Tuesday 28 August 2018

کینسر کا متبادل علاج


کینسر کا متبادل علاج:۔

کسی بھی قسم کے کینسر کی صورت میں مندرجہ ذیل میں سے کچھ یا سارے نسخے بھی بیک وقت استعمال کئے جا سکتے ہیں:۔
۔۱۔ دھماسہ کے پھول، پتے، یا مکمل سبز شاخ نیم گرم نمکین پانی میں اچھی طرح دھو کر پانی میں گھوٹا لگا کر صبح دوپہر شام بعد غذا پی لیں یا صبح و شام اس کا قہوہ بنا کر خالی پیٹ نیم گرم پی لیں یا ہوا دار سائے میں خشک کرکے پاؤڈر بنا کر کپڑچھان کر کے ہزارملی گرام کیپسول بھر کے ہر کھانے کے بعد ایک یا دو کیپسول پانی کے ساتھ لیں، یا اسی پوڈر میں شہد ملا کر موٹے چنے کے برابر گولیاں بنا کرہر کھانے کے بعد ۲ یا ۳ گولیاں پانی سے نگل لیں۔
۔۲۔ سُمبلُو بوٹی اور ہلدی ہموزن پیس کر۱۰۰ملی گرام سائز کے کیپسولز میں بھر لیں۔ ایک کیپسول صبح و شام ، بعد غذا، ہمراہ دودھ نوش فرمائیں۔
۔۳۔ لیموں کا جوس کیموتھراپی سے دس ہزار گُنا زیادہ طاقتور اور مفید ہے۔ موسم گرما میں، دن میں دو بار پانی کے ایک بڑے گلاس میں شہد کی 1 چمچ کے ساتھ بیکنگ سوڈا چائے کا چمچ اور لیموں کا تازہ جوس 2 چمچ ڈال کر پی لیں۔ سردیوں میں کپ لیموں کے جوس میں ایک چھوٹا چمچ ہلدی دو بڑے چمچ بیکنگ سوڈا اور آدھا کپ شہد ملا کر شیشے کے جار میں رکھیں۔چھوٹا چمچ دن میں تین بار نوش کریں۔
۔ ۴۔ زیتون کا تیل، کلونجی کا تیل، شہد کو برابر مقدار میں لیکر شیشے کے جار میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ایک چائے کا چمچ دن میں دو دفعہ پندرہ یوم تک استعمال کریں۔ اسکے بعد دو دن کے وقفہ کے ساتھ دو ماہ تک استعمال کریں۔ انشأاللہ اتنی دیر میں کینسر کا خاتمہ ہو چکا ہو گا۔
۔۵۔ نیاز بویعنی تُلسی کے ۵ سے ۱۰ پتّے لیکر چٹنی بنا کر ہر کھانے کے ساتھ کھالیں۔ یہ ۱۶ قسم کے کینسر اور ۹ طرح کے ٹیومر کا علاج ہے۔
۔۶۔ کسی بھی قسم کے کینسرمیں ایک کلو زیتون کے تیل میں ۱۰۰ گرام ثابت ہلدی کے ٹکڑوں کو جلائیں اور پھر تیل کو چھان کرشیشے کے جارمیں رکھ لیں۔ ہر کھانے کے بعد تقریباً بیس قطرے پی لیں اور بعد میں تھوڑا سا نیم گرم پانی پی لیں۔ انشاءاللہ تیل ختم ہونے سے پہلےمرض ختم ہو جائے گا۔
۔۷۔ لوکاٹ کی دو یا تین تازہ کونپلیں لے کر اس کا قہوہ بنا کر صبح و شام خالی پیٹ پی لیں۔ برین ٹیومر سمیت تمام قسم کے ٹیومر کینسر کے لئے مفید ہے۔
۔۸۔ جسمانی گلٹیوں کیلئے دھماسہ، مجیٹھ، خارخسک، کنڈیاری (بیج دُور کردہ)، نمک اور ہلدی ہموزن لے کر باریک پیس لیں اور صبح و شام بعد غذا ڈیڑھ گرام، ہمراہ دودھ لیں۔
۔۹۔ سہانجنا درخت کے پتوں کو پاؤڈر بنا کر ایک چھوٹا چمچ دن میں تین بار کھانے میں ملا کر کھا لیں۔
۔۱۰۔ صبح و شام سبز کدو (گول یا لمبے) کے جوس کے کپ یا گلاس میں ایک لیموں کا جوس ملا کر پی لیں۔

