Thursday, 29 May 2025

اعمال 3

اونٹ کی ھڈی والا خاص عمل ----ابو حسنین

  اپنے گھر کی جنات اور جادو سے حفاظت کے لئے اور گھر والے بھی جنات اور جادو کے شر سے محفوظ رہیں گے۔عمل:     اونٹ کی ایک عدد ہڈی لیںجو ایک جوڑسے دوسرے جوڑ تک ہو۔ہڈی اونٹ کے جسم کے کسی حصہ کی مرضی ہو۔سالم ہو، ٹوٹی ہوئی نہ ہو۔ اُسے صاف کر کے اس کے اوپر سورۃ کوثراکتالیس(41)بار اور سورۃ القارعہاکیس(21)بار پڑھ کر پھونک دیں۔ اب اس ہڈی پر آٹھ جنات کی ڈیوٹی لگ جاتی ہے۔ اب یہ ہڈی جس گھر میں بھی ہوگی، انشاء اللہ وہ جنات اور جادو سے گھر محفوظ رہے گا۔ اگر کسی گھر میں جنات یا جادو ہے تو صرف سات یوم اس ہڈی کووہاں پر رکھیں۔ سات یوم میں جنات کا صفایا ہوجاتا ہے۔ اثرات ختم ہو جاتے ہیں ۔
    باقی اس عمل کا اگر کوئی چلہ کرنا چاہئے تو اس کا طریقہ بھی درج ذیل ہے۔اگر کوئی وقت کی قلت کے باعث قارئین میں سے چلہ نہیں کر سکتے تو وہ میرے محبوب استاد جناب محترم المقام ڈاکٹر خالد مقبول صاحب سے اجازت لے کر کر سکتے ہیں۔
طریقہ چلہ کا :  ٭سورۃ کوثر777مرتبہ اول آخر11+11مرتبہ درود ابراہیمی بعد نماز عشاء 41یوم۔
    ٭ سورۃ القارعہ 313مرتبہ اول آخر 11+11مرتبہ درود ابراہیمی بعد نماز عشاء 41یوم تک۔
    پرہیز کوئی نہیں۔ دونوں عمل وقت کی قلت کے باعث ایک ساتھ بھی شروع کر سکتے ہیں ۔
    (جو احباب اس کا عمل کرنا چاہیں، وہ ادارے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ نیز استاذ محترم مولانا امان اللہ صاحب مد ظلہ العالی کے شاگردوں کے لئے اونٹ کی ہڈی کے عمل کا ایک خاص طریقہ ہے، وہ معلوم کرلیں۔ع)


جادو کہاں دفن ہے؟ پتہ لگانے کا عمل

اگر جگہ کا علم ہو تو یہ عمل کریں
    جادو گڑا ہونے کا پتہ نہ چلتا ہو تو یہ عمل کام میں لایا جائے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ پتہ چل جائے گا ۔ یہ عمل حضرت شیخ امام حمد بن علی بونی رحمۃ اللہ علیہ کا ہے اور ان کے مجربات میں سے ہے ۔
    سرخ رنگ کے ریشمی کپڑے پر یہ حروف لکھے اور لکھتے وقت لوبان اور کندر کو جلا کر دھونی دیتا رہے ۔ نقش کے چاروں طرف یہ آیت مع اعراب (زیر زبرپیش)کے لکھے۔ لکھنے کے بعد اس کپڑے کو بالکل سفید مرغ کی گردن میں باندھ دے اور جس مکان میں دفینہ یا جادو کا گمان ہو تو اس مقام (جگہ )پر مرغ کو چھوڑ دے۔ جہاں جادو گڑا ہوا ہوگا، وہاں پہنچ کر وہ مرغ تین دفعہ آواز دے گا اور پنجوں سے کر یدے گا۔ اور یہ دعا پڑھتا رہے ، اور جو کچھ مال یا جادوہو کھو دکر نکال لے ۔ دعا پڑھنے کی یہ ہے:
    اَللّٰھُمَّ اِنّیْ اَسْئَلُکَ یَا شَاکِرُ یَا شَکُوْرُ یَا شَہِیْدُ یَا شَدِیْدُ بِمَا اَوْدَ عْتَہٗ حَرْفُ الِشّیْنِ مِنَ الْاَسْرَارِ الْمَخْزُوْنَۃِ وَالْا نْوَارِ الْمَکْنُوْنَۃِ اَنْ تُسَخِّرَلِیْ مَلَائِکَتِکَ الْکِرَامِ خُدَّامِ ھٰذَا الحَرْفِ اِنَکَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِیْرٌ۔
اگر جگہ کا علم نہ ہو تو یہ عمل کریں
    اگر جگہ کا علم نہ ہو اور یہ پتہ لگانا بھی ضروری ہو کہ جادو کہاں دفن ہے تو یہ عمل کریں۔ انشاء اللہ پتہ لگ جائے گا۔
    سونےسے پہلے دو رکعت نفل پڑھیں۔ سلام کے بعد گیارہ بار درود ابراھیمی کے ساتھ آٹھ سو بارہ مرتبہ ’’يَا خَبِيْرُ‘‘ پڑھیں۔ پھر دعا کریں اور گیارہ بار درود شریف پڑھیں۔ پھر بات کئے بغیر سونے کے لئے مسنون طریقے پر لیٹ جائیں۔ کمرے میں کوئی تصویر، بت ، ٹی وی گانا بجانا نہ ہو۔ جب تک نیند نہ آئے ’’يَا خَبِيْرُ اَخْبِرْنِيْ‘‘ پڑھتے رہیں۔ تین سے سات دن میں معلوم ہو جائے گا۔

جادو کو حاضر کرنےکا خاص عمل

    ہر قسم کے سحر جادو اور ٹونے ٹوٹکے کی حاضرات کے لئے بہترین عمل ہے۔ کلمات عمل کا ایک نقش لکھ کر اس پرمریض اور اس کی والدہ کا نام لکھیں ۔ اس نقش کو مریض کے سر پر رکھیں اور مریض کو اپنے سامنے بٹھا کر کلمات عمل کو پڑھنا شروع کر دیں ۔ دور انِ عمل گو گل کا بخور جلائیں ۔ سحر مریض کے سر چڑھ کر بولے گا۔ اس کی باتوں پر یقین نہ کریں ۔ کلمات عمل پڑھتے رہیں ۔ جب مریض پر سکون ہو جائے تو اسے پانی دم کر کے پلائیں ۔ اسی طرح پانچ روز تک حاضری کریں ۔ مریض شفایاب ہو گا۔
     عمل ہذا کی مخفی نور انی قوتوں کو عمل میں لانے کے لیے پہلے اس کا چالیس روز تک چلہ کرنا ضروری ہےمخصوص تعداد میںجلالی جمالی پرہیز کے ساتھ عمل کرنا ہوتا ہے۔ کسی عامل کامل یا بزرگ کامل کی زیرِ نگرانی عمل کریں۔ یاد رہے کہ نورانی اعمال میں کامیابی کا دارو مدار گناہوں سے بچنا ، استاد کی کامل توجہ اور عمل یا اس کی شرائط میں غلطی نہ کرنے میں ہے۔
    یہ عمل ایک خاص رازِ سینہ ہے۔ تفصیل کے لئے رابطہ کر یں۔
    نور انی کلمات عمل یہ ہیں :
     هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ هُوَ الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيمُ ﴿الحشر: ٢٢﴾


