Tuesday 28 August 2018

برص، پھلبہری کا علاج


Spiritual Treatment of Bars:

  1. After each prayer, recite 100 times یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَا جَمِیْلُ and blow to your affected areas.
  2. After making ablution pray two rikaat of nafal of and then say:
    یَا اﷲُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ، یَا سَمِیْعَ الدَّعَوَاتِ، یَا مُعْطِیَ الدُّنْیَا وَخَیْرَ الْآخِرَۃِ وَقِنِیْ شَرَّ الدُّنْیَا وَشَرَّ الْآخِرَۃِ وَٲَذْہِبْ عَنِّیْ مَا ٲَجِدُ فَقَدْ غَاظَنِی الْاَمْرُ وَٲَحْزَنَنِیْ۔

برص، پھلبہری کا علاج

برص یا پھلبہری ایک جِلدی بیماری ہے جو مشکل سے ٹھیک ہو تی ہے۔ جلد میں ایک کیمیکل میلینن کی کمی سے سفید دھبے نمودار ہوتے ہیں، جو پورے جسم پر پھیل جاتے ہیں۔ دورانِ علاج اگر سفید داغ سیاہ پڑنے لگیں تو سمجھ لیں کہ مریض شفا کی طرف جا رہا ہے۔ علاج میں ایک سے دو سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
علاج کے دوران نمک، ترش چیزوں، گوشت مچھلی، چاول، تیل، گڑ، مرچ استعمال نہ کریں۔ اس کی بجائے چنے کے آٹے کی روٹی، مونگ کی چھلکوں والی دال، گاجر، پالک، اورتھوڑی مقدار میں آلو استعمال کر سکتے ہیں۔ کیلشئم اور وٹامنز سے بھرپور غذا کا استعمال مفید ہے۔

برص کادیسی علاج

۔۔ دن میں دو بار غسل کریں۔ روزانہ دس منٹ تک دھوپ میں بیٹھیں۔ دن میں تین بار چھ سو گرام کھیرا اور کچے کریلے کھائیں۔ کھٹی چیزوں سے پرہیز کریں۔ سافٹ ڈرنک اور سرخ گوشت استعمال نہ کریں۔ روغن اخروٹ سفید داغوں پر لگانا داغوں کو دور کرتا ہے۔ ماش کی دال پیس کر اس کا لیپ چار ماہ تک لگانا مفید ہے۔ ہر روز روغنِ تلخ یعنی تارامیرا کا تیل پورے جسم پر مالش کریں اور آدھے گھنٹے بعد غسل کر لیں۔ روزانہ ایک گولی “جنکو بلوبا” کی کھائیں۔
۔۔ سہانجنا درخت کے پتے نیم گرم نمکین پانی میں دھو کر، ہوادار سائے میں خشک کریں۔ پھر پوڈر بنا کر ایک بڑا چمچ، ہمراہ پانی، دن میں تین بار لیں۔
۔۔ پانچ بڑے چمچ ہلدی کو دو سو پچاس گرام سرسوں کے تیل میں مکس کرکے جسم کے سفید حصوں پر دن میں دو بار لگائیں۔ ایک سال تک یہ عمل جاری رکھیں۔
۔۔ پیاز کا رس، خالص شہد اور نمک ملا کر کھرل کر لیں، اور خوب ملا کر روزانہ برص کے داغوں پر لیپ کریں۔ انشاءاللہ چند ماہ میں ہی داغوں سے چھٹکارہ ہو جائے گا۔
۔۔ انار کے خشک چھلکے پیس کر رکھ لیں۔ ایک چھوٹا چمچ صبح و شام ہمراہ پانی لیں۔
۔۔ روزانہ بتھوے (باتھو) کا ساگ ابال کر یا رس نچوڑ کر پینا مفید ہے۔بتھوے کے پتوں کا رس دو کپ کو آدھا کپ تلوں کے تیل میں ملا کر جلائیں، اور پھر چھان کر شیشی میں بھر لیں۔ اس تیل کو روزانہ برص کے داغوں پر لگائیں۔
۔۔ نیم کے پتے، پھول، نمولی، سب اجزاء کو پیس کر سفوف بنا لیں اور روزانہ آدھا چمچ پانی سے کھانا بھی اس مرض میں مفید ہے۔
۔۔ لہسن میں ہرڑ ملا کر پانی کی مدد سے پیس لیں اور بطور لیپ داغوں پر لگائیں۔
۔۔ ۱۲۵ گرام ہلدی کو ۵۰۰ گرام اسپرٹ میں ڈال کر شیشے کی بوتل میں اچھی طرح بند کر کے تین دن کیلئے دھوپ میں رکھیں۔ دن میں تین بار ہلائیں، اور اس کے بعد چھان کر شیشی میں رکھیں۔ روزانہ تین بار داغوں پر لگائیں۔
۔۔ تارکول جس سے سڑکیں بنتی ہیں بالکل تازہ ہو یعنی اسمیں کنکر پتھر نہ ہوں، (یہ بلڈنگ میٹریل سٹور پر اکثر مل جاتی ہے) لے کر اسمیں مٹی کا تیل اتنا ملا ئیں کہ کریم کی شکل بن جائے بس دوائی تیار ہے۔ کسی سوتی کپڑے پر لگا کراسکی پٹی برص کے داغوں پر باندھ دیں، صبح سے پھر صبح تک باندھے رکھیں، پھر صبح نئی پٹی لگا دیں۔ اسے3دن تک ، پھر 3دن چھوڑ دیں اور صرف روغن زیتون صبح و شام لگاتے رہیں۔ بعض اوقات جلد سرخ ہوتی ہے گھبرائیں نہیں، یہی شفا کی علامات ہیں پھر 3دن مزید لگائیں، اس طرح وقفہ وقفہ سے لگاتے رہیں جب تک شفایابی مکمل نہ ہو جائے۔

برص کا روحانی علاج

۔۔ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَا جَمِیْلُ پڑھ کر اپنے متاثرہ مقامات یانشانات پر پھونک ماردیا کریں۔
۔۔ برص کی سفیدی ظاہر ہو تو وضو کر کے دو رکعت نماز پڑھو اور پھر کہو: یَا اﷲُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ، یَا سَمِیْعَ الدَّعَوَاتِ، یَا مُعْطِیَ الدُّنْیَا وَخَیْرَ الْآخِرَۃِ وَقِنِیْ شَرَّ الدُّنْیَا وَشَرَّ الْآخِرَۃِ وَٲَذْہِبْ عَنِّیْ مَا ٲَجِدُ فَقَدْ غَاظَنِی الْاَمْرُ وَٲَحْزَنَنِیْ۔

No comments:

Post a Comment

پتھروں کے خواص

پتھروں کے خواص برج حمل کے موافق پتھر پکھراج پکھراج جیسے فارسی میں قوت ارزق اور ہندی میں پو شپ راگ کہتے ہیں ۔ ایک عمدہ زردرنگ قدیمی...