Tuesday 28 August 2018

والدین کے مسائل کا حل


والدین کے مسائل کا حل:۔

اولاد کا حصول:۔

۔1. ایام حمل میں سنتروں (مالٹوں)، انار اور انگور کا زیادہ استعمال خوبصورت اولاد پیدا کرنے کا راز ہے۔ صبح و شام کے وقت روغن بادام کا ایک چمچ ایک پاؤ دودھ مں مکس کرکے روزانہ نوش فرمائیں انشاء اللہ اولاد خوبصورت اور ذہین، عقلمند پیدا ہوگی۔ خربوزہ اور تربوز کا زیادہ استعمال کرنے سے بھی اولاد خوبصورت پیدا ہوتی ہے۔ 
۔2. غسل کرنے کے بعد دو رکعت نفل نماز پڑھے، پھر گیارہ مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھے اور پانی پر دم کرکے پی لے۔ اکیس روز تک یہ عمل بلاناغہ عشاء کے بعد پڑھے۔
۔3. نرینہ اولاد کے لئے ہر نماز کے بعد تین مرتبہ یہ وظیفہ پڑھیں: رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوٰجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا۔ (فرقان۔۷۴)
۔4. بانجھ پن کے لئے چالیس لونگیں لے کر ہر ایک پر سات سات بار یہ آیت پڑھے:اَوْکَظُلُمٰتٍ فِیْ بَحْرٍ لُّجِّیٍّ یَّغْشٰىہُ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِہٖ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِہٖ سَحَابٌ ظُلُمٰتٌۢ بَعْضُہَا فَوْقَ بَعْضٍ اِذَا اَخْرَجَ یَدَہٗ لَمْ یَکَدْ یَرٰىہَا وَ مَنْ لَّمْ یَجْعَلِ اللہُ لَہٗ نُوْرًا فَمَا لَہٗ مِنْ نُّوْرٍ (نور۔۴۰)، اور جس دن عورت حیض سے پاک ہو اس دن غسل کرے اور اس دن سے ایک لونگ روزمرہ سوتے وقت کھانا شروع کرے اور اس پر پانی نہ پئے اور اس درمیان میں شوہر کے ساتھ ضرور تخلیہ کرے۔ انشاء اللہ اولاد ملے گی۔
۔5. عورت کی اولاد زندہ نہ رہتی ہو وہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اکسٹھ بار کسی کاغذ پر لکھ کر اس کو اپنے پاس لکھ کر بطور تعویذ رکھے، انشاء اللہ اس کی اولاد زندہ رہے گی۔
۔6. پانچ سو بار روزانہ سورۃ کوثر بمعہ بسم اللہ کے توجہ اور دھیان سے پڑھی جائے اول و آخر تین تین با درود شریف تو اللہ رب العزت اولاد عطا فرما دیں گے۔
۔7. اگر کسی کی اولاد پیدا ہوکر مرگئی ہو یا آئندہ اولاد ہونے کا امکان نہ ہوتو وہ شخص گیارہ دن تک عشاء کی نماز کے بعد تین ہزار دفعہ یَا جَبَّارُ پڑھ کر تین عدد مغز بادام پر دم کرکے ایک دانہ بیوی کو کھلائے اور دو دانے خود کھائے پھر اپنی بیوی سے خلوت کرے۔ گیارہ دن تک ایسا کرے۔ انشاء اللہ اس کی بیوی حاملہ ہوگی اورنیک صالح فرزند ہوگا۔ جب بچہ پیدا ہوتو اس کا نام عزیز اللہ یا عطاء اللہ رکھے اور سات برس تک ہرسال اس کیلئے ایک بکرے کی قربانی کرے۔
۔8. نیک اور صالح فرزند کیلئے بیوی کے پاس جاکر پہلے دن 11مرتبہ یَا مُتَکَبِّرُ پڑھے اور پھر حق زوجیت ادا کرے تو اللہ کے حکم سے سعادت مند بچہ پیدا ہوگا۔
۔9. اول و آخر درود شریف فجر کی نماز کے بعد درج ذیل آیت133 مرتبہ پانی پر دم کرکے دونوں میاں بیوی پئیں۔ اللہ پاک غیب کے خزانوں سے مدد فرمائیں گے۔ کامل یقین کے ساتھ کریں۔ آیت درج ہے: لِلَّهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضِ يَخْلُقُ مَا يَشَآءُ يَهَبُ لِمَنْ يَّشَآءُ إِنٰثًا وَّيَهَبُ لِمَنْ يَّشَآءُ الذُّكُوْرَ (شوریٰ۔۴۹) 
