Tuesday, 28 August 2018

سُورۃ رَحمٰن امراض کا علاج


سُورۃ رَحمٰن سے مہلک امراض کا علاج

قاری عبدالباسط کی آواز میں سورۃ الرّحمٰن کی تلاوت (بغیر ترجمہ) مندرجہ ذیل طریقہ سے سنیں:۔
۔۔۔ شیشے کے گلاس میں پانی لیکر آدھا گلاس سنت طریقے سے پی لیں اور باقی ماندہ پانی ڈھانپ کر رکھ دیں۔
۔۔۔ اب اپنی آنکھیں بند کر کےسورۃ الرّحمٰن اتنی آواز میں توجہ سے اور ڈوب کر سنیں کہ باہر کی دوسری آوازیں اس پر حاوی نہ آ سکیں۔
۔۔۔ جب (فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ) بار بار آئے تو پورے یقین کے ساتھ تصور کریں کہ صحت بھی اللہ کی ایک نعمت ہے جو کہ اللہ آپ کو لوٹا رہا ہے۔ اور اپنے آپ کو صحتمند ہوتا ہوا محسوس کریں۔
۔۔۔ جب تمام سورۃ سن لیں تو آنکھیں کھول کر باقی ماندہ پانی پی لیں۔
یہ عمل دن میں دو سے پانچ بار، ایک ماہ تک، یا مرض سے مکمل نجات تک دہرائیں:۔
اس کے علاوہ اٹھتے بیٹھتے، سوتے جاگتےہر وقت مندرجہ ذیل وِرد زبان پر جاری رکھیں:۔
۔۔۔ ربِّ اِنِّيْ مَغْلُوْبٌ فَأنْتَصِرْ
۔۔۔ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ
۔۔۔ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ اِلاَّ بِاللّهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْم
 

No comments:

Post a Comment

اعمال 3

اونٹ کی ھڈی والا خاص عمل ----ابو حسنین   اپنے گھر کی جنات اور جادو سے حفاظت کے لئے اور گھر والے بھی جنات اور جادو کے شر سے محفوظ رہیں گے...