Tuesday 28 August 2018

گیس، تیزابیّت اور معدے دیسی علاج



گیس، تیزابیّت اور معدے کے عوارض کا دیسی علاج

راہنما اصول:۔

چھوٹے نوالے کر اچھی طرح چبائیں تاکہ منہ میں موجود اَنزائمز اس میں اچھی طرح شامل ہو جائیں۔ تھوڑی سی بھوک باقی ہو تو دسترخوان سے اٹھ جائیں۔ دو کھانوں کے درمیانی وقفے کے دوران کھجور، کیلا، سیب، وغیرہ سے کام چلائیں۔ کھانے میں ادرک کا استعمال بھی کریں تاکہ بادی اجزاءکے مضر اثرات ختم ہو جائیں۔ پانی، کھانا کھانے سےایک گھنٹہ پہلے یا ایک گھنٹہ کے بعد پئیں۔ ناشتہ ضرورکریں اور دوپہر کے کھانے کے بعد چند منٹ کے لئے ہی سہی آنکھیں موند کر ذہن کو بالکل خالی چھوڑ دیں۔ رات کا کھانا سونے سے دو گھنٹے پہلے کھائیں اور کھانے کے بعد چہل قدمی ضرور کریں۔ خوراک میں پروٹین یعنی لحمیات اور نشاستے کی مناسب مقدار موجود ہوجو کہ مختلف غذاؤں میں موجودہوتی ہے۔ یہ دونوں اجزاء نہ صرف جسمانی توانائی بلکہ نظام انہضام کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ کھانے کے دوران سافٹ ڈرنکس کے استعمال سے ایسے انزائمز (خمیر) اور تیزابی مادے بننے لگتے ہیں جس سے کہ خوراک جلد ہضم نہیں ہو پاتی اور تیزابیت اورجلن ہونے لگتی ہے۔