۔10. اگر کسی کی اولاد نہ ہو تو سورۂ نجم روزانہ پڑھے اور پانی پر دم کرکے پی لے۔ رحم کے تمام امراض اللہ کے فضل سے دور ہوں گے اور اگر نو ماہ پڑھے تو اللہ کی مہربانی سے بیٹا ہو۔ رحم کا کوئی بھی مسئلہ ہو سورۂ نجم کو زعفران سے لکھ کر پلانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
۔11. جس شخص کے اولاد نہ ہوتی ہو اور وہ ہر طرح کوشش کرچکا ہو تو اس کو چاہیے کہ چالیس روز تک باوضو اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ اور درمیان میں ایک سو بار یہ دعا رَبِّ هَبْ لِيْ مِنْ لَّدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيْعُ الدُّعَاءِ۔(آلِ عمران، ۱۶۵) پڑھ لیا کرے۔ یہ عمل عورت بھی کرسکتی اور مرد بھی کرسکتا ہے البتہ ایام مجبوری میں عورت ناغہ کرے گی۔ لیکن مرد برابر پڑھتا رہے۔ اگر مسلسل تین دن ناغہ ہوگیا تو عمل ٹوٹ جائے گا دوبارہ کرنا پڑے گا۔
۔12. حسب توفیق صدقہ کرکے اول و آخر پانچ بار درود شریف پڑھ کر سورۃ توبہ پڑھیں۔ پھر ہر نماز کے بعد رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَ (الانبیاء۸۹) سوبار پڑھیں۔ انشاء اللہ پہلے ہی مہینے اللہ کرم کردے گا۔ اگر پہلے مہینے بات نہیں بنی تو دوسرے مہینے خاص ایام کے بعد درج بالا طریقے پر دوبارہ عمل کریں۔ اگر کسی وجہ سے دوسری مرتبہ بھی بات نہیں بنی یعنی حمل نہ ٹھہرا تو تیسرے مہینے لازمی اللہ کریم کرم کردیتے ہیں۔ یہ سارا پڑھائی کا کام خاص دنوں سے فارغ ہونے کے بعد عورت نے کرنا ہے۔ 
۔13. سپرم ختم یا کمزور ہوں تو مغز تمرہندی یعنی بڑی املی کا مغز (یعنی اندر کا گودا) کُوٹ پیس کر فل سائز کے کیپسول بھرلیں۔ کھانے کے درمیان یا کھانے کے بعد پانی کے ہمراہ، ایک صبح و شام کھائیں۔ مرض زیادہ ہو تو صبح ،دوپہر، شام بھی کھا سکتے ہیں۔
۔14. طباشیر، لودھ پٹھانی،چھوہارا، چھوٹی الائچی، انجبار۔ سب ادویہ کو باریک پیس لیں اور دس حصے بنالیں، یعنی دس پڑیاں بنالیں۔ روزانہ تھوڑی سی انجبار رات کو پانی میں بھگودیں اور صبح نہار منہ پڑیا کھالیں۔ 
۔15. بے اولاد مرد کیلئے ماش کی دال آدھ پاؤ، بادام اکیس عدد، چھوہارے دو عدد، دودھ آدھ کلو۔ رات کو کوری ہنڈیا (مٹی کا برتن) میں دال ماش، بادام اور چھوہارے پانی میں بھگودیں۔ صبح پیس کر شربت بنانا ہے، پھر چینی ڈال کر صبح نہار منہ پی لیں۔ تمام اشیاء کے تین حصے کرنے ہیں اور صرف تین دن پینا ہے۔
۔16. ایک پاؤ کھجور، ایک پاؤ شہد میں ملا ئیں اور اس پر تین دفعہ اول وآخردرود شریف، ایک مرتبہ تسمیہ کے ساتھ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص تسمیہ کے ساتھ دم کرکے کھائیں۔صرف 120 دن یہی نسخہ کھانے سے شفا ہوگی۔ پرہیز: مرغی کا گوشت، مرغی کا انڈہ نہیں کھانا۔ جب کھائیں دم کرکے کھائیں۔
