Tuesday 28 August 2018

شوگر کا دیسی علاج


  • AlternateTrtment

شوگر کا دیسی علاج

۔۱: گندم ۱۰۰گرام، گوند کیکر ۱۰۰ گرام، جَو ۱۰۰ گرام، کلونجی ۱۰۰ گرام۔ ان اشیأ کو دس کپ پانی میں دس منٹ تک ابالیں، اور پھر اسے ٹھنڈا ہونے کے بعد پانی کو چھان کر شیشے کی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ ایک کپ روزانہ خالی پیٹ، سات دن تک استعمال کریں۔ اگلے ہفتے پھر یہی دہرائیں، لیکن ایک دن کے وقفے کے ساتھ۔ انہی دو ہفتوں میں آپ حیران کن طور پر نارمل ہو جائیں گے، اور سب کچھ کھانے کے قابل ہو جائیں گے۔
۔۲: سبز ہریڑ ۲۵ گرام، ۲۔واوڑنگ ۲۵ گرام، ۳۔ خشک تمّہ ۲۵ گرام، پودینہ ۲۵ گرام، ۵۔برگ بانسہ ۲۵ گرام، ۶۔کالا نمک ۲۵ گرام، پنیر ڈوڈلی ۲۵ گرام، ۸۔سونف ۲۵ گرام، ۹۔آملہ کیابر ۲۵ گرام، نوشادر ۲۵ گرام، ۱۱۔ سنامکی ۲۵ گرام، ۱۲۔ اجوائن ۲۵ گرام، ۱۳بھیڑے ۲۵ گرام، ۱۴۔گل سرخ ۲۵ گرام۔ ان سب چیزوں کو پیس چھان لیں، اور رات کو سوتے وقت سفوف کاچائے والا چمچ ہموار کر کےپانی کے ساتھ استعمال کریں۔( بلڈ پریشر کے مریض کالا نمک نہ ڈالیں)
۔۳: تخم جامن۔ پاؤ، ۲۔خشک کریلہ۔ پاؤ، ۳۔ خشک تمّہ۔ پاؤ، کالی جیری۔ پاؤ، ۵۔ثابت اسبغول۔ پاؤ، ۶۔گڑمار بوٹی۔ پاؤ، ۷۔خشخاش۔ پاؤ، ۸۔اجوائن۔ پاؤ، ۹۔بھکھڑہ۔ پاؤ، میتھرے۔ پاؤ، ۱۱۔ کلونجی۔ پاؤ، ۱۲۔ کالی مرچ۔ پاؤ، ست پودینہ۔ تولہ، ۱۴۔ست لیموں۔ تولہ۔ اسبغول کے علاوہ سب چیزوں کو پیس کر اسبغول میں ملا لیں، اور صبح و شام کھانے سے پہلے چائے والا چمچ ہموار کر کے پانی کے ساتھ کھا لیں۔
۔۴: آم کے جھڑے ہوئےپتے سایہ میں خشک کریں اور پھر انہیں باریک پیس کر ایک چوتھائی چائے والا چمچ صبح شام تازہ پانی کے ساتھ کھانے سے قبل استعمال کریں۔
۔۵: آم کے پندرہ تازہ پتے لیکر ایک گلاس پانی میں ابالیں۔ ٹھنڈا ہونے پر چھان کر رکھ لیں اور صبح نہار منہ پی لیں۔ شوگر مکمل ٹھیک ہونے تک پیتے رہیں۔
۔۶: کلونجی50گرام، میتھی50گرام، گڑمار بُوٹی50گرام، کریلہ خشک50گرام، مغز جامن50گرام، کالی مرچ50گرام۔ سب چیزوں کو پیس کر ملا لیں اور روزانہ ایک چمچ پوڈرایک کپ ابلتے ہوئے پانی میں ڈال دیں۔ جب ٹھنڈا ہو جائے تو چھان کر نہار منہ پی لیں۔
۔۷: گودہ اندرائن (کوڑتمہ) ۵۰ گرام، تخم سرس (شرینہہ) ۵۰ گرام، گوند کیکر۵۰ گرام، کلونجی ۵۰ گرام۔ یہ سب چیزیں ہموزن لےکر ان کو باریک پیس کر ایک یا دو ماشہ حلوے کے ساتھ کھائیں۔ تینوں چیزیں بلاشبہ ذیابیطس کے لئے مفید ہیں۔