دیسی علاج:۔

۔1. مو سمی پھلوں،سبزیوں، خالص دودھ اور مکھن کو اپنی غذا کا لازمی حصہ بنائیں،ناشتے میں دہی ضرور شامل کریں لیکن یاد رہے کہ رات کو دہی کا استعمال اچھا نہیں ہوتا۔ اگر دہی میں کالے زیرے کی ایک چٹکی بھی شامل کر لی جائے تو تھایا مین کی قدرتی افزائش ہوکر انتڑیوں کا فعل درست ہو جاتا ہے۔ سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ انتڑیوں کی خشکی سے نجات کئےا بادام روغن کے 2چمچ روزانہ رات کو نیم گرم دودھ میں ملا کر پی لیں ۔ قبض سے مکمل نجات پانے کے لیے ریشے دار غذا اجزاء کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔
۔2. معدے کا السر، گیس، تیزابیت اور آنتوں کے دیگر امراض سے بچاؤ کیلئے ہمیشہ ایک گلاس نیم گرم دودھ یا پانی میں ایک یا دوچٹکی اصلی ہلدی پوڈر، ایک چائے کا چمچ اصلی شہد (شوگر کے مریض شہد نہ ڈالیں) اور ایک کھانے کا چمچ چھلکا اسبغول ملا کر صبح و شام خالی پیٹ پی لیں۔
۔3. نہار منہ نیم گرم پانی میں دو چمچ پیپرمنٹ شربت ڈال کر پینے سے اور کھانے کے بعد سونف یا پودینے کی چائے سےنظام ہضم بہتر ہوجاتا ہے۔
۔4. صبح و شام سبز کدو (گول یا لمبے) کے جوس کے گلاس میں ایک لیموں کا جوس ملا کر پی لیں۔
۔5. معدہ کی جملہ بیماریوں کلئے : روزانہ صبح خالی پیٹ۔۔ایک گلاس نیم گرم پانی میں 2 چائے کے چمچ زیتون کا تیل، اور 2چائے کے چمچ شہد ۔۔اور سپہر کو صرف2چائے کے چمچ شہد ایک گلاس نیم گرم پانی میں ڈال کر کھانے سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے پی لیں۔ یہ نسخہ پیٹ کی تمام بیماریوں‌کے لئے اکسیر ہےاور دست، وغیرہ میں بھی کارآمد ہے۔ یہ نسخہ ساری زندگی بھی استعمال کرتے رہیں تو فائدہ یہ ہے کہ جوانی ہو یا بڑھاپا، ہمیشہ طاقتور محسوس کرینگے۔ اگر آپ پیٹ کی بیماریوں‌سے محفوظ ہیں تو سمجھ لیں‌کہ 99فصدی بیماریوں‌سے محفوظ ہیں۔
۔6. السر کے لیے تین بڑے چمچ چھلے ہوئے خربوزے کے بیج لے کر تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر سِل پر پیس لیں۔ چٹنی بن جائے گی۔ رات کو سوتے وقت اسے کھالیں اور صبح کے وقت سِملو بوٹی کا سفوف ایک چوتھائی چائے کی چمچ دودھ کے ساتھ کھالیں۔ اسے آپ کیپسول میں بھر کے بھی کھا سکتے ہیں۔ گھنٹے بعد ناشتہ کرلیں۔
۔7. پودینے کے پتوں کا پیسٹ، لیموں کا جوس، شہد، پانی۔۔ایک ایک چائے کا چمچ ، اور ادرک پیسٹ آدھا چائے کا چمچ، ۔۔۔ سب چیزوں کو ملا کر دن میں تین بار لیں۔
۔8. دائمی قبض اور بواسیر میں ۳ یا ۵ انجیر دھو کر آدھا کپ پانی میں رات کو بھگو دیں اور صبح نہار منہ کھالیں اور پھر پانی بھی پی لیں۔ قبض کی وجہ سے گیس ہو تو جائفل کے پھول لیموں کے رس میں گھس کر چاٹ لیں۔ بچوں کی بدہضمی میں سونف، پودینہ ایک ایک تولہ لیکر ایک پاؤ پانی میں ابال کر وقفے وقفے سے دیں۔
۔9. تازہ ادرک ۵۰ گرام کے ٹکڑے کرکے ۲ کلو پانی میں ہلکی آنچ پر پکائیں، پھر اتار کر دو بڑے چمچ شہد ملا کر تھرماس میں ڈال لیں اور یہی آدھا آدھا کپ سارا دن پیتے رہیں۔ اس میں دودھ بھی ملایا جاسکتا ہے۔

روحانی علاج:۔

۔1. معدے پر ہاتھ رکھ کر آنکھوں کو بند کر کے ذہن میں اللہ لکھیں، اور اب دَرُوْد اِبْرَاهِيْمِي ﴿ایک بار﴾، *بِسْمِ الله ﴿تین بار﴾، * أَعُوْذُ بِعِزَّۃِ للهِ وَقُدْرَتِهٖ مِنْ شَرِّمَا اَجِدُ وَأُحَاذِرُ ﴿سات بار﴾، * أَسْأَلُ اللہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ العَرْشِ الْعَظِیْمِ أَنْ یَّشْفِیَکَ ﴿سات بار﴾ ، * دَرُوْد اِبْرَاهِيْمِي ﴿ایک بار﴾، دل میں اَللہُ شَافِیْ، اَللہُ کَافِیْ، اَللہُ مُعَافِیْ کہیں اور آنکھیں کھول دیں۔ یہ عمل روزانہ ہر نماز کے بعداور اس کے علاوہ بھی جتنی دفعہ ممکن ہو دہرائیں۔

No comments:

Post a Comment

پتھروں کے خواص

پتھروں کے خواص برج حمل کے موافق پتھر پکھراج پکھراج جیسے فارسی میں قوت ارزق اور ہندی میں پو شپ راگ کہتے ہیں ۔ ایک عمدہ زردرنگ قدیمی...