۔17. نماز کے بعد جب سلام پھیر لیں تو ایک بار اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھیں۔ پھریَاحَلِیْمُ سوبار اور فَوَقٰىہُمُ اللہُ شَرَّ ذٰلِکَ الْیَوْمِ وَ لَقّٰىہُمْ نَضْرَۃً وَّ سُرُوْرًا (الدھر۔۱۱)بھی سو بار پڑھیں۔ اس عمل کی برکت سے مادہ تولید کے اندر سپرم پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ عمل پڑھنے کے بعد دودھ یا پانی پر دم کرکے پیتے رہیں اور آیت مبارکہ کو چلتے پھرتے بھی پڑھتے رہیں۔ ساتھ مندرجہ ذیل نسخہ بنا کر بھی کھائیں: لیموں کے بیج ایک تولہ، فندق ایک چھٹانک، کیکر کا گوند ایک تولہ، مہندی کے خشک پتے دو تولہ، نیم کے خشک پتے چار ماشہ۔ ان تمام نسخہ جات کو علیحدہ علحدبہ باریک پیس کر رکھ لیں۔ پانچ سو ملی گرام کے کیپسول بھرلیں۔ صبح خالی پیٹ اور عصر کے بعد ہمراہ نیم گرم دودھ کے ساتھ لیتے رہیں۔ فوائد: یہ نسخہ مصفی خون، مغلظ منی، الرجی، قبض، تبخیر، گیس اور سرعت انزال کیلئے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوگا۔نسخہ ہائے منی کی اصلاح کرکے قابل اولاد بنادیتا ہے۔ مکمل کورس صرف ایک ماہ کا ہے۔
۔18. اکیس عدد چھوہارے اعلیٰ قسم کے لے کر ان پر سورۂ تغابن مع بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے مکمل 21 بار پڑھیں۔ پھر ایک مہینہ میں سات چھوہارے مردو عورت اس طرح کھائیں کہ ایک چھوہارے کو آدھا آدھا کرلیں ، آدھا عورت کھائے ، آدھا مرد کھائے (یانیم گرم دودھ میں ڈال کر نکال کر آدھا آدھا کرلیں) پھر ہمبستر ہوں۔ اگر پہلے مہینہ میں حمل ٹھہر جائے تو بہتر، ورنہ پھر دوسرے مہینہ میں بھی اسی طرح کریں، حمل ٹھہر جائے توبہترنہ ٹھہرے تو پھرتیسرے مہینہ میں بقیہ سات چھوہارے کھالیں اور ہمبستر بھی ہوتے رہیں، انشاء اللہ کام بن جائے گا۔ نیز جس رات جماع کریں تو عشاء کی نماز کے بعد دونوں میاں بیوی ایک تسبیح رَبِّ ھَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ کی پڑھ کر پھر ہمبستر ہوں۔
۔19. اگرکسی مرد کے اندر اولاد کے جراثیم نہ ہوں اور اولاد نہ ہوتی ہو یا مردانہ کمزوری کے سبب اولاد سے محروم ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ ایک کلو ماش کی دال دھلی ہوئی لے کر اسے اتنے عرق پیاز میں بھگوئیں کہ دال اس عرق میں ڈوب جائے۔ جب دال تمام عرق جذب کرلے تو اس کو سائے میں سکھائیں۔ جب دال سوکھ جائے، تو دوبارہ اسے پیاز کے عرق میں بھگودیں۔ پھر عرق جذب ہونے کے بعد دال کو سائے میں سکھائیں اسی طرح سات مرتبہ کریں۔ جب سات مرتبہ یہ عمل کرنے کے بعد دال سوکھ جائے توایک کلو مصری ملا کر ہاون دستہ میں کوٹ لیں اور باریک کپڑے مںں چھان کر رکھ لیں۔ رات کو سوتے وقت ایک چمچہ (چائے والا) وہ سفوف لے کر سورۂ طارق باوضو سات مرتبہ پڑھ کرسفوف پر دم کریں اور سفوف کھا کر گرم دودھ ایک گلاس پی لیں۔ یہ سفوف دو ماہ تک مسلسل استعمال کرنا ہے۔
۔20. جن کے ہاں لڑکیاں پیدا ہوتی ہوں، بدھاری کند اور بیل گری ہر دو اعلیٰ و تازہ ہموزن لے کر جدا جدا پیس لیں، پانی ملا کر جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنائیں اوپر سے سونے، چاندی کے ورق لپیٹیں، حمل کے ساٹھ روز گزرجانے کے بعد اکسٹھ ، باسٹھ یا تریسٹھویں دن مستور کر نہلا کر نئے کپڑے بدلوا کر ایک گولی صبح، ایک دوپہر اور ایک گولی شام کو ہمراہ دودھ گائے سے دیں۔ دودھ کے سوا کھانے کو کچھ بھی نہ دیں۔ زیادہ بھوک ستائے تو چاول گائے کے دودھ کے ساتھ دیں۔
