Tuesday 28 August 2018

ہیپا ٹائیٹس کا روحانی علاج


ہیپا ٹائیٹس کا روحانی علاج

نسخہ۔۱: قاری عبدالباسط کی آواز میں سورۃ الرّحمٰن کی تلاوت (بغیر ترجمہ) مندرجہ ذیل طریقہ سے سنیں: شیشے کے گلاس میں پانی لیکر آدھا گلاس سنت طریقے سے پی لیں اور باقی ماندہ پانی ڈھانپ کر رکھ دیں۔ اب اپنی آنکھیں بند کر کےسورۃ الرّحمٰن اتنی آواز میں توجہ سے اور ڈوب کر سنیں کہ باہر کی دوسری آوازیں اس پر حاوی نہ آ سکیں۔ جب (فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ) بار بار آئے تو پورے یقین کے ساتھ تصور کریں کہ صحت بھی اللہ کی ایک نعمت ہے جو کہ اللہ آپ کو لوٹا رہا ہے۔ اور اپنے آپ کو صحتمند ہوتا ہوا محسوس کریں۔ جب تمام سورۃ سن لیں تو آنکھیں کھول کر باقی ماندہ پانی پی لیں۔ یہ عمل دن میں دو سے پانچ بار دہرائیں۔ انشاءاللہ ایک ماہ کے اندر موذی مرض سے نجات مل جائے گی۔
نسخہ۔۲: اٹھتے بیٹھتے، سوتے جاگتےہر وقت مندرجہ ذیل وِرد زبان پر جاری رکھیں
۔۱۔ رﹶبِّيْ اِنِّيْ مَغْلُوْبٌ فَأنْتَصِرْ ۔۲۔ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ، ۔۳۔ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ اِلاَّ بِاللّهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْم
نسخہ ۳: پانی پر روزانہ تین بار سُوْرَۃ اَلْبَیِّنَۃ پڑھ کر دم کریں اور مریض کو تین دن تک پلائیں ۔۔۔ انشاءاللہ ہوگی۔
نسخہ ۴: جمعہ کے دن پانی کی ایک بوتل ساتھ لیکرسب سے پہلے مسجد جاکر دو رکعت تحیۃالمسجد پڑھیں اور سنت ادا کرنے کے بعد خطبہ جمعہ شروع ہونے تک مسلسل درود پاک پڑھتے رہیں۔ نماز جمعہ کے بعد گیارہ باردرود ابراہیمی اور پھر تین بار سورۃ البیّنۃپڑھیں۔ بعد میں پھر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر پانی پر دم کریں اور تین سے سات یوم تک روزانہ مریض کو پلائیں۔ سخت سے سخت یرقان کا انشاءاللہ خاتمہ ہو جائے۔
نسخہ ۵: اگر کسی کو جگر کا کوئی مرض ہوتو ایک کاغذ پر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ کَانَ الْبَحْرُ مِدَادً لِّکَلِمَاتِ رَبِّیْ لکھ کر مرد کے بازو اور عورت کے گلے میں باندھ دیں۔ یہی کلمات چینی کی پلیٹ پر لکھ کر اور پھر اسے دھو کر صبح نہار منہ پلائیں۔ انشاءاللہ مکمل شفاء ہو گی۔
نسخہ ۶: اگر کسی کو جگر میں زخم، درد، پتھری یا کوئی بھی مرض لاحق ہوتو یہ آئت مبارکہ اکیس بار پڑھ کرروزانہ نہار منہ پلائیں: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ تَبَارَکَ اسْمُ رَبِّکَ ذُوْلْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ ۔ انشاءاللہ مکمل شفاء ہو گی۔
نسخہ ۷: اگر کسی بھی قسم کا کوئی مرض لاحق ہوتو یہ آئت مبارکہ کثرت سے پڑھیں:بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ رَبِّ اِنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰاحِمِیْنَ (الانبیاء 83)۔ انشاءاللہ مکمل شفاء ہو گی۔
نسخہ ۸: یہ دعامبارکہ پڑھیں: اَذْھِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ، اَشْفِ وَ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَاءً اِلَّا شِفَائُکَ شِفَاءً لَّا یُغَادَرُ سَقَمًا (صحیح بخاری)۔ اور مریض پر دایاں ہاتھ پھیریں۔
نسخہ ۹: گیارہ مرتبہ سورۃ بنی اسرائیل کی آیت نمبر 80 کا یہ حصہ ۔۔۔ رَبِّ أَدْخِلْنِيْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّأَخْرِجْنِيْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِّي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيْرًا۔
گیارہ مرتبہ سورہ یٰسین کی آیت نمبر 58 سَلَامٌ قَوْلاً مِّنْ رَّبٍّ رَّحِيْمٍ
مذکورہ وظائف پڑھ کر پانی پر دم کر یں اور روزانہ پئیں، جب کم ہونے لگے تو مزید پانی شامل کریں، اسی طرح یہ دم کھانے کی دیگر اشیأ پر بھی کر سکتے ہیں۔ اگر مریض خود نہ پڑھ سکے تو گھر کا کوئی بھی فرد جو وضو اور غسل کے احکام جانتا ہو وہ کر دے۔ جسمانی ورزش، مضر خوراک سے پرہیز اور دیگر طبی آرأ کو ہمیشہ ملحوظِ رکھیں۔
نسخہ ۱۰۔۔۔:
۔۱۔ پانچوں نماز کے وضو کے ساتھ سنت سمجھ کر مسواک کریں۔ مسواک کے فوائد و برکات کثیر ہیں۔
۔۲۔ صاف پانی کی ایک بوتل بھر لیں، روزانہ کم از کم ایک مرتبہ درجِ ذیل طریقہ سے اس پر دم کریں۔
۔۳۔ گیارہ مرتبہ مندرجہ ذیل درودِ شفأ: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولَانَا مُحَمَّدٍ طِبِّ القُلُوبِ وَ دَوَائِھَا وَعَافِیَةِ الاَبدَانِ وَشِفَائِھَا وَنُورِ الاَبصَارِ وَضِیَائِھَا وَعَلٰی آلِہ وَصَحبِہ وَبَارِک وَسَلِّم ۔
گیارہ مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
گیارہ مرتبہ بِسْمِ اللهِ الّذِيْ لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِيْ الأَرْضِ وَلَا فِيْ السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيْعُ العَلِيْمُ۔
گیارہ مرتبہ سورۃ بنی اسرائیل کی آیت نمبر 80 کا یہ حصہ ۔۔۔ رَبِّ أَدْخِلْنِيْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّأَخْرِجْنِيْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِّي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيْرًا ۔
گیارہ مرتبہ سورہ یٰسین کی آیت نمبر 58 سَلَامٌ قَوْلاً مِّنْ رَّبٍّ رَّحِيْمٍ
مذکورہ تمام وظائف پڑھ کر پانی پر دم کر لیں، روزانہ یہ پانی پئیں، جب کم ہونے لگے تو مزید پانی شامل کریں، اسی طرح یہ دم کھانے کی دیگر اشیأ پر بھی کر سکتے ہیں۔ اگر مریض خود نہ پڑھ سکے تو گھر کا کوئی بھی فرد جو وضو اور غسل کے احکام جانتا ہو وہ کر دے۔


No comments:

Post a Comment

پتھروں کے خواص

پتھروں کے خواص برج حمل کے موافق پتھر پکھراج پکھراج جیسے فارسی میں قوت ارزق اور ہندی میں پو شپ راگ کہتے ہیں ۔ ایک عمدہ زردرنگ قدیمی...