Tuesday 28 August 2018

الرجی، نزلہ، زکام کا متبادل علاج


الرجی، نزلہ، زکام کا متبادل علاج

۔۱۔ دو لیموں، ایک مالٹا، ایک انچ ادرک کا ٹکڑا، آدھ پاؤ شہد، آدھا چمچ ہلدی پاؤڈر لیں۔ لیموں اور مالٹا کو باریک کاٹ کر بیج نکال دیں، اور ادرک کو باریک کاٹ یا کُوٹ لیں۔ پھر ہلدی سمیت سب چیزیں شہد میں اچھی طرح ملا کر شیشے کے جار میں ڈال کر فرج میں محفوظ رکھیں۔ صبح و شام، نہار منہ اسکا ایک چمچ روزانہ گرم پانی میں ڈال کر چائے کی طرح پی لیں۔ ہر طرح کی الرجی، نزلہ، کھانسی میں اکسیر ہے۔
۔۲۔ کلونجی پچاس گرام، چھلکا اسبغول پچاس گرام، شہد سو گرام۔ سب کو ملا کر ایک چمچ ہر کھانے کے بعد لیں۔ ہر طرح کی الرجی کے لئے شافی ہے۔
۔۳۔ نزلہ بھگانے کیلئے سونے سے قبل ایک گلاس گرم دودھ میں چینی اورایک انڈا پھینٹ کرمکس کریں اور پی لیں۔
۔۴۔ ریشہ گلے میں گرتا ہو تو رات کو سونے سے قبل ۳ عدد مغز بادام اور ۳ عدد کالی مرچ چبا کر کھا لیں اور آدھ گھنٹے تک پانی نہ پئیں۔
۔۵۔ دو چھوٹے چمچ شہد میں آدھے لیموں کا رس ملا کر پی لیں۔ نزلہ زکام کا نام تک نہ رہے گا۔
۔۶۔ دن میں تین، چار بار ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک بڑا چمچ شہد، ایک چمچ ادرک کا رس ملا کر پی لیں۔
۔۷۔ چند ادرک کے ٹکڑے دو کپ پانی میں ابالیں اور دو لیموں کا رس اور دو چمچ شہد ملا کر پی لیں۔ یا بیس گرام شہد میں پانچ گرام ادرک کا رس ملا کر چاٹ لیں۔ سردی کے نزلہ کا شافی علاج ہے۔
۔۸۔ صبح شام میتھی دانہ کے دو چھوٹے چمچ ڈیڑھ کپ پانی میں جوش دیکر شہد ملا کر پینے سے دائمی نزلہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔
صبح و شام خالی پیٹ ایک بڑا چمچ زیتون کا تیل پی کر پندرہ منٹ چہل قدمی کریں، بلغم، کھانسی اور بی پی سے نجات ہو گی۔
۔۹۔ دار چینی ایک انچ، لونگ ۳ عدد، بڑی الائچی ایک عدد، سونٹھ چٹکی بھر چار کپ پانی میں ابالیں۔ آدھا پانی رہ جائے تو اتار کر ایک کپ صبح اور ایک شام کو پی لیں۔
۔۱۰۔ اجوائن دیسی ۵ گرام، دارچینی ۱۰ گرام، سونٹھ ۱۰ گرام، دانہ بڑی الائچی ۷ گرام کا سفوف بنا کر آدھا گرام صبح شام پودینہ کے قہوہ کے ساتھ لیں۔
۔۱۱۔ مغز بادام۔ ۱۲ عدد، الائچی خورد۔۶عدد، خشخاش۔ایک چھوٹا چمچ، ڈوڈہ پوست۔ایک چوتھائی حصہ۔ سب چیزوں کو کوٹ کر ملا لیں، پھر تھوڑا پانی ڈال کر پیستے رہیں، آخر میں پانی کو چھان کر اس ایک پاؤ پانی میں پاؤ دودھ ڈالیں اور حسبﹺ ذائقہ کوزہ مصری ڈال کر درمیانی آگ پر اس وقت تک پکائیں کہ پاؤ رہ جائے۔ اس پانی کو سونے سے پہلے نیم گرم پی جائیں اور اس کے بعد پانی نہ پئیں۔ اسی طرح بارہ دن پینے سے الرجک استھما وغیرہ ختم ہو جائے گا۔
۔۱۲۔ اجوائن دیسی ۱۲ گرام، شکر سرخ۵۰گرام کو آب تازہ فلٹر کیا ہوا آدھا لٹر میں ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں جب آدھا پانی رہ جائے تو اتار کر چھان لیں۔ اس پانی کو نارمل ہونے دیں۔ گرم حالت میں لینے سے بجائے فائدہ کے نقصان کا اندیشہ ہے۔ سوتے وقت ایک خوراک لیں اور سو رہیں۔ اگر تھوڑا کم آفاقہ ہو تو اس کو 2 یا تین دن استعمال کریں۔ اور تھوڑا سا ادرک باریک پیس کر پانی میں ڈال کر سر اور منہ کے اوپر تولیہ لپیٹ کر بھاپ لیں۔