۔21. ورق چاندی ایک دفتری، روح کیوڑہ ایک شیشی، مصری ایک پاؤ، عرق گلاب ایک پاؤ، چھوٹی الائچی دو تولے، طباشیر دو تولے، ست گلو دو تولے، صندل دو تولے، زہرمورا خطائی آٹھ ماشے۔ سب اشیاء کو پہلے خشک پیس لیں پھر کھرل میں ڈال کر عرق گلاب اور روح کیوڑہ ڈال کر کھرل کریں اتنا کھرل کریں کہ دو تین دن تک تمام پانی خشک ہوجائے۔ پھر مصری باریک پسی ہوئی اس میں شامل کرلیں اور چاندی کے ورق سارے اس میں ڈال کر کھرل کرتے جائیں، اتنا کھرل کریں کہ باریک خشک پاؤڈر بن جائے گا۔ بوتل میں ڈال لیں۔ دونوں میاں بیوی نے ناشتے سے پہلے یعنی نہار منہ آدھ آدھ چمچ دودھ کےساتھ استعمال کرنا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اللہ شفاء عطا فرمائے گا۔

اولاد کی نافرمانی اور شَر سے حفاظت:۔

آج کل میڈیا کے فحش ڈراموں اور فلموں نے نوجوان نسل کو باغی کردیا ہے اور وہ والدین کی نافرمانی اور بغاوت میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔
۔1.باوضو دن کے کسی وقت اسمائے حسنیٰ کو پڑھتے رہیں اور کم از کم 90 دن تک یہ عمل ضرور کریں۔ اولاد فرمانبردار ہوجائے گی اور سکون آجائے گا۔ روزانہ کی پابندی کرلیں تو مزید فوائد بھی سامنے آئیں گے۔اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں اور درمیان میں 300 بار یہ اسمائے حسنیٰ پڑھے: یَا وَدُوْدُ یَا حَکِیْمُ یَا مَنَّانُ۔ اس عمل کے بعد 60 مرتبہ یہ اسم یَا برُّ پڑھیں ۔
۔2. بچے جب سوجائیں تو باوضو یہ آیت بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَفَغَیْرَ دِیْنِ اللهِ یَبْغُوْنَ وَلَہٗ اَسْلَمَ مَنْ فِی السَّمٰوٰاتِ وَالْاَرْضِ طَوْعًا وَّکَرْهًا وَّ اِلَیْہِ یُرْجَعُوْنَ (آل عمران۔۸۳) پڑھ کر تین بار دائیں کان میں دم کریں اور اسی طرح تین بار پڑھ کر بائیں کان میں دم کریں۔ چند دن یہ عمل کرنے سے انشاء اللہ تعالیٰ اولاد فرماں بردار اور نیک عادت بن جائے گی اور شرارت چھوڑ کر اچھے اچھے کام کرے گی۔
۔3. اگر کسی کی اولاد نافرمان ہو اور کہنے سننے کو نہ مانتی ہو اور طرح طرح سے ضد کرتی ہو اور والدین کیلئے مسئلہ بنی ہوئی ہو تو اس کیلئے باوضو اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں ایک ہزار مرتبہ اَلشَّھِیْدُ پڑھ کر پانی یا مٹھائی پر دم کرکے سب بچوں کو کھلائے اور ان سب بچوں پر دم کرے۔ یہ عمل رات کو کرے تاکہ آسانی کے ساتھ سب پر دم کرسکے۔ یہ عمل صرف ایک مرتبہ کرنا ہے۔ اگر اطاعت میں کچھ کمی دیکھے تو ایک مرتبہ اور کرلے۔ 
۔4. ہر نماز کے بعد اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد ایک سو بار یہ آیتأَصْلِحْ لِيْ فِي ْذُرِّيَّتِيْ إِنِّيْ تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ۔ (الاحقاف۔۱۵) پڑھے آخرمیں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اولاد کی اصلاح اور فرمانبردار ہونے کی دعا کرے۔ جب ذُرِّیَّتِیْ کا لفظ ادا کرے تو اولاد کا تصور اور خیال دل میں لائے۔