جادو کی اشیاء منگوانےکا خاص عمل

    اس عمل کا عامل بننے کے لئے روزانہ مخصوص تعداد میں سورۂ یٰسین کو پڑھا کر یں۔ اول آخر درود شریف ابراھیمی اکتالیسبار پڑھیں ۔ عمل کو جیٹھے سوموار سے شروع کریں ۔ عمل روزانہ بعد نماز عشاء شروع کریں ۔ اکتالیس روز کے چلہ کرنے سے آپ اس کے عامل ہو جائیں گے ۔ دوران عمل مکمل جلالی جمالی پرہیز کریں اور روزہ سے رہیں۔ روزانہ اپنے قریب لوبان کا نجور جلائیں ۔
    اگر کسی سحر زدہ مریض پر کئے گئے جادو کی اشیاء کو منگوانا ہو تو ایک ٹوکرا الٹار رکھ کر اس پر سرخ رنگ کا کپڑا ڈال دیں۔ مریض کو غسل وضو کر اکر اس کے اوپر بٹھا دیں اور خود مریض کے سامنے قبلہ رخ ہو کر بیٹھ کر سورہ ٔ یٰسین پڑھنا شروع کر یں ۔ اپنے دائیں ہاتھ لوبان کی خوشبو بھی جلاتے رہیں۔ اکیس مرتبہ پڑھنے سے جادو کی اشیاء ٹوکر ے کے نیچے آجائیں گی۔ اگر دکان یا مکان کے بارے میں کرنا ہو تو اس دکا ن یا مکان میں اسی طرح ٹوکرا الٹا کر یہ عمل کریں تو دکان یا مکان پر کئے گئے جادو کا سامان حاضر ہو جائے گا۔ ان اشیاء پر درود ابراہیمی اکیس بار پڑھ کر دم کر کے ان کو چلتے پانی میں بہا دیں ۔ عامل جب بھی یہ عمل پڑھے تو وہ لکڑکی چار بازئوں والی چو کی پربیٹھ کر عمل کرے ۔ ورنہ عمل کا رگر نہ ہوگا۔
    اس کے چلہ کرنے میں بیٹھک کا خاص انتظام کرنا ہوتا ہے۔ لکڑی والی چار بازؤں والی چوکی پر بیٹھ کر عمل کریں۔ اور اگر ممکن ہو تو ایسے کمرے میں عمل کریںجو آبادی سے دور ہو اور دورانِ چلہ کوئی اندر نہ آئے۔
    اس عمل کو کسی بزرگ کی اجازت سے شروع کریں جن کی روحانیت بلند ہو۔پھر کسی استاذ کامل کی نگرانی میں شروع کریں۔ ایسے اعمال کرنا آسان نہیں۔ صرف علم کی خاطر لکھ دئے ۔ اگر کرنا ہو تو استخارہ کر لیاجائے۔ پڑھائی کا  وقت آٹھ سے دس گھنٹہ روزانہ ہے۔

جادو سے حفاظت کے اعمال

    جادو سے حفاظت کے اعمال میں سب سے ضروری بات جو دھیان میں رکھنی چاہئے وہ یہ کہ کوئی عامل یا جن پر وقت مریض کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔ اس لئے مریض کو حفاظت اصل میں خود ہی کرنی ہوتی ہے۔ آج کل یہ عام شکایت ہے کہ جادو دوبارہ ہو جاتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مریض اپنی حفاظت کا خیال نہیں رکھتا۔ عامل سے تعویز لیا اور گلے میں باندھ لیا، گھر میں لٹکا لیا یا پاس رکھ لیا۔ یہ ہر گز کافی نہیں۔
    اگر صحیح حفاظت چاہئے تو مکمل اثرات دور ہونے کے بعد حفاظت کے اعمال پابندی سے پڑھتے رہیں۔ جب تک حفاظت کی ضرورت ہے، پڑھتے رہیں۔ ان میں سب سے اول فوقیت مسنون دعاؤں کو دیں۔ پھر دیگر اعمال کو۔ ساتھ ہی گھر کے ماحول کو بہتر کریں تاکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت داخل ہو اور شیطان وہاں سے بھاگے۔ تب ہی کہیں جا کر حفاظت ہو گی۔
۱)  حضرت کعب الاحبار ؓ فرماتے ہیں۔ کہ چند کلمات اگر میں نہ کہتا رہتا تو یہود مجھ کو گدھا بنا دیتے۔ کسی نے پوچھا وہ کلمات کیا ہیں؟ انہوںنے یہ بتلائے:
    اَعُوْذُ لِوَجْہِ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ الَّذِیْ لَیْسَ شِیْیٌٔ اِعْظَمُ مِنْہُ وَ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ الَّتِیْ لاَ یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّ لاَ فَاجِرٌ وَّ بِاَسْمَآئِ اللہِ الْحُسْنٰی مَا عَلِمْتُ مِنْھُمَا وَ مَا لَمْ اَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ذرائً وَ بَرَائً۔  
    اگرکوئی شخص اس دُعا کو روزانہ صبح و شام پڑھا کرے تو ان شاء اللہ تعالیٰ سحر و جادو کے اثرات سے محفوظ رہے۔ اگر سحر ہو چکا ہو تو اثرات ختم ہو جائیں گے۔
۲) اللّٰھم صل علی محمد سید المصدقین
       اگر اس درود کو مکمل طور پر مشک و زعفران سے لکھے اور فریم کروا کر اپنی
دکان یا گھر کی چوکھٹ کے اوپر لگائے تو اس کی برکت سے گھر یا دکان میں کوئی بھی بیماری ، جادو ٹونہ داخل نہیں ہوسکے گا۔
۳)  عالم ربانی حضرت شاہ ولی اللہ نور اللہ مرقدہ فرمایا کرتے تھے کہ قرآن حکیم کی تیتیس(۳۳)آیات ایسی ہیں کہ اگر ان کو روزانہ پڑھا جائے تو جادو سے حفاظت ہوتی ہے۔اور اگر جادو کے زیر اثر ہو تو بفضل خداوندی جادو سے نجات مل جاتی ہے۔وہ تیتیس(۳۳)آیات یہ ہیں:
    الم۔ذٰلک الکتاب........ھم المفلحون(بقرة:1--5)
    اللّٰہ لا الٰہ........خٰلدون(بقرة:255--257)
    للّٰہ ما فی السمٰوٰت........الکٰفرین(بقرة:284--286)
    ان ربکم اللّٰہ الذی........رب العلمین(اعراف:54)
    وقل الحمد للّٰہ........تکبیرا(بنی اسرآئیل:111)
    والصّٰفّٰت صفّا........طین لازب(صّٰفّٰت:1--11)
    یامعشر الجن........تنتصران(رحمٰن:33--35)
    لو انزلنا ھذا........العزیز الحکیم(حشر:21--24)
    قل اوحی الی........شططا(جن:1--4)
۴)   ابو جعفر نحاس نے حدیث نقل کی ہے کہ یہ سب آیتیں اگر کوئی شخص دن میں پڑھے تو تمام دن اور اگر رات میں پڑھے تو تمام رات شیطان سرکش اور جادوگر ضرررساں اور حاکم ظالم اور تمام چوروں اور غنڈوں سے محفوظ رہے گا۔ آیتیں یہ ہیں:
     آیت الکرسی(بقرة:255)
    ان ربکم اللّٰہ.......من المحسنین(اعراف:54--56)
    والصٰٓفٰت صفا........ثاقب(صٰٓفٰت:1--10)
    سنفرغ........فلا تنتصران(رحمٰن:31--35)
۴)  یہ نقش برائے تحفظ جملہ آفات و بلیات و عمل سفلی وغیرہ سے تحفظ کا ہے۔ جو کوئی شرف قمر میں چاندی کی تختی پر اس نقش مکرم کو کندہ کراکر اپنے پاس رکھے گا وہ تمام آفات مندرجہ بالا سے محفوظ رہے گا۔