کینسر کا روحانی علاج:۔

۔۱۔ قاری عبدالباسط کی آواز میں سورۃ الرّحمٰن کی تلاوت (بغیر ترجمہ) مندرجہ ذیل طریقہ سے سنیں: شیشے کے گلاس میں پانی لیکر آدھا گلاس سنت طریقے سے پی لیں اور باقی ماندہ پانی ڈھانپ کر رکھ دیں۔ اب اپنی آنکھیں بند کر کےسورۃ الرّحمٰن اتنی آواز میں توجہ سے اور ڈوب کر سنیں کہ باہر کی دوسری آوازیں اس پر حاوی نہ آ سکیں۔ جب (فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ) بار بار آئے تو پورے یقین کے ساتھ تصور کریں کہ صحت بھی اللہ کی ایک نعمت ہے جو کہ اللہ آپ کو لوٹا رہا ہے۔ اور اپنے آپ کو صحتمند ہوتا ہوا محسوس کریں۔ جب تمام سورۃ سن لیں تو آنکھیں کھول کر باقی ماندہ پانی پی لیں۔ یہ عمل دن میں دو سے پانچ بار دہرائیں۔ انشاءاللہ ایک ماہ کے اندر موذی مرض سے نجات مل جائے گی۔
۔۲۔ ہر وقت پڑھیں: ۱۔ رﹶبِّ اِنِّيْ مَغْلُوْبٌ فَأنْتَصِرْ، ۲۔ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ، ۳۔ لَاحَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ اِلاَّ بِاللّهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ، ۴۔ یَااَللہُ، یَا رَحْمٰنُ، یَا رَحِیْمُ
۔۳۔ بیماری کے متعلقہ مقام پر ہاتھ رکھ کر آنکھوں کو بند کر کے ذہن میں اللہ لکھیں، اور اب دَرُوْد اِبْرَاهِيْمِي ﴿ایک بار﴾، *بِسْمِ الله ﴿تین بار﴾، * أَعُوْذُ بِعِزَّۃِ للهِ وَقُدْرَتِهٖ مِنْ شَرِّمَا اَجِدُ وَأُحَاذِرُ ﴿سات بار﴾، * أَسْأَلُ اللہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ العَرْشِ الْعَظِیْمِ أَنْ یَّشْفِیَکَ ﴿سات بار﴾ ، * دَرُوْد اِبْرَاهِيْمِي ﴿ایک بار﴾، دل میں اَللہُ شَافِیْ، اَللہُ کَافِیْ، اَللہُ مُعَافِیْ کہیں اور آنکھیں کھول دیں۔ یہ عمل روزانہ ہر نماز کے بعداور اس کے علاوہ بھی جتنی دفعہ ممکن ہو دہرائیں۔
۔۴۔ شروع میں ایک تسبیح بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کر گیارہ سو مرتبہ سورۃ البقرۃ، آئت 71 کا یہ حصہ پڑھیں: مُسَلَّمَۃٌ لَّاشِیَۃَ فِیْھَا اورپانی، فروٹ اور دوائی پر پچیس دفعہ پھونک ماریں، فارغ اوقات میں یہ اوپر والی قرآنی آیات کا ورد جاری رکھیں اور اس پانی کو دن بھر استعمال کریں۔
۔۵۔ ہر فرض نماز کے بعد شہادت والی انگلی تکلیف والی جگہ پر لے جائیں، اور یہ اسمائے الٰہی تین مرتبہ پڑھیں یَااَللہُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ اور پھر انگلی کو تکلیف والی جگہ کے گرد گھماتے ہوئے یہی اسمائے الٰہییَااَللہُ، یَا رَحْمٰنُ، یَا رَحِیْمُ پڑھیں۔ پھر یہی انگلی سر سے لے کر پاؤں تک گول دائرے کی صورت میں گھمائیں اوریہی اسمائے الٰہی یَااَللہُ، یَا رَحْمٰنُ، یَا رَحِیْمُ پڑھیں۔ فارغ اوقات میں ان الفاظ کی تسبیح کرتے رہیں۔
۔۶۔ اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی اور درمیان میں ایک بار سورۂ مریم پڑھ کر پانی پر دم کریں، وہی پانی 40 دن تک سارا دن مریض کوپلائیں۔
۔۷۔ پانچوں نماز کے وضو کے ساتھ سنت سمجھ کر مسواک کریں۔ صاف پانی کی ایک بوتل بھر لیں، روزانہ کم از کم ایک مرتبہ درجِ ذیل طریقہ سے اس پر دم کریں: گیارہ مرتبہ درودِ شفأ: اَللّٰھُمَّ صَلِِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولَانَا مُحَمَّدٍ طِبِّ القُلُوْبِ وَ دَوَائِھَا وَعَافِیَةِ الاَبْدَانِ وَشِفَائِھَا وَنُوْرِ الْاَبْصَارِ وَضِیَائِھَا وَعَلٰی آلِہٖ وَصَحَبِہ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ ۔۔۔ گیارہ مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ۔۔۔ گیارہ مرتبہ بِسْمِ اللهِ الَّذِيْ لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهٖ شَيْءٌ فِيْ الأَرْضِ وَلَا فِيْ السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيْعُ العَلِيْمُ۔۔۔گیارہ مرتبہ سورۃ بنی اسرائیل آیت 80 کا یہ حصہ ۔۔۔ رَبِّ أَدْخِلْنِيْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّأَخْرِجْنِيْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِّي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيْرًا ۔۔۔ گیارہ مرتبہ سورہ یٰسین، آیت نمبر 58 سَلَامٌ قَوْلاً مِّنْ رَّبٍّ رَّحِيْمٍ۔ تمام وظائف پڑھ کر پانی پر دم کر لیں، روزانہ یہ پانی پئیں، جب کم ہونے لگے تو مزید پانی شامل کریں، اسی طرح یہ دم کھانے کی دیگر اشیأ پر بھی کر سکتے ہیں۔ اگر مریض خود نہ پڑھ سکے تو گھر کا کوئی بھی فرد جو وضو اور غسل کے احکام جانتا ہو وہ کر دے۔

No comments:

Post a Comment

پتھروں کے خواص

پتھروں کے خواص برج حمل کے موافق پتھر پکھراج پکھراج جیسے فارسی میں قوت ارزق اور ہندی میں پو شپ راگ کہتے ہیں ۔ ایک عمدہ زردرنگ قدیمی...