۔5. اگر کسی کی اولاد نافرمان ہوگئی ہو اور خلاف شرع کام کرنے لگے تو اس کےلئے لڑکے یا لڑکی جو نافرمان ہوگئے ہوں ان کی والدہ یا والد دن میں کسی نماز کے بعد 300 بار روزانہ اس اسم الٰہی یَا رَءُوْفُ یَا حَنَّانُ یَا حَکِیْمُ کو پڑھیں، انشاء اللہ نافرمان اولاد فرمانبردار ہوجائے گی۔
۔6. اولاد کو فرمانبرداربنانے کیلئے پیشانی پر ہاتھ رکھ کر آنکھوں کو بند کر کے ذہن میں اللہلکھیں، اور اب دَرُوْد اِبْرَاهِيْمِي ﴿ایک بار﴾، *بِسْمِ الله ﴿تین بار﴾، * أَعُوْذُ بِعِزَّۃِ للهِ وَقُدْرَتِهٖ مِنْ شَرِّمَا اَجِدُ وَأُحَاذِرُ ﴿سات بار﴾، * أَسْأَلُ اللہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ العَرْشِ الْعَظِیْمِ أَنْ یَّشْفِیَکَ ﴿سات بار﴾ ، بِسْمِ الله سمیت سُورَۃ الفَاتِحَۃ ﴿سات بار﴾، * دَرُوْد اِبْرَاهِيْمِي ﴿ایک بار﴾، دل میںاَللہُ شَافِیْ، اَللہُ کَافِیْ، اَللہُ مُعَافِیْ کہیں اور آنکھیں کھول دیں۔ یہ عمل روزانہ ہر نماز کے بعداور اس کے علاوہ بھی جتنی دفعہ ممکن ہو دہرائیں۔
۔7. اولاد کو فرمانبرداربنانے کیلئے باوضو اول و آخر گیارہ، گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں ایک ہزار مرتبہ اَلشَّہِیْدُ پڑھ کر پانی پر دم کرکے سب بچوں کوپلائیں اور ان سب بچوں پر دم بھی کریں۔ یہ عمل صرف ایک بار کریں۔ اگر کچھ کمی دیکھے تو ایک بار اور کرلے۔ 
۔8. اولاد کو فرمانبرداربنانے کیلئے باوضو، 90 دن تک، دن میں اسمائے حسنیٰ یَا وَدُوْدُ، یَا حَکِیْمُ، یَا مَنَّانُ کو پڑھتا رہے اور عشأ کے بعداول وآخر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی اور درمیان میں 300 بار یہی اسمائے حسنیٰ یَا وَدُوْدُ، یَا حَکِیْمُ، یَا مَنَّانُ پڑھے۔ اس عمل کے بعد 60 مرتبہ یَا بَرُّ پڑھے۔
۔9. بے راہروی سے باز رکھنے کے لئے چالیس دن تک، اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک، اور درمیان میں 360بار ۔۔ یَا وَدُوْدُ ۔۔ پڑھیں۔ اور اس کے لئے دعا کریں۔اس دوران روزانہ گیارہ مرتبہ سورۃ فلق اور سورۃ الناس پانی پر دم کرکے بھی پلائیں۔
۔10. بُرے کو نیک بنانے کیلئے أُوْلٰـئِكَ عَلٰى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَأُوْلٰـئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (البقرۃ۔۵)، ۴۱دن تک روز 101 بار پانی پر دم کر کے پلائیں۔
۔11. نشے یا عاشقی معشوقی جیسی برائی کے عادی کیلئے ہر نماز کے بعد اول و آخر تین بار درود پاک کے ساتھ، ۷بار وَقُلْ رَّبِّ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيٰطِيْنِ(۹۷) وَأَعُوْذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَّحْضُرُوْنِ(۹۸) (اَلْمُؤمِنُوْن) پڑھ کراس پر پھونکیں ماریں اور پانی پر پھونک مار کر اسے اس پانی میں ملا دیں جس سے سب پانی پیتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

پتھروں کے خواص

پتھروں کے خواص برج حمل کے موافق پتھر پکھراج پکھراج جیسے فارسی میں قوت ارزق اور ہندی میں پو شپ راگ کہتے ہیں ۔ ایک عمدہ زردرنگ قدیمی...