Tuesday 28 August 2018

بلڈپریشر اور امراضِ قلب کا دیسی علاج



بلڈپریشر اور امراضِ قلب کا دیسی علاج
۔۱۔ پان کا پتہ، ایک چوتھائی، خشک آلو بخارہ، دو عدد، چند ادرک کے چھوٹے ٹکڑے ، سبز پودینے کی چند شاخیں، تھوڑا سا خشک اناردانہ: ڈیڑھ کپ پانی میں قہوہ بنائیں، اور روزانہ خالی پیٹ پی لیں۔
۔۲۔ بند شریانیں کھولنے کیلئے لیموں کا جوس، ایک کپ، ادرک کا جوس، ایک کپ، لہسن کا جوس، ایک کپ، سرکہ سیب، ایک کپ: کو ملا کر تقریباً آدھے گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ تین کپ رہ جائے تو ٹھنڈا کر کے تین کپ اصلی شہد ملائیں۔ اس مکسچر کو شیشے کے جار یا بوتل میں ڈال کر رکھیں۔ روزانہ صبح خالی پیٹ ایک یا دو کھانے کے چمچ استعمال کریں۔ بند شریانیں کھل کر بلڈ پریشر نارمل ہو جائے گا، اورکسی بائی پاس کی ضرورت نہ رہے گی۔
۔۳۔ ایک گلاس تازہ انار کا جوس یا خشک اناردانے کا قہوہ روزانہ خالی پیٹ پی لیں۔ بند شریانیں کھلنے سےبلڈ پریشر کنٹرول ہو گا۔
۔۴۔ دل کے پٹھوں اور بند والو کیلئے عجوہ یا کسی بھی کھجور کی گٹھلیوں کو تھوڑی دیر گرم کرکے میدے جیسا باریک پیس لیں۔ اگر شوگر نہ ہو تو پاؤڈر میں کھجور کا گودا، اور تھوڑا سا اصلی شہد ملا کر پیسٹ تیار کر لیں۔ اس پاؤڈر یا پیسٹ کا ایک چمچ صبح خالی پیٹ ہمراہ نیم گرم دودھ چند ماہ تک کھائیں۔
۔۵۔ بیہہ دانہ ، گوند کتیرا، تخم بلنگو کو سادہ پانی میں رات کو بھگو دیں اور صبح اچھی طرح ملا کر خالی پیٹ پی لیں۔ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو بھی ٹھیک رکھتاہے۔ 