۵)  سات سچے موتی لیں۔ہر ایک موتی پر سات مرتبہ سارئہ فاتحہ پڑھ کر دم کرکے ایک بوتل میں ڈال دیں اور اس میں پانی بھر دیں۔یہ پانی مریض کو صبح وشام سات دن تک پلائیں۔آٹھوے دن موتیوں میں سے ایک موتی کی انگوٹھی بنوا کر مریض کو پہنا دیں اور چھ موتی چھ الگ الگ کنووں میں ڈال دیں۔کنواں مسجد کا ہو تو بہتر ہے۔انشاءاللہ جادو کے اثرات زائل ہوجائیں گے۔اور آئندہ جبتک یہ انگوٹھی انگلی میں رہے گی۔جادو نہیں ہوسکے گا۔
۶)  جو شخص معوذتین کو سوتے وقت پڑھے گا، اس پر ہرگز جادو وسحر کا اثر نہ ہوگا۔
۷)  یا بنی ادم........تعلمون(اعراف:31--33)
    جو شخص اس کو انگور سبز کے عرق اور زعفران سے لکھ کر اولے کے پانی سے دھو کرکھانے میں ملا کر کھائے تو زہر سے مامون رہے اور سحر اور نظر بد سے بھی۔
۸)  اس نقش کو لکھ کر پاس رکھیں۔کوئی سحر جادو اثر نہ کرے۔بلکہ رزق میں بھی کشائش ہو گی۔یہ نقش سورئہ طٰہٰ کا ہے۔

     سورئہ جن کا یہ ایک خاص عمل ہے، جس سے سخت جادو اور جنات کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ اصل بات سورئہ جن کی طاقت ہے۔ لہٰذہ وہ عاملین جو کہ سورئہ جن کے بڑے عامل ہیں، و ہی اس سے کامل استفادہ کر سکتے ہیں۔
    طریقہ استعمال یہ ہے کہ تین لال رنگ کے کپڑے کی پوٹلیاں بنائیں۔ ہر ایک پوٹلی میں پانچ رنگ کی دالیں چھٹانک چھٹانک، تھوڑا سا سندور، کپڑوں پر لگانے والے ستارے دس روپے کے،100گرام موچی کیل، مریض کے چند بال اور مریض کے دونوں پاؤں کی چٹکی بھر مٹی ڈالیں۔ یہ عمل سوموار والے دن کیا جائے۔ اور سورئہ جن 41مرتبہ بوقت تہجدپڑھ کر  تمام چیزیں پوٹلی میں رکھ کردم کی جائے۔ یہ ایک پوٹلی شبِ منگل کومریض اپنے سرہانے رکھ کر سوئے گا۔ پھر منگل کی صبح جب مریض اٹھے تو اس کے اوپر سے سات مرتبہ وار کر زوال سے پہلے پہلے چلتے پانی میں بہا دیں۔ اسی طرح یہ عمل دوسری منگل اور تیسری منگل کو کریں۔
    جب 41مرتبہ سورئہ جن پڑھ کر دم کریں تو ساتھ ہی پانی اور تیل پر بھی دم کیا جائے۔ پانی مریض سات یوم استعمال کرے گا۔ اور تیل کی رات کو مالش کرکے صبح نہائے گا۔
    عمل سے قبل سوا کلو بغیر ہڈی کے گوشت پر سات بار سورئہ جن پڑھ کر مریض کے اوپر سے وار کر کسی ویرانے میں رکھوا دیں۔جو گوشت رکھ کر آئے وہ پیچھے مڑکر نہ دیکھے۔اسی طرح تیسری منگل کو عمل کے بعد بھی گوشت رکھوایا جائے۔ یعنی عمل شروع کرنے سے پہلے اور عمل ختم ہونے کے بعد۔
    انشاء اللہ جنات اور جادو سے مریض کو نجات مل جائے گی۔ جو بھی جن یا جادوگر ہونگے،وہ مریض کا پیچھا چھوڑ دینگے۔ جواثرات باقی بچیں، ان کے لئے مریض کو علاج دیتے رہیں۔
(یہ عمل اجازت کے ساتھ مشروط ہے۔ بغیر اجازت نہ کیا جائے۔ع)