۔۸: تازہ اندرائن (کوڑتمہ) ایک کلو گرام، چینی دو کلوگرام۔۔ تازہ تمّے کی چھوٹی چھوٹی کاشیں کریں اور ایک مرتبان میں چینی ڈال کر یہ کاشیں بھی اس میں ڈال دیں ایک ہفتہ میں یہ گل جائیں گی۔ اس کے بعداچھی طرح ملائیں اور صبح شام ایک ایک چمچ کھائیں ۔ کڑوہ مربّہ ختم ہونے سے پہلے شوگر ختم ہو جائے گی۔
۔۹: بادام (شیریں)۔۱۰۰ عدد، کالی مرچ ثابت۔۱۰۰ عدد، سبز الائچی۔۱۰۰ عدد، نیم کے پتّے دُھلے ہوئے۔۱۰۰ عدد، کالے چنے بھنے ہوئے۔۱کلو (چھلکے سمیت)۔ سب چیزیں پیس کر ملائیں اور روزانہ ایک چھوٹا چمچ کسی بھی وقت استعمال کریں۔ شوگر کا خاتمہ یقینی ہے۔
۔۱۰: خشک ادرک اور پودینہ کا پوڈر بنایئں، گیارہ دن تک صبح 1سے2چمچ نہار منہ کھایئں۔ اس دوران ہر قسم کا گوشت ممنوع ہے۔ انشأﷲ شوگرکنٹرول میں رہے گی۔
۔۱۱: ۱۰ سے ۱۵ عدد پنیر ڈوڈی کے پھول رات کو ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھیں، اور صبح کو نہار منہ اس کا پانی چھان کر پی لیں۔ جیسے جیسے شوگر لیول کنٹرول ہوتا جائے، اسی نسبت سے دوائیں کم کرتے جائیں۔ جب بلڈ شوگر نارمل رینج میں آجائے تو تمام دوسری دوائیں بند کر دیں لیکن یہ پانی تقریباً چھ ماہ تک ضرور استعمال کریں۔
۔۱۲: شام کے وقت دوعدد تازہ بھنڈی توری کے ٹکڑے پانی کے گلاس میں بھگو دیں۔ صبح خالی پیٹ یہ پانی پی لیں۔ شوگر مکمل کنٹرول ہونے تک یہی پانی پیتے رہیں۔
۔۱۳: تھوڑی سی ہینگ پیس کر رکھ لیں اور روزانہ صبح نہار منہ کریلے کے دو چائے کے چمچ تازہ رس میں چٹکی بھر ہینگ کا سفوف ملا کر پینے سے ایک ماہ میں شوگر لیول کم ہونے لگتا ہے۔ ایک ماہ مسلسل لینے کے بعد ایک ہفتہ کا ناغہ کریں پھر دوبارہ شروع کردیں۔ مکمل شفا ہوجانے کے بعد بھی ہفتے میں دو دن لیتے رہیں۔
۔۱۴: صبح نہار منہ عرق گلاب کے دو چمچ سادہ پانی میں ملا کر پینے سے بھی شوگر کنٹرول میں رہتی ہے۔
۔۱۵: مغز کرنجوہ ۵۰گرام، تخم جامن ۵۰گرام، پنیر بوٹی ۲۵گرام۔۔۔ سب چیزوں کو پیس کر ملا لیں اور رات کھانے سے قبل ایک چائے کا چمچ دودھ کے ساتھ لیں۔
۔۱۶: مصطگی ، گُڑماربوٹی ، مغز جامن، کندر(سب ۵، ۵گرام)، زعفران ۔۱گرام: پیس کرعرق گلاب کے ساتھ چنے کے دانے کے برابر گولیاں بناکر ۲گولیاں صبح و شام۔

شوگر، کینسر، ہیپا ٹائیٹس جیسی لاعلاج بیماریوں کا روحانی علاج

شوگر، کینسر، ہیپاٹائیٹس جیسی پیچیدہ اور پریشان کن بیماریوں کی وجہ سے ایک بڑی انسانی تعداد پریشان زندگی گزار رہی ہے۔ ان جیسے موذی امراض سے نجات کیلئے اللہ پر مکمل یقین کے ساتھ درجِ ذیل اعمال کریں:
۔۱: قاری عبدالباسط کی آواز میں سورۃ الرّحمٰن کی تلاوت (بغیر ترجمہ) اس طریقہ سے سنیں: شیشے کے گلاس میں پانی لیکر آدھا گلاس سنت طریقے سے پی لیں اور باقی ماندہ پانی ڈھانپ کر رکھ دیں۔ اب آنکھیں بند کر کےسورۃ الرّحمٰن اتنی آواز میں توجہ سے اور ڈوب کر سنیں کہ باہر کی دوسری آوازیں اس پر حاوی نہ آ سکیں۔ جب (فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ) بار بار آئے تو پورے یقین کے ساتھ تصور کریں کہ صحت بھی اللہ کی ایک نعمت ہے جو کہ اللہ آپ کو لوٹا رہا ہے۔ اور اپنے آپ کو صحتمند ہوتا ہوا محسوس کریں۔ جب تمام سورۃ سن لیں تو آنکھیں کھول کر باقی ماندہ پانی پی لیں۔ یہ عمل دن میں دو سے پانچ بار دہرائیں۔ انشاءاللہ ایک ماہ کے اندر موذی مرض سے نجات مل جائے گی۔
۔۲:ہر وقت مندرجہ ذیل وِرد زبان پر جاری رکھیں: ۱۔رﹶبِّ اِنِّيْ مَغْلُوْبٌ فَأنْتَصِرْ ۲۔ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ ۳۔ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ اِلاَّ بِاللّهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْم۔
۔۳: تین بار درود ابراہیمی، پھر تین بار: وَقُلْ رَّبِّ أَدْخِلْنِيْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّأَخْرِجْنِيْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِّيْ مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطٰانًا نَّصِيْرًا (بنی اسرائیل، ۸۰)۔
اور کہو کہ اے پروردگار مجھے اچھی طرح داخل کیجیو اور اچھی طرح نکالیو۔ اور اپنے ہاں سے زور وقوت کو میرا مددگار بنائیو۔ پھر تین بار درُود ابراہیمی پڑھ کر پانی پر دم کر کے صبح و شام پئیں۔ انشاءاللّٰہ شوگر کنٹرول ہو جائے گی۔
۔۴: لبلبے پر پر ہاتھ رکھ کر آنکھوں کو بند کر کے ذہن میں اللہ لکھیں اور یہ پڑھیں:۔ دَرُوْد اِبْرَاهِيْمِي (ایک بار)، *بِسْمِ الله (تین بار)، * أَعُوْذُ بِعِزَّۃِ للهِ وَقُدْرَتِهٖ مِنْ شَرِّمَا اَجِدُ وَأُحَاذِرُ (سات بار)، * أَسْأَلُ اللہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ العَرْشِ الْعَظِیْمِ أَنْ یَّشْفِیَکَ (سات بار) ، * دَرُوْد اِبْرَاهِيْمِي (ایک بار)، دل میں اَللہُ شَافِیْ، اَللہُ کَافِیْ، اَللہُ مُعَافِیْ کہیں اور آنکھیں کھول دیں۔ یہ عمل روزانہ ہر نماز کے بعداور اس کے علاوہ بھی جتناممکن ہو دہرائیں۔ یہ عمل کوئی دوسرا شخص بھی مریض پر کر سکتا ہے۔
۔۵: گیارہ بار درودِ شفأ: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولَانَا مُحَمَّدٍ طِبِّ الْقُلُوْبِ وَ دَوَائِھَا وَعَافِیَةِ الْاَبدَانِ وَشِفَائِھَا وَنُوْرِ الْاَبْصَارِ وَضِیَائِھَا وَعَلٰی آلِہٖ وَصَحَبِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّم ۔
گیارہ مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم۔
گیارہ مرتبہ بِسْمِ اللهِ الّذِيْ لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهٖ شَيْءٌ فِيْ الأَرْضِ وَلَا فِيْ السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيْعُ العَلِيْمُ۔
گیارہ مرتبہ سورہ اسرائیل کی آیت نمبر 80 کا یہ حصّہ ۔۔۔ رَبِّ أَدْخِلْنِيْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّأَخْرِجْنِيْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِّيْ مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيْرًا ۔
گیارہ مرتبہ سورہ یٰسین کی آیت نمبر 58 سَلَامٌ قَوْلاً مِّنْ رَّبٍّ رَّحِيْمٍ
مذکورہ تمام وظائف پڑھ کر پانی پر دم کر لیں، روزانہ یہ پانی پئیں، جب کم ہونے لگے تو مزید پانی شامل کریں، اسی طرح یہ دم کھانے کی دیگر اشیأ پر بھی کر سکتے ہیں۔
جسمانی ورزش، مضر خوراک سے پرہیز اور دیگر طبی آراء کو ہمیشہ ملحوظِ خاطر رکھیں

No comments:

Post a Comment

پتھروں کے خواص

پتھروں کے خواص برج حمل کے موافق پتھر پکھراج پکھراج جیسے فارسی میں قوت ارزق اور ہندی میں پو شپ راگ کہتے ہیں ۔ ایک عمدہ زردرنگ قدیمی...