Tuesday 28 August 2018

امن، چین سے بھرپور پُر سکون زندگی



امن، چین سے بھرپور پُر سکون زندگی

دنیا کی شاہراہ پر اپنی زندگی کی گاڑی کامیابی سے چلانے کیلئے دل کے ایکسی لیٹر پر قابو پائیں، دماغ کے بریک مضبوط رکھیں، غصے کی رفتار کو کنٹرول میں رکھیں۔اپنے خیالات کی ٹیوب پنکچر ہونے سےبچائیں۔ آنکھوں کی ہیڈلائٹس میں خلوص کی روشنی جلائیں۔ اور آپ کے پاس خوش اخلاقی کا لائسنس بمعہ قیمتی مسکراہٹ کے ہو۔
۔۱۔ ہر قسم کے خوف، شر اور فتنوں سے حفاظت کیلئے پڑھیں: ۱۔ اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ۔ (احمد، ابوداؤد)۔۲۔ اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّةِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَمِنْ شَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنَ وَاَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ۔(أبو داؤد، ترمذی)۔ ۳۔ سونے لگو تو سورۂ فاتحہ اور سورۂ اخلاص پڑھو موت کے سوا ہر چیز سے حفاظت ہوگی۔ ۴۔ آیۃ الکرسی پڑھنے سے پڑھنے والا، باقی گھر والے، اور اردگرد کے گھروں والے بھی اللہ کی حفاظت میں رہیں گے۔ ۵۔ جو بندہ صبح و شام تین تین مرتبہ آخری تین سورتیں پڑھے گا، وہ زمینوں، آسمانوں، انسانوں اور جنات کے شر سے محفوظ ہوگا۔ ۶۔ اگر کسی ظالم یا شریر انسان سے جان، مال یا عزت کا خوف ہو تو یہ دعا بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِیْ وَ نَفْسِیْ وَوَلَدِیْ وَ اَھْلِیْ وَمَالِیْ پڑھنا شروع کردیں، اللہ کے فضل سے محفوظ رہیں گے۔
۔۲۔ کوئی تنگ کرنے والا شر سے باز نہ آتا ہو تو اس سے نجات کے لئے فَسَيَكْفِيْكَهُمُ اللّٰهُ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ (البقرۃ۔۱۳۷) کی تسبیح صبح و شام ایک ہفتہ تک پڑھیں۔
۔۳۔ اپنے ماحول، پڑوسی، ساتھیوں، دوستوں، رشتہ داروں کے ظلم سے نجات کیلئے روزانہ بعد نماز مغرب یا بعد نماز عشاء باوضو ایک سو بار یہ دعا پڑھیں: رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هٰذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِــمِ أَهْلُهَا وَاجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْكَ وَلِيًّا وَّاجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْكَ نَصِيْرًا(النّساء۔۷۵)
۔۴۔غم،پریشانی، قرض سے نجات کیلئے: ۱۔ ہر وقت پڑھیں: اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحُزْنِ ، وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ ، وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ(بخاری۔2893)، ۲۔ بکثرت پڑھیں: لَا إِلٰهَ إلَّا اللهُ الْعَظِيْمُ الْحَلِيْمُ، لَا إِلٰهَ إلَّا اللهُ رَبُّ الْعَرْشِِ الْعَظِيْمِ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ السَّمٰوٰاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ، وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيْمِ(بخاری۔6346)
۔۵۔ گھر میں اگرنا اتفاقی یا لڑائی جھگڑے ہوں: ۱۔ گھر میں داخل ہوتے وقت بِسْمِ اللہاور سُوْرَۃ اِخْلَاص پڑھیں، اور گھر والوں کو سلام کہیں۔ گھر میں کوئی نہ ہو تو اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّہَاالنَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکَاتُہُ کہیں۔ سو کر اٹھیں تو پھر ایک دوسرے کو سلام کریں۔ ۲۔ ہر وقت سُبْحَان َاللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْم وَبِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُاللہ پڑھیں۔ ۳۔ کھانا پکاتے ہوئے یَا لَطِیْفُ، یَا وَدُوْدُ کا ورد کریں۔ ۴۔ مطلوبہ مقصد کو دل میں رکھ کر روز گیارہ دفعہ یہ آیت پڑھیں : وَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ أَنفَقْتَ مَا فِي الأَرْضِ جَمِيْعاً مَّا أَلَّفَتْ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَـكِنَّ اللہَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ إِِنَّهُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ (الانفال۔۶۳) ۔ ۵۔ جب بھی کہیں لڑائی جھگڑا دیکھیں تو اسی وقت لَاحَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ اِلاَّ بِاللّٰهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ پڑھنا شروع کر دیں۔ لڑائی ختم ہو جائے گی۔ ۶۔ روزانہ 800 مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنے سے گھریلو لڑائی جھگڑے ختم ہوجاتے ہیں۔
۔۶۔ اولاد کو فرمانبرداربنانے کیلئے، ۱۔ باوضو اول و آخر گیارہ، گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں ایک ہزار مرتبہ اَلشَّہِیْدُ پڑھ کر پانی پر دم کرکے سب بچوں کوپلائیں اور ان سب بچوں پر دم بھی کریں۔ یہ عمل صرف ایک بار کریں۔ اگر کچھ کمی دیکھے تو ایک بار اور کرلے۔ ۲۔ باوضو، 90 دن تک، دن میں اسمائے حسنیٰ یَا وَدُوْدُ، یَا حَکِیْمُ، یَا مَنَّانُ کو پڑھتا رہے اور عشأ کے بعداول وآخر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی اور درمیان میں 300 بار یہی اسمائے حسنیٰ یَا وَدُوْدُ، یَا حَکِیْمُ، یَا مَنَّانُ پڑھے۔ اس عمل کے بعد 60 مرتبہ یَا بَرُّپڑھے۔
۔۷۔ مرد یا عورت کو بے راہروی سے باز رکھنے کے لئے چالیس دن تک، اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک، اور درمیان میں 360بار ۔۔ یَا وَدُوْدُ ۔۔ پڑھیں۔ اور اس کے لئے دعا کریں۔ اس دوران روزانہ گیارہ مرتبہ سورۃ فلق اور سورۃ الناس پانی پر دم کرکے بھی پلائیں۔
۔۸۔ نشے یا عاشقی معشوقی جیسی برائی کے عادی کیلئے ہر نماز کے بعد اول و آخر تین بار درود پاک کے ساتھ، سات بار وَقُلْ رَّبِّ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيٰطِيْنِ(۹۷) وَأَعُوْذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَّحْضُرُوْنِ(۹۸) (اَلْمُؤمِنُوْن) پڑھ کراس پر پھونکیں مارتے رہیں اور پانی پر پھونک مار کر اسے اس پانی میں ملا دیں جس سے سب پانی پیتے ہیں۔
۔۹۔ کوئی بھی سخت آزمائش آجائے، تو 1۔ آیت کریمہ پانچ سو بار پڑھںا ۔ 2۔ حاجت کے نفلوں میں آیت کریمہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِـمِیْن چالیس بار پڑھںِ ۔ ہروقت یَا حَفِیْظُ یَا سَلَامُ پڑھتے رہںر۔ 3۔ عشاء کے بعد 19 بار سُورَۂ لَہَب تبادلہ رکوانے کیلئے پڑھںا ۔ 4۔ جمعۃ المبارک کو ناخن کاٹ کر اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن کی تسبیح پڑھیں۔ 5۔ سنتوں میں آخری چھ سورتیں پڑھیں۔ 6۔ اللہ پاک سے باتیں کرتے کریں، اور رات کو بھی باتیں کرتے کرتے سوجائیں۔ کثرت سے رﹶبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَأنْتَصِرْ بھی پڑھیں ۔
۔۱۰۔ چوری یا نقصان سے حفاظت: ۱۔ دکان، گودام یا گھر سے اپنے پیسوں یا مال کو چوری یا نقصان سے بچانے کے لئے اول و آخر ایک ایک بار درود شریف اور دس بار یَا جَلِیْلُ پڑھ کر دکان یا گھر میں مال پر پھونک دیں۔ چور آپ کی چیزیں نہیں چرا سکے گا۔ ۲۔ کوئی چیز گم یا چوری ہوجائے تو درود شریف کے بعد کثرت سے رَبَّنَا اِنَّکَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْہِ اِنَّ اللہَ لَا یُخَلِفُ الْمِیْعَادَ پڑھنے سے گم شدہ چیز مل جاتی ہے۔
۔۱۱۔ لاعلاج بیماری یا شدید مشکلات سے نجات کیلئے: ۱۔ سارا دن یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ پڑھیں۔ ۲۔ کوئی بھی مسئلہ، دکھ، بیماری ہو، نجات کا نہ ہو، تو صبح و شام 129 بار یَا لَطِیْفُ پڑھیں، اور آنکھوں سے اللہ کی مدد کو اترتا ہوا دیکھیں۔ ۳۔ اس دعا کو تین مرتبہ پڑھیں اور اللہ کی مدد کو اترتا ہوا دیکھیں: اَللّٰھُمَّ یَا وَدُوْدُ، یَا ذَاالْعَرْشِ الْمَجِیْدُ، یَا مُبْدِئُ یَا مُعِیْدُ، یَا فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ، یَا ذَاالْعِزَّۃِ الَّتِیْ لَا تُرَامُ وَالْمُلْکِ الَّذِیْ لَا یُضَامُ، یَا مَنْ عَلٰی نُوْرِہٖ اَرْکَانُ عَرْشِہٖ، یَا مُغِیْثُ اَغِثْنِیْ، یَا مُغِیْثُ اَغِثْنِیْ، یَا مُغِیْثُ اَغِثْنِیْ، اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔ ۴۔ اول وآخر 33 بار درود شریف کے ساتھ 21 بار یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِـمِیْن پڑھیں۔ یہ وظیفہ کسی بھی جائز حاجت کیلئے پڑھ سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مشکل ختم ہوجاتی ہے۔ ۵۔ کسی قسم کی مالی یا گھریلو پریشانی ہو یا کوئی رکاوٹیں ہوں تو درج ذیل آیت کا کثرت سے ورد کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی ہر جائز حاجت کو پورا فرمائیں گے: اِیَّا کَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ، یَا اَللہُ یَا رَحْمٰنُ، اِیَّا کَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ، یَا اَللہُ یَا رَحِیْمُ۔ ۶۔ مکمل یقین کے ساتھ ہر وقت فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا(۵)إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا(۶)(الم نشرح) پڑھیں، تمام مصائب سے نجات ہو گی۔ ۷۔ ہر وقت پڑھیں: اَللَّهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِيْ دِيْنِيْ وَدُنْيَايَ وَأَهْلِيْ وَمَالِيْ۔ (بخاري۔1200، أبو داود 5074، نسائي ۔8/282) ۸۔ مہلک امراض یا سخت مشکلات سے نجات کیلئے ہر وقت حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھیں۔
۔۱۲۔ گھر اور کاروبار کی خیروبرکت کیلئے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 786 بارپڑھ کر ہاتھوں پر ، پانی پر ، گھر کی طرف بھی تین پھونکیں ماریں۔ کاروبار، کارخانہ یا ملازمت والی جگہ کی طرف بھی تین پھونکیں ماردیں۔ دم کیا ہوا تھوڑا سا پانی گھر کی چھت پر اور چاروں کونوں پر ڈالیں، آسمانی بلائیں دور ہوں گی۔ گھر کی دیواروں پر بھی چھڑکیں، گھر کے اندر تعویذ دھاگے، نحوست، کالاجادو ختم ہوجائے گا۔باقی پانی پینے کیلئے ہے، اس سے جسمانی شفاء اور روحانی علاج ہو گا۔ یہ عمل انتہائی یقین کے ساتھ چند ماہ مستقل کریں۔
۔۱۳۔ ہر جائز حاجت کیلئے: ۱۔ نمازِ مغرب کے بعد پندرہ مرتبہ سُورۂ اِخلاص، ایک مرتبہمُعَوَّذَتَیْن پڑھے۔ پھر سجدے میں جاکر تیس مرتبہ اِیَّا کَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ کہہ کر نہایت یکسوئی سے اللہ سے دعا مانگیں۔ نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل پڑھ کر بھی دعا کرے۔ ۲۔ کوئی بچہ یا بڑا بیمار ہو، یا کوئی کام اٹکا ہوا ہوتو یہ لکھ کرپاس رکھنے سے اَلْحَمْدُلِلّٰہ وہ کام ہوجاتا ہے: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ() لِإِيْلٰفِ قُرَيْشٍ (۱) إِيْلٰفِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ(۲) فَلْيَعْبُدُوْا رَبَّ هَذَا الْبَيْتِ(۳) الَّذِيْ أَطْعَمَهُمْ مِّنْ جُوْعٍ وَّآمَنَهُمْ مِّنْ خَوْفٍ(۴) اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ۔ ۳۔ روزانہ رات کو سوتے وقت 21 یوم تک یَابَاعِثُ یَانُوْرُ دل پر ہاتھ رکھ کر پڑھیں۔ ہرجائز کام انجام خیر ہوگا۔ ۴۔ ہرکام میں ناکامی ہوتی ہو یا ہر کام کا انجام توقعات کے برخلاف اور صرف نقصان کے سوا نہ نکلتا ہو تو اس آیت کو ورد میں رکھیں، تو انشاء اللہ ہرجائز کام خیر سے انجام کو پہنچے گا: بِسْمِ اللّٰهِ مَجْرٖهَا وَمُرْسٰهَا إِنَّ رَبِّيْ لَغَفُورٌ رَّحِيْمٌ(ہُود۔۴۱) ۵۔ کوئی مسئلہ ہو تو لاتعدادپڑھیں: یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ، اور اَللَّھُمَّ لَا سَھْلَ إِلّا مَاجَعَلْتَہُ سَھْلًا وَ اَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزَنَ سَھَلًا۔ ۶۔ ہمیشہ صبح کی نماز سے پہلے ہاتھ اٹھا کر دس دفعہ یَابَاسِطُ پڑھ کر ہاتھ منہ پر پھیرنے سے کبھی مخلوق سے سوال کرنے کی ضرورت نہ ہوگی۔
۔۱۴۔ زہریلے کیڑوں اور موذی جانوروں سے نجات کیلئے: ۱۔ اول و آخر درود پاک پڑھ کر سُورۂ المَاعُون پڑھ کر پھونک ماردیں تو یہ جگہ چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ ۲۔ یہ آیتتَذْرُوْهُ الرِّيَاحُ وَكَانَ اللَّهُ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ مُّقْتَدِرًا (کہف۔۴۵) پڑھ کر ان پر دم کردیں، سب کے سب تھوڑی دیر میں بھاگ جائیں گے۔ ۳۔ یہ آیت وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِيْنَ (الشعراء۔۱۳۰) سات مرتبہ پڑھ کرپھونک دیں، ایذا سے محفوظ رہیں گے۔ ۴۔ اس پر سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کریں اور کہیں کہ میں امت محمدی ﷺ ہوں، آرام سے بیٹھ جاؤ، یا کہیں اور چلے جاؤ، اللہ کی زمین بہت وسیع ہے۔ ۵۔ اگر بِھڑ یا بچھو وغیرہ کاٹ جائے تو یہ آیت وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِيْنَ (الشعراء۔۱۳۰) سات مرتبہ پڑھ کرپھونک دیں تو فوراً جلن اور درد ختم ہوجائے گی۔

No comments:

Post a Comment

پتھروں کے خواص

پتھروں کے خواص برج حمل کے موافق پتھر پکھراج پکھراج جیسے فارسی میں قوت ارزق اور ہندی میں پو شپ راگ کہتے ہیں ۔ ایک عمدہ زردرنگ قدیمی...