واپسی سحر کے اعمال

    واپسی سحر کا مطلب یہ ہے کہ جادو گر نے جو عمل کیا ہے، وہ اس کو یا کروانے والے کو واپس کر دیا جائے۔ یہاں ایک اہم نکتہ سمجھنا ضروری ہے اور عاملین کے ساتھ ساتھ مریض بھی اس میں بڑی غلطی کرتے ہیں۔ عموماً مریض یہ کہتے ہیں کہ جادو کو واپس کریں تاکہ کرنے والے کو بھی پتہ چلے۔ جب واپسی سحر کا عمل کیا جاتا ہے اور مریض پر سے اثر ختم ہوتا ہے تو کہتے ہیں کہ مخالف کو تو کچھ نہیں ہوا۔ یا ہمارا تو بہت نقصان ہوا لیکن اس کا نہ ہونے کے برابر ہوا۔ اس لئے واپسی سحر کا فلسفہ سمجھنے کی بہت ضرورت ہے۔اس کے لئے ایک مثال دیتا ہوں۔ عامل نے دس اینٹیں(جادو) آپ کے گھر پھنکوائیں۔ اب آپ نے علاج کروایا تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ نے وہ اینٹیں ضائع کر دیں۔ فرض کریں کہ علاج سے چھ ضائع ہو گئیں۔ اب اگر واپسی سحر کا عمل کرینگے تو باقی بچی ہوئی چار اینٹیں ہی واپس جادوگر یا کروانے والے پر جائیں گی۔ دس نہیں جائیں گی۔ خوب سمجھ لیں۔
    واپسی سحر کا حقیقی پتہ اس وقت چلتا ہے جب سحر کا اثر بھی مریض پر بہت ہو اور علاج کرنے کی بجائے واپسی سحر شروع کر دی جائے۔ پھر سحر بھی قوت سے واپس جاتا ہے۔رہا یہ معاملہ کہ واپسی سے مخالف کو نقصان ہو گا یا نہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ درج بالا مثال کو سامنے رکھتے ہوئے جب واپسی شروع کی تو چار اینٹیں کروانے والے کی طرف پھینکیں۔ اب اس کو لگنا یا نہ لگنا اللہ تعالیٰ کی مرضی پر منحصر ہے۔چاہے تودشمن کو کوئی بھی نہ لگیں۔ اور اللہ تعالیٰ چاہیں تو چاروں قوت سے لگیں۔ آپ نے ٹانگوں کا نشانہ لیا اور عین وقت پر دشمن بیٹھ گیا اور اینٹیں سر پر لگیں جس کی وجہ سے اس کا بہت نقصان ہو گیا۔ جب کہ اس نے آپ کی ٹانگوں کو نقصان پہنچایا تھا۔ لیکن چونکہ آپ کی سر پر چوٹ دینے کی نیت نہیں تھی، نیت یہ تھی کہ جتنا مجھے نقصان ہوا ہے، اتنا اس کو ہو، اس لئے شرعاً آپ کی کوئی پکڑ نہیں ہوگی۔
    نیز یہ بات الگ ہے کہ آپ جس عامل سے واپسی کروا رہے ہیں، کیا اس میں اتنی طاقت ہے کہ وہ چار اینٹیں اٹھا کر قوت سے واپس کر سکے۔ یا پھر وہ ضائع کر سکتا ہے، واپسی نہیں کر سکتا۔ یہ بعد کا معاملہ ہے۔
    ایک نصیحت ہے کہ کبھی بھی واپسی اس عامل سے نہ کروائیں جس کو واپسی کرنی نہیں آتی یا اس میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ صحیح واپسی کر سکے۔ ایسا نہ ہو کہ وہ اینٹیں اٹھا کر پھینکے تو تھوڑی دور جا کر ہی گر جائیں۔ یا پھر ایک پہنچے اور باقی نہ پہنچیں۔ لیکن چونکہ واپسی کا عمل کیا گیا ہے تو دوسری طرف سے اب کی بار سخت عمل آئے گا۔ اور مخالف عامل الگ ذاتی بنا پر مزید وار کرے گا۔  اس لئے لڑائی اس وقت کی جائے، جب لڑنے والے ہوں اور سامان اور تدبیر پوری ہو۔ صرف جا کر مخالف کو ایک دو فائر مار کر واپس بھاگ آنے کا انجام کیا ہو سکتاہے، یہ قارئین آپ پر چھوڑتا ہوں۔
    اب واپسی کے چند عملیات درج کئے جاتے ہیں۔

عمل نمبر 1   :مرغ والا عمل
    سفید مرغ کو باوضو ذبح کرکے اسکے تازہ خون سے ایک کا غذ پر ’’جادو برسر جادوگر‘‘ لکھ کر جہاں مریض سویا ہو ،وہاں اس کاغذ کو چھت پراس طرح لٹکا دیں کہ کاغذ مریض کے سینہ کے مقابل رہے۔یہ عمل شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ کا ہے۔ 

عمل نمبر 2   :پلانے والا عمل
    یہ عمل استاذ محترم جناب غلام سرور شباب صاحب کا ہے۔
    اگر کسی پر حاسد دشمن نے سحر یا جادو کر دیا ہو۔ یا کسی نے جادو یا کالے علم کی موٹھ چلائی ہو جس کی وجہ سے مسحور بیمارہو۔ یا جادو کے دیگر بد اثرات مسحور پر ہوں، سب کے لیے یہ عمل خوب کام کرتا ہے۔ مسحور پر سے جادو کے بُرے اثرات ختم ہو جاتے ہیں اور سحر، جادو یا ٹونہ لوٹ کر جادو کرنے والےپر چلا جاتا ہے، منتر یہ ہے:
    ”لوبن دھار۔ بن دھار باندھوں۔ لوہا اَگن سار۔ تاب تجاری کیا کرایا بھیجا بھیجایا باندھوں۔ دَم دَم زندہ شاہ مدار“     اس کا طریقہ یہ ہے کہ مسحور پر صبح و شام سات سات مرتبہ منتر پڑھ کر دم کیا جائے اور پانی پر دم کر کے پلایا بھی جائے۔ کم از کم سات یوم تک اور زیادہ سے زیادہ اکیس یوم تک ۔ ان شاءاللہ تعالیٰ متاثرہ مریض صحت یاب ہو جائے گا اور جادو کرنے والے پر تمام اثرات واپس چلے جائیں گے۔ مگر ضروری ہے کہ کسی بھی چاند یا سورج گرہن میں ایک سو آٹھ مرتبہ پڑھ لیںتاکہ عمل کی قوت قابو میں آ جائے۔ 

