔۴۔ دار چینی کا تیل ۲۵ گرام، زیتون کا تیل ۱۰۰ گرام ملا کر شیشی میں رکھیں۔ رات کو پندرہ منٹ تک مالش کریں اور صبح نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ 
۔۵۔ سونٹھ یا خشک ادرک کا سفوف ۵۰ گرام، شہد خالص ۸۰ گرام ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ روزانہ رات کو سونے سے قبل نفس پر اچھی طرح لگا کر اوپر کپڑے کی پٹی باندھ لیں۔ صبح اٹھ کر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
۔۶۔ ادرک ۲۵۰ گرام کا پیسٹ بنا کر نچوڑ کر اس کا رس نکال لیں۔ تلوں کا تیل ۱۰۰ گرام لیں۔ تلوں کے تیل میں ادرک کا رس ملا کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ جب تیل کا رنگ سیاہی مائل ہونے لگے تو اتار کے رکھ لیں۔ اسے دن میں دو بار اپنے عضو پر لگا کر جذب کریں۔

روحانی علاج:۔
۔۱۔ ہر وقت۔۔ اَلْمٰلِکُ الْقُدُّوْسُ السَّلَامُ ۔۔ کا ورد کرنے والا زیر ناف ہر طرح کی زنانہ و مردانہ امراض سے محفوظ ہوگا۔ پاکیزگی اور طہارت ملے گی۔ ذہنی ٹینشن اور وسوسوں کا خاتمہ ہو گا۔ 
۔۲۔ ہر وقت بیشمار ۔۔ یَاقَوِیُّ، یَا اَللہُ۔۔ پڑھنے سے ہر طرح کی جسمانی، ذہنی اور جنسی کمزوری کا خاتمہ ہو جاتا ہے-

1 comment:

پتھروں کے خواص

پتھروں کے خواص برج حمل کے موافق پتھر پکھراج پکھراج جیسے فارسی میں قوت ارزق اور ہندی میں پو شپ راگ کہتے ہیں ۔ ایک عمدہ زردرنگ قدیمی...