۔۱۳۔ سردیوں میں مچھلی کے تیل کا ایک کیپسول یا حیاتین سی کی ایک گولی روزانہ لینے بار بار نزلہ زکام نہیں ہوتا۔ 
نزلہ زکام میں اگر آپ یخنی کا استعمال کریں تو جلدی فائدہ ہوگا۔ ایک دو بوٹیاں، دو تین ہڈیاں، ایک پیاز، لہسن، دارچینی کا ایک بڑا ٹکڑا، تین لونگیں، ایک بڑی الائچی، چھوٹا ٹکڑا ادرک کا ڈال کر یخنی بنائیں۔ دن میں دو تین بار پئیں۔
۔۱۴۔ جوشاندے کے چھوٹے پیکٹ گھر میں رکھیں اور گرم پانی میں پیکٹ ڈال کر پی لیں۔ جب بھی نزلہ شروع ہوتو فوراً پینے سے سکون مل جاتا ہے۔
۔۱۵۔ خشخاش ایک پاؤ، چنےکی دال دھوکرخشک کی ہوئی ایک پاؤ، گری یعنی ناریل خشک جسے کھوپرا بھی کہتے ہیں ایک پاؤ (اسےبھی دھوکرخشک کرلیں، اگرصاف ہوتو دھوئیں نہیں ورنہ کوٹی نہیں جائے گی۔)۔ سب کو باریک کرکے ایک پاؤدیسی گھی سے کڑاہی میں ہلکا براؤن کرلیں۔فالتوگھی نکال لیں، دو عدد بڑے چمچ نیم گرم دودھ کے ہمراہ سوتے وقت چند ہفتے استعمال کریں۔
۔۱۶۔ فلو، نزلہ، ٹانسلز اور گلے کے دیگر امرض کیلئے : ہالوں۔۵۰گرام، میتھرے۔۵۰گرام، کلونجی۔۵۰گرام، اجوائن دیسی۔۵۰گرام۔ سب کو پیس کر مکس کریں اور صبح، دوپہر، شام آدھی چائے والی چمچ استعمال کریں۔
۔۱۷۔ ناک کی ہڈی بڑھ گئی ہو، ناک بند رہتا ہو، چھینکیں آتی ہوں، تو گائے کا خالص گھی لے کر رات سوتے وقت دونوں نتھنوں میں ۲، ۲ قطرے ڈالیں۔
۔۱۸۔ بلغم ،ڈسٹ الرجی، نزلہ، زکام، اعصابی کمزوری اور چھینکیں آتی ہوں تو قسط شیریں100گرام، کلونجی 25گرام، ہالوں10گرام، کا سنی 5گرام، میتھرے 5گرام۔ تمام اشیاء کو پیس کر سفوف بنا لیں اور ایک چمچ صبح وشام ہمراہ پانی یا دودھ لیں۔
۔۱۹۔ الرجی اور چھینکوں کے علاج کیلئے قسط شیریں، ایک چھٹانک، کلونجی ایک چمچ دونوں چیزوں کو اچھی طرح صاف کرکے اچھی طرح پیس لیں۔ قسط شیریں کو دھونا نہیں۔ دونوں دوائیوں کو مکس کر لیں۔صبح و شام ہمراہ پانی دیجئے۔
۔۲۰۔ بند ناک کھولنے کیلئے سفیدہ (یوکلپٹس) کے چار پانچ پتے لے کر کسی برتن میں پانی ڈال کر اُبلنے رکھ دیں۔ پانی اُبلنے لگے تو ڈھکن سے ڈھانپ دیں۔ چار پانچ منٹ بعد چولہا بند کردیں۔ سر پر تولیہ ڈال کر بھاپ لیں۔ تھوڑا سا ڈھکن ہٹا دیں۔ بھاپ لینے سے آپ کو افاقہ ہوگا۔ بھاپ لینے کے بعد ہوا سے بچیں۔ رات کو سوتے وقت بھاپ لے کر بستر میں لیٹ جائیں۔ گلے میں سوزش ہو تو دو پتے سفیدے کے ایک پیالی پانی میں اُبال کر قہوہ کی طرح دن میں دو بار پینے سے فرق پڑجاتا ہے۔
۔۲۱۔ نزلہ زکام کیلئے دار چینی، سونٹھ، دانہ الائچی کلاں، سب دس، دس گرام کا سفوف بنا لیں۔ نیم گرم پانی کے ساتھ ۲۰۰ ملی گرام سفوف صبح و شام لیں۔
۔۲۲۔ بند نزلہ میں صبح شام ۷عناب ، ۱۱ لسوڑھے، گل بنفشہ ۵ گرام، رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح جوش دے کر چھان لیں اور ۱۰ گرام شہد ڈال کر پی لیں

No comments:

Post a Comment

پتھروں کے خواص

پتھروں کے خواص برج حمل کے موافق پتھر پکھراج پکھراج جیسے فارسی میں قوت ارزق اور ہندی میں پو شپ راگ کہتے ہیں ۔ ایک عمدہ زردرنگ قدیمی...