جادو سے متاثرہ جگہوںکے علاج کے لئے چند اعمال

۱)… منزل کام دم کیا ہوا پانی گھر کی تمام پاک  دیواروں اور کونوں میں چھڑک دیں ۔ چالیس دن پابندی سے عمل کریں۔مجرب وآزمودہ ہے ۔
۲)… لوبان کوڑیا پیس لیں۔ اس پر ایک سو گیارہ (۱۱۱) مرتبہ سورۃ الفلق (پ۳۰) پڑھ کر دم کریں۔ اول و آخر گیارہ بار درود ابراھیمی۔ پھر رات کو سارے گھر میں بلاناغہ اکتالیس (۴۱) دن تک دھونی دیں۔
۳)…اگر کسی کے گھر جادو وغیرہ کیا گیا ہوتو اس نقش کو سفید کا غذ پر کالی سیاہی سے لکھیں ۔ نقش کو بند کر کے اپنے پاس حفاظت سے محفوظ رکھیں۔ زوال کے وقت گھر کے دروازے میں کھڑے ہو کر ایک پیر دروازے کے اندر رکھیں اور ایک پیر باہر رکھیںاور اس نقش کو کھول دیں ۔ اس طرح سات روز تک بلاناغہ عمل کریں۔ جادو کا اثر دور ہوگا۔
۴)…اگر گھر میں جادو دفن ہو توسورة التکویر یعنی کورت (پ 30) کسی سفید کاغذ پر تحریر کریں اور ایسا ایک ایک تعویز گھر کے چاروں کونوں میں دفن کریں۔ انشاءاللہ جادو کا اثر باطل ہو گا۔ کیسا ہی جادو کیا گیا ہو فوراًباطل ہو جاتا ہے۔
۵)… مکان میں جادو، سحر یا جنات ہوں تو درج ذیل چاروں نام مکان کے چاروں کونوں میں لکھ دیں۔ ہر چیز کا اثر ختم ہو جائے گا۔
الٰہی بحرمت ابراھیم اللہ            الٰہی بحرمت ابراھیم ادھم
الٰہی بحرمت ابراھیم خواص        الٰہی بحرمت ابراھیم مخفی
۶)… کوری ہانڈی میں کنویں یانل کے تازہ پانی لیں اور اس میں اس نقش کو لکھ کر گھول کر مکان کے کونوں میں چھڑکیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ آسیب ، جن، بھوت، جادو سے نجات حاصل ہوگی۔ وہ نقش یہ ہے:
۷)…واتبعوا ما تتلوا........کانوا یعلمون(بقرہ:۱۰۲)
     کورے تانبہ کے طشت میں اس آیت کو لکھ کر اس کو کندر کی دھونی دے کر پانی سے دھو کرپلایا جائے اور گھر میں چھڑک دیا جائے تو جادو کا اثر جاتا رہے اور اس گھر میں کسی کو جادو کا اثر نہ ہو۔
۸)… اگر کسی گھر یا دوکان میں خون کے چھینٹے پڑتے ہوں یا ایسا صرف ایک ہی مرتبہ ہوا ہو تو چلتے ہوئے دریا یا نہر کا پانی لا کر اس نقش کو کالی سیاہی سے لکھے اور مٹی کے گھڑے میں ڈالے اور اس کے چھینٹے کونوں میں لگائے۔ بفضل خدا آئیندہ کے لئے کبھی خون کے چھینٹے نہیں پڑیں گے اور پہلے کے جوبد اثرات ہونگے ان کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ نقش یہ ہے:



جادو کے متاثرہ جگہ کی تشخیص کے اعمال

    جگہ کی تشخیص کرنے کے معاملے میں بیشمار عاملین کو دیکھا کہ کوئی اہمیت نہیں دیتے۔کئی تو مریض کی بھی تشخیص پر صحیح توجہ نہیں دیتے۔ جگہ کی تشخیص کس حد تک ضروری ہے، اس کے لئے ایک مثال دیتا ہوں۔ ایک مریض ہے۔ اس کو پینے نہانے کے تعویز دئے جاتے ہیں۔ اس پر گندگی لگی ہوئی ہے۔ نہانے سے وہ گندگی دھلتی ہے۔ لیکن رات کو پھر اسی گندگی میں وہ سو جاتا ہے۔ یا لوگ رات کو آ کر اس پر گندگی ڈال دیتے ہیں۔ وہ صبح اٹھ کر پھر نہاتا ہے۔ اور اسی طرح معاملہ چلتا رہتا ہے۔
    کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ گھر میں کسی جگہ جنات یا جادو پناہ لے لیتا ہے۔ ضروری نہیں کہ وہ کوئی کونا ہی ہو۔ نہ اس جگہ کی تشخیص ہوتی ہے، ان ہی علاج ۔ جس کی وجہ سے جب تک علاج چلتا ہے، وہ مریض کو کچھ نہیں کہتے۔ پھر علاج ختم ہوتے ہی دوبارہ اثر ڈالنا شروع کر دیتے ہیں۔ یا گھر سے چلے بھی جاتے ہیں مگر ان کے لئے راستے کھلے ہوتے ہیں۔ جب چاہے مرضی سے آ جاتے ہیں۔
    میرا تجربہ ہے کہ مریض سے زیادہ مریض کے کمرے، باتھ روم اور گھر کو اہمیت دی جائے تو فائدہ بہت زیادہ اور دیرپا ہوتا ہے۔ اور دوبارہ اثر بھی جلدی نہیں ہوتا۔ اس لئے گھر یا جگہ کی تشخیص ضرور سیکھنی اور کرنی چاہئے تاکہ پتہ لگے کہ گھر میں کس جگہ عمل کرنے کی ضرورت ہے اور کس جگہ نہیں ہے۔ بس اندازے سے عمل نہ کیا جائے۔ اب چند اعمال تحریر کئے جاتے ہیں:
 
جگہ ناپ کر تشخیص کرنا
 الم ۔ المص ۔ المر
    تین بار لکڑی پر دم کرکے گھر کا صحن یا کمرہ ناپ لیں۔
    ٭… اگر کم ہوجائے تو سحر ہے۔
    ٭… اگر زیادہ ہو جائے تو سایہ ہے۔

کپڑے کے ذریعے تشخیص کرنا
    جس کمرے یا جگہ کی تشخیص کرنا ہو تو ایک سفید کاٹن کا کپڑا (دو انچ چوڑا اور ایک فٹ لمبا) لے کر کمرے یا جگہ کے جتنے بھی کونے ہوں، رات سونے سے پہلے ان پر وہ کپڑا ملیں اور کمرے کے درمیان میں رکھ دیں۔ کپڑا ساری رات اسی جگہ یا کمرے میں رہے گا۔
    صبح دوبارہ کونوں میں مل کر چیک کریں۔کپڑے کی تشخیص کا کوئی بھی عمل پڑھ کر دم کرلیں۔
    اگر مکمل مکان کی تشخیص کرنا ہو تو جتنے کمرے ہوں، اتنے کپڑے لے کر ان سب کپڑوں پر کمروں کا نام لکھ دیں تاکہ بعد میں پہچاننے میںآسانی ہو کہ کس کمرے کا کپڑا ہے۔ غسل خانہ وغیرہ میں کپڑا کسی اونچی پاک جگہ رکھ دیں۔ مگر ساری رات اسی باتھ روم میں رہے۔
    یہ تشخیص بہت زیادہ ضروری ہے۔ عموماً مریض کے گھر میں مخالف جنات نے کوئی نہ کوئی راستہ بنایا ہوتا ہے۔ سو فیصد تو نہیں کہتا مگر اسی سے نوے فیصد اگر مکمل گھر کی تشخیص کرکے علاج کیا جائے تو فائدہ ہوتا ہے۔

Sunday, October 16, 2011


جادو کی خاص قسموں کا علاج {سید علی حسین شاہ صاحب مد ظلہ

ناجائز شہوت بڑھنا
    بذریعہ جادو یا بد اعمال کے ذریعے اس قسم کا عمل تیار کیا جاتا ہے جس سے مرد وعورت کا دل ہر وقت صحبت کر نے کو کرتا رہتا ہے ۔ یعنی شہوت اتنی بڑھ جاتی ہے جو قابو میں نہیں رہ سکتی۔ اس کے لئے کسی اپنے یا غیر کو نہیں دیکھا جاتا بلکہ صرف شہوت کے ہاتھوں مجبور ہوتے ہوئے مرد وعورت ایسے افراد سے بھی صحبت کرنا چاہتے ہیں یا کر بیٹھتے ہیں جو ان کے معیار کے نہیں ہوتے یا ان کے اپنے ہی کوئی عزیز یا رشتہ دار ہوتے ہیں ۔ اس لئے اس نقش کو کورے ٹھیکر ے پر کو ئلے کو باریک کر کے اس سے لکھا جائے اور اس کو دریا کے پانی میں ڈال کر اس سے غسل کیا جائے اوراسی نقش کو دومرتبہ زعفران سے لکھ کر چمڑے میں بند کر وا کر ایک کو گلے میں باندھا جائے اور دوسرے کو کسی میٹھی شے میں گھول کر پیا جائے۔ ناجائز شہوت کا خاتمہ ہوگا ۔ اس بات کا مکمل خیال رکھا جائے کہ اس عمل کو کسی ایسی جگہ کیا جائے جو نہایت ہی پاک وصاف ہو اور غسل کرتے وقت نقش کے پانی کی ذرا بھی بے ادبی نہ ہو اور بچا ہوا پانی اگر پودوں میں ڈال دیا جائے تو بہت بہتر ہوگا ۔ اس عمل کو کسی بے ادبی کے بغیر کیا جائے ۔

جسم میں چیونٹیاں یا سوئیاں
    اکثر افراد پر اس قسم کا جادو کیا جاتا ہے جس سے ان کے جسم میں سوئیاں اور چیونٹیاں سی چلتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔ جس میں گرمائش پیدا ہوتی ہے ۔ اس کا زیادہ غلبہ پائوں پر رہتا ہے۔ پائوں جلتے ہیں اورکسی بھی دو اسے آرام نہیں آتا ۔جسم بوجھل بوجھل رہتا ہے ۔کسی کی اچھی بات بھی بری معلوم ہوتی ہے ۔ چڑ چڑ ا پن مزاج میں ایسا پیدا ہوتا ہے کہ والدین جیسے عظیم رشتے کی بھی پہچان بھول جاتی ہے اور مریض اس جادو جیسے بدعمل کے زیرِ اثر ہوتے ہوئے اُن سے بھی زبان درازی اور بدتمیزی کرتا ہے ۔ اس کے توڑ اور جسم میں سکون اورراحت پیدا کرنے کیلئے اس نقش کو بروز بدھ ایک رنگ کالے دیسی مرغ کے خون سے بنایا جائے۔ اللہ کے فضل سے جسم میں سکون پیدا ہوگا۔ اور جس بھی نوعیت کا کالا جادو کیا ہوگا، اس کا خاتمہ یقینی ہوگا۔ اسی نقش کو اس صورت میں بھی مریض کے گلے میں پہنایا جائے، جب کہ جسم میں کوئی اور دوسری چیز ہم کلامی کرتی ہو اور گھر والوںکو پریشان کرتی ہو۔ جس کے پاس یہ نقش ہوتا ہے اس پر جادو کسی بھی صورت اپنا اثر نہیں دکھاسکتا اور کوئی بھی غیر انسانی مخلوق جسم کے اندر خلول نہیں کر سکتی ۔اسی نقش کو ایک بڑا سا بنا کر گھر کی چوکھٹ کے اوپر لگایا جائے ۔
    (قرآن کو خون سے لکھنا جائز نہیں۔ اس کی بجائے کالےدیسی مرغ کو ذبح کریں اور لال روشنائی سے اسی وقت تعویز لکھیں۔ع)




دولہا دلہن اور ہم بستری سے انکار ؟
    ایک قسم کا ایسا جادو ہے جس سے نو بیا ہتا جوڑا ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں ۔جس سے ناراضگی یا نفرت ہونے کی کوئی بھی واضح نشانی معلوم نہیں ہوتی۔ ایسا جادو وہی مفاد پرست افراد کرواتے ہیں جن کو ان کی نفرت سے کوئی فائدہ حاصل ہوتا ہو مثلاً لڑکے پر ایسی لڑکی اس قسم کا جادو کرواسکتی ہے جس سے اس لڑکے کی شادی نہ ہو اور لڑکی پر ایسا لڑکا جو اس سے شادی کرنے کا خواہش مند ہو اوراس کی شادی اس سے نہ ہو۔ ایسے مفادپرست افراد خود کامیاب نہیں ہوتے مگر ان کو بھی سکھ وچین سے نہیں رہنے دیتے۔
    ایسی حالت میں اس جوڑے کو اس نقش کو میٹھے پانی میں گھول کر پلایا جائے یا کسی بھی میٹھی کھانے وپینے والی شے میں پلایا جائے۔ وہ آپس میں سلوک واتفاق قائم کریں گے۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کوئی مرد عورت ایک دوسرے کو نہیں چاہتے اور کسی اور جگہ شادی کے خواہش مند ہوتے ہیں لیکن ان کو کسی بھی مجبوری کی حالت میں ایسا کرنا پڑ جاتا ہے اور یہ شادی کر لیتے ہیں چونکہ دونوں میں سے ایک یا دونوں ہی ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے اس لئے بھی ان کا آپس میں سلوک واتفاق قائم نہیں ہوتا ۔اس کے لئے بھی اسی عمل کو کیا جائے۔ اللہ کے فضل سے اگر جادو کے ذریعے ایسا کیا ہوگا یا قدرتی طو ر سے بھی ان کا ملاپ نہیں ہوگا تب بھی یہ نقش اپنا اثر اس مقصد میں ضرور دکھائیگا، انشاء اللہ ۔بعض اوقات عورت کے جسم کے اندر کسی غیر انسانی مخلوق کو حاضر کر دیا جاتا ہے ،جس سے وہ اپنے مرد سے نفرت کرنے لگتی ہے اور جب کبھی مرد کا دل ہمبستری کر نے کو کرے تو وہ ہر گز نہیں مانتی اور وہی چیز اس عور ت کے جسم کے اندر گھس کر اسے اسی بات پر اکساتی ہے جو وہ اپنی زبان سے اپنے مرد کو کہتی ہے ۔تعویز یہ ہے:




جسم میں رسولیاں
    بذریعہ جادو اس نوعیت کا بھی جادو کیا جاتا ہے جس سے جسم کے اندر ناسوچے سمجھے منصوبے کے تحت اچانک پتہ چلتا ہے کہ رسولیاں بن گئی ہیں۔ جب کہ ان کی نا تو کوئی تکلیف ہوتی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی بد پرہیز کی ہوتی ہے جس سے رسولیاں بن جائیں لیکن پہلے بھی بتایا گیا ہے کہ بذریعہ جادو اس قسم اور اس سے زیادہ خطرناک ومہلک امراض میں کسی کو بھی مبتلا کیا جاسکتا ہے، جس سے انسان سوچتا ہی رہ جاتا ہے کہ میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا۔ ایسے امراض زیادہ عورتوں پر اپنا غلبہ پکڑتے ہیں ۔ اس نقش کو بوقت صبح سورج طلوع کے دو عدد کالی سیاہی سے سفید کاغذ پر لکھا جائے۔ ایک کو پانی میں گھول کر صبح نہار منہ اور سارا دن پیا جائے اور دوسرے نقش کو اس جگہ باندھا جائے جہاں رسولیاں بنی ہوں۔ اس عمل کو پہلے سات دنوں تک کر لیا جائے۔ پھر ڈاکٹری علاج کروایا جائے ۔ اس عمل سے اگر جادو ہوگا تو باطل ہوگا اور اگر ڈاکٹر ی علاج ہو گا تو شفائے کاملہ ہوگی۔



جسم میں دردیں
    جادو کی اس قسم کے ذریعے جسم میں ہر وقت عجیب سادرد مسلسل ہوتا ہی رہتا ہے۔ اکثر جسم کے جوڑدکھتے ہیں۔ جبکہ ایسا محنت طلب کوئی بھی کام نہیں کیا جاتا جس سے جسم کے جوڑے میں درد ہو ۔ایسا بد عمل ایک پتلے پر کیا جاتا ہے جس سے وہ فرد بداثرات اپنے جسم میں محسوس کرتا ہے ۔ ہڈیاں درد کرتی ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی نے ڈنڈوں کے ساتھ پٹائی کی ہو۔ اس قسم کے جادو وبدعمل کو باطل کر نے کے لئے اس نقش کوپیلے رنگ کے کاغذ یا کپڑے پر کالی سیاہی سے لکھ کر اپنے گلے میں باندھے اور روزانہ چینی کی نئی پلیٹ پرزعفران سے اکیس دنوں تک لکھ کر گلاب کے عرق سے دھو کر پئے اس مرض کا جڑ سے خاتمہ ہوگا۔



جادو کی چند خاص قسمیں اور ان کا علاج

چہرہ بگڑ گیا ہو
علاج:     اگر جادو سحریا آسیبی اثرات کی وجہ سے چہر بگڑ گیا ہو تو اس آیت کو اکیس (۲۱)مرتبہ پانی پر دم کرکے صبح وشام  چہرے پر ملیں ۔ یا وہ کریم جو آپ چہرے پر لگاتی ہیں، اس پر اس آیت کو پڑھ کر دم کردیں ۔ اور صبح وشام یہ کریم چہرے پر لگائیں ۔
    اور یہی آیت( ۲۱) مرتبہ پانی پر دم کرکے صبح وشام یہ پانی پئیں۔ اس عمل کو لگاتار( ۲۱)روز تک کریں ۔ انشاء اللہ چہرہ خوبصور ت ہوجائے گا۔ اور عجیب طرح کی کشش پیدا ہوگی۔ آیت شریف یہ ہے : 
وَاِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَ (شعرآئ:۱۳۰)

سحر الخمول 
کمزوری، سستی اور کاہلی پیدا کرنے کا جادو
    اس جادو سے جوڑوں کا درد ، کمزوری اورسستی و کاہلی پیدا کی جاتی ہے ۔
علاج:    سحر الخمول کے مریض کو یہ نقش دیں کہ وہ عرقِ گلاب کی بڑی بوتل میں اِسے ڈال دے اور روزانہ صبح و شام اس سے دو، دو گھونٹ عرق پی لیا کرے۔ چالیس یوم تک مسلسل ایسا ہی کرے، نقش یہ ہے:
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
طَرَقَ سَمْعَکَ النَّصِیْحَۃَ
طَرَقَ سَمْعَکَ النَّصِیْحَۃَ
طَرَقَ سَمْعَکَ النَّصِیْحَۃَ
    اور یہ نقش کسی مومی کاغذ پر زعفرانی روشنائی سے تحریر کر کے مسحور کو دیں کہ وہ کسی کھلے منہ والے برتن میں نقش کو رکھ کر اس میں ایک پائو شہد ڈال دے اور اس سے صبح و شام ایک ایک چمچ شہد کھا لیا کرے۔ایک ہفتہ بعد اس شہد میں ایسا ہی ایک اور نقش ڈال دیا جائے۔ اسی طرح ہر ہفتہ ایک نیا نقش ڈال دیا جائے اور چھ(۶) ہفتے مسلسل استعمال میں لایا جائے۔ اگر شہد کم ہو جائے تو حسبِ ضرورت اور شامل کر لیا جائے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ تمام سحری اثرات ختم ہو جائیں گے، نقش یہ ہے:
 یَا حَیُّ قَبْلَ کُلِّ شَیْیٍٔ یَا حَیُّ بَعْدَ کُلِّ شَیْیٍٔ
    مسحور کے لئے ضروری ہے کہ وہ چلتے پھرتے اُٹھتے بیٹھتے لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِا للّٰہِ لا تعداد ورد کرتارہے۔ خاص طور پر رات کو سوتے وقت اور صبح بیدارہو تے ہی اور نمازِ فجر کے بعد ایک تسبیح یہ کلمہ پڑھے:  لآَ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہ لَا شَرِیْکَ لَہ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ۔
    (یہ عمل استاذ محترم جناب غلام سرور شباب صاحب کا ہے۔ع)
 
سحر الھواتف
غیبی آوازوں کے ذریعہ پریشان کرنے کا جادو
    اس جادو کے ذریعہ غیبی طور پر جادو کے عمل سے مسحور کی طرف ارواح  بھیجی جاتی ہیں جو عامل کے مقصد کے مطابق مطلوبہ شخص پر اثرات پیدا کرتی ہیں۔ جادو کرنے والے ھواتف سے ہر طرح کے مقاصد پورے کرواتے ہیں۔
علاج:    سحر الھواتف کے مسحور کے لئے ضروری ہے کہ وہ روزانہ رات کو سوتے وقت یہ دُعا پڑھا کرے:
  بِسْمِ اللہِ وَضَعْتُ جَنْبِیْ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ وَاَخْسِیْٔ 
شَیْطَانِیْ وَ فُکَّ رِھَانِیْ وَاجْعَلْنِیْ فِیْ النَّدیٰ الأعْلٰی
    اس کے بعد سورہ فلق اورسورہ والناس پڑھے اور اسے اپنا معمول بنا لے۔(یہ عمل استاذ محترم جناب غلام سرور شباب صاحب کا ہے۔ع)
    (جادو کی ان اقسام کے علاوہ بھی بہت سی اقسام ہیں۔ افسوس کہ اس موضوع پر ماہر عاملین کی بہت زیادہ کمی ہے۔ کاش ایسے عامل بکثرت ہوں جو اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی طرح جادو کی مختلف اقسام کے علاج کے ماہر ہوں۔اور سب سے بڑھ کر سمجھ بھی رکھتے ہوں۔ع)


دینی اداروں پر ہونے والےسحر و جادو کے توڑ کا مجرب عمل --ابو نافع

    آج کل یہ مصیبت بہت زور پکڑ گئی ہے۔ مسلکی اختلافات کی بناء پر ایک دوسرے پر عمل کروائے جاتے ہیں۔ عموماً اہل حق اس کی زد میں بہت رہتے ہیں۔ باطل ان پر جادو کرواتا رہتا ہے۔ چند علامات یہ ہیں:
     مدرسہ میں بچوں کی تعداد میں کمی،غصہ کی زیادتی ، پڑھائی کا دل نہ کرنا، پڑھانے کا دل نہ کرنا، گناہوں کی طرف رغبت، نماز و قرآن سے دوری، سنت سے بیزاری،قرآن یا ذکر نہ کر سکنا، نیک کام ہوجائے تو گناہ کا کام لازمی ہوجانا، حافظے کی کمزوری اور مختلف بیماریاں کا شکار رہنا،  معاونین کا تعاون سے انکار یا بہت کم کرناوغیرہ وغیرہ۔
    جس طرح بیماری لگ جائے تو اس کا علاج کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح جادو ہو جائے تو جادو کا بھی علاج کیا جاتاہے۔ پتہ نہیں ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے جن کے مدارس پر جادو ہو اور واضح علامات بھی ہوں، پھر بھی جادو کے علاج کی طرف کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں۔ شاید یہ بھی جادو کا ہی اثرہو۔
    خیر ایک علاج تحریر کر رہا ہوں۔ جو لوگ محنت سے کر گئے، وہ فائدہ خود دیکھیں گے۔
    یہ عمل طاق عدد افراد کریں۔ سب بالغ ہوں۔ بعد نماز عشا ء دورکعت نماز حاجت پڑھیں اور سات مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اپناحصار کر لیں ۔
    پھر سفید چادر بچھا کر سفید کپڑے پہن کر اس پر بیٹھیں۔ خوشبو کپڑوں پر بھی لگائیں اور جگہ پر بھی جلائیں۔ بہتر ہے کہ بخور جلائیں۔ اگر بتی سے وہ فائدہ کبھی نہیں ہوتا جو بخور سے ہوتا ہے۔ پھر سب لوگ درود شریف گیارہ گیارہ بار پڑھ کر ترتیب سے گھٹلیوں پر پڑھیں۔ جب سب ایک کلام پڑھ چکیں تو دوسرا شروع کریں۔
    ۱)  آیت الکرسی             تین سو تیرہ مرتبہ
    ۲)  سورئہ کافرون            تین سو تیرہ مرتبہ
    ۳)  سورئہ اخلاص             تین سو تیرہ مرتبہ
    ۴)  سورئہ فلق                تین سو تیرہ مرتبہ
    ۵)  سورئہ ناس                تین سو تیرہ مرتبہ
    ۶)  لاحول ولا قوۃ الا باللہ        گیارہ سو مرتبہ
    ۷) اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم    گیارہ سو مرتبہ
    ۸)  حزب النصر            فی فرد تین مرتبہ 
    آخر میں گیارہ بار درود شریف سب پڑھنے والے پڑھ کر ڈھیر سارے پانی ، چینی ، نمک اور بخور یا اگربتیوںپر دم کریں اور پڑھنے والوں میں جو بزرگ ہوں، وہ  دعاکروائیں۔اکتالیسدن کا عمل ہے ۔
    چینی اور نمک کھانے میں استعمال کریں۔ پانی دن میں ہر نماز کے بعد دوا کے طورپر تین گھونٹ پئیں۔ اس پانی میں کوشش کریں کہ دوسرا پانی نہ ملائیں۔ جو افراد زیادہ متاثر ہوں، ان کو زمین پر کھڑا کر کے ان کے اوپر یہ پانی بہایا جائے۔ جگہ ایسی ہو کہ پانی نالی میں نہ جائے۔ کپڑے پہنے ہوئے پانی بہایا جا سکتا ہے۔ سر ننگا رکھیں۔ پانی بہانے کے بعد دوسرا کپڑے تبدیل کرلیں۔ اتارے ہوئے کپڑے دھو کر استعمال کریں۔ جن بچیوں کو حیض کے دن ہوں، وہ غسل والا عمل نہ کریں۔
    نیز سپرے والی بوتلوں میں پانی لے کر تمام دیواروں اور کونوں میں چھڑکا جائے۔یہ عمل صبح اور مغرب کے بعد کیا جائے۔پانی چھڑکنے کے بعد دھونی دی جائے۔
    انشاء اللہ جو محنت کرینگے، جادو اور سحر سے نجات پائیں گے اور ان کے مخالفین اپنے منہ کی کھائیں گے۔
    ممکن ہے کہ عمل کے دوران پڑھنےوالوں کو تکلیف بڑھ جائے۔ صبر کریں اور کسی اچھے عامل کی نگرانی میں یہ عمل کریں۔


جعلی عاملوں کے واقعات (محمد انور بن اختر)

قید شدہ جن کے ذریعے لوگوں کو فریب دینے والا عامل
    ایک شخص نے عملیات کے ذریعے ایک جن کو مسخر کررکھا تھا۔ اسے پرانی قبر میں چھپا کر اس سے جو چاہتا ,کہلواتا تھا ۔ اس چیز نے اسے عوام میں صاحبِ کرامت مشہور کررکھا تھا اور اکثر