۔۶۔ خشک لہسن کی تُریاں اور اجوائن ہموزن لیکر پیس لیں اور بڑے سائز کے کیپسولز میں بھر لیں۔ روزانہ صبح خالی پیٹ ایک یا دو کیپسول سادہ پانی کے ساتھ لیں۔ اس کو روزانہ کا معمول بنا لیں۔
۔۷۔ روزانہ صبح خالی پیٹ لہسن کی پانچ تُریاں، گولیوں کی طرح کاٹ کر رکھیں اور پھر سادہ پانی کے ساتھ نگل لیں۔ اس کے کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہیں۔ اس کو روزانہ کا معمول بنا لیں۔
۔۸۔ کالی مرچ، الائچی خورد، خشک دھنیا، سفید زیرہ، صندل کا برادہ، چھوٹی چندن۔ تمام ادویہ ہموزن لے کر کوٹ چھان کر پھکی بنالیں۔ آدھا چمچ دن میں تین بار سادہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ 
۔۹۔ ادرک، لہسن، سیب کا سرکہ، چھوٹی مکھی کا اصل شہد، لیموں کا رس ایک ایک پاؤ۔ تمام اشیاء کو گرائنڈر میں ڈال کر اچھی طرح شیک کریں،اور پھر ہلکی آنچ پر گاڑھا کرلیں۔ شیشے کی بڑی منہ والی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ ایک بڑا چمچ صبح نہار منہ۔ ایک بعد نماز عصر ترجیحاً خالی پیٹ۔ دل کی تمام بیماریوں کا علاج ہے۔صحت مند افراد ایک چمچہ اپنی روزانہ کی روٹین بنالیں۔
۔۱۰۔ جب بلڈپریشر اوپر نیچے ہو تو دارچینی کی چائے بنا کر پی لیں۔ بلڈپریشر نارمل ہوجائے گا۔
۔۱۱۔صبح نہار منہ ایک گلاس پانی میں ایک ٹیبل اسپون خالص اصلی عرق گلاب ملا کر کچھ ہفتے تک پیتے رہیں۔
۔۱۲۔ مصری، بادام، سبز ہریڑ، سبز الائچی، خشک دھنیا، چھوٹی چندن ہموزن پیس کر ایک چمچ صبح ناشتہ کے بعد کھائیں۔
۔۱۳۔ادرک، پودینہ، لیموں، لہسن ہموزن پانی نکال کر دس دن کسی کھلے برتن میں رکھیں، پرم کالی مرچ کے برابر گولیاں بنا کر دو، دو گولیاں دن میں تین بار پانی سے لیں۔
بلڈپریشر اور امراضِ قلب کا روحانی علاج
۔۱۔ قاری عبدالباسط کی آواز میں سورۃ الرّحمٰن کی تلاوت (بغیر ترجمہ) مندرجہ ذیل طریقہ سے سنیں: شیشے کے گلاس میں پانی لیکر آدھا گلاس سنت طریقے سے پی لیں اور باقی ماندہ پانی ڈھانپ کر رکھ دیں۔ اب اپنی آنکھیں بند کر کےسورۃ الرّحمٰن اتنی آواز میں توجہ سے اور ڈوب کر سنیں کہ باہر کی دوسری آوازیں اس پر حاوی نہ آ سکیں۔ جب (فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِبار بار آئے تو پورے یقین کے ساتھ تصور کریں کہ صحت بھی اللہ کی ایک نعمت ہے جو کہ اللہ آپ کو لوٹا رہا ہے۔ اور اپنے آپ کو صحتمند ہوتا ہوا محسوس کریں۔ جب تمام سورۃ سن لیں تو آنکھیں کھول کر باقی ماندہ پانی پی لیں۔ یہ عمل دن میں دو سے پانچ بار دہرائیں۔ انشاءاللہ ایک ماہ کے اندر موذی مرض سے نجات مل جائے گی۔
۔۲۔ سوتے جاگتےہر وقت یہ پڑھیں: ۱۔ رﹶبِّ اِنِّيْ مَغْلُوْبٌ فَأنْتَصِرْ ۲۔ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ ۳۔لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ اِلاَّ بِاللّهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْم۔
۔۳۔ دایاں ہاتھ مریض کے دل پر رکھ کر آنکھیں بند کر کے ذہن میں اللہ لکھیں اور پھر یہ پڑھیں: دَرُوْد اِبْرَاهِيْمِي (۳بار)، بِسْمِ الله (۳ بار)، أَعُوْذُ بِعِزَّۃِ للهِ وَقُدْرَتِهٖ مِنْ شَرِّمَا اَجِدُ وَأُحَاذِرُ (۷ بار)، أَسْأَلُ اللہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ أَنْ یَّشْفِیَکَ (۷ بار)، هُوَ الَّذِيْ أَنْزَلَ السَّكِيْنَةَ فِيْ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِيْنَ لِيَزْدَادُوْا إِيْمَانًا مَّعَ إِيْمَانِهِمْ (۷ بار)، یَا قَوِیُّ، یَا اَللہُ (۷ بار)، دَرُوْد اِبْرَاهِيْمِي (۳بار)، دل میں اللہ شافی، اللہ کافی، اللہ معافی کہیں اور آنکھیں کھول دیں۔ یہ عمل ہر نماز کے بعداور اس کے علاوہ بھی جتنی دفعہ ممکن ہو دہرائیں۔
۔۴۔ صبح و شام آئت الٓرٰ تِلْكَ آيٰاتُ الْكِتٰبِ الْمُبِيْنِ (یوسف۔۱)، 21 بار پڑکر پانی پر دم کر کے پی لیں، اور هُوَ اللَّهُ الَّذِيْ لَآ إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ (حشر۔۲۳): عشأ کی نماز کے بعد 41بار پڑھ کر اپنی صحت کی دعا کریں۔
۔۵۔ ہر فرض نماز کے بعد تین مرتبہ اَلَّذِيْنَ آمَنُوْا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوْبُهُمْ بِذِكْرِ اللّهِ أَلاَ بِذِكْرِ اللّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ (الرعد۔۲۸) پڑھیں۔ اسی آئت کو ۴۱ بار پڑھ کے پانی پر دم کرکے بھی پی لیا کریں۔ بلڈپریشر نامل رکھنے کیلئے وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِمِقْدَارٍ (الرعد۔۸)، کھُلا پڑھتے رہیں۔
۔۶۔ ہارٹ اٹیک سے حفاظت کے لئے سورۃ الکہف کی آئت ۱۴ کا یہ حصہ وَرَبَطْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ (الکہف ۔ ۱۴) پڑھتے رہیں۔
۔۷۔ والو بند ہوں، سرجری کاکہا گیا ہو تو اللہ کے نام پر چاول پکا کر تقسیم کریں،اور بکثرت پڑھیں:وَأَلْقَتْ مَا فِيْهَا وَتَخَلَّتْ(۴) وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ(۵) (انشقاق)۔
۔۸۔ سیدھے بازو پر عربی ہندسوں میں ۸۱۲۱۶۶۳۴لکھیں۔ ہائی بلڈپریشر کنٹرول ہونے تک مسلسل صبح و شام لکھنا ہے۔
۔۹۔ کوئی بھی مرض لاحق ہوتو یہ آئت مبارکہ کثرت سے پڑھیں: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ رَبِّ اِنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰاحِمِیْنَ (الانبیاء۔83)
۔۱۰۔ مسنون دعا اَذْھِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ، اَشْفِ وَ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَاءً اِلَّا شِفَائُکَ شِفَاءً لَّا یُغَادَرُ سَقَمًا (صحیح بخاری)، پڑھ کر مریض پر دایاں ہاتھ پھیریں۔
۔۱۱۔ گیارہ مرتبہ سَلَامٌ قَوْلاً مِّنْ رَّبٍّ رَّحِيْمٍ (یٰسین۔58) پڑھ کر مریض پر دم کر دیں۔
۔۱۲۔ وضو کی حالت میں اول و آخر درود شریف 3بار ؛ اور 101 بار یہ آئت پڑھیں: وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِيْنَ عَنِ النَّاسِ ۗ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (آل عمران۔۱۳۴)؛ اس کے بعد پاک صاف پانی پر دم کریں۔ اس عمل کو بلڈ پریشر کے خاتمے تک روزانہ جاری رکھیں۔ مریض یا اس کی طرف سے کوئی بھی اس عمل کو انجام دے سکتا ہے

No comments:

Post a Comment

پتھروں کے خواص

پتھروں کے خواص برج حمل کے موافق پتھر پکھراج پکھراج جیسے فارسی میں قوت ارزق اور ہندی میں پو شپ راگ کہتے ہیں ۔ ایک عمدہ زردرنگ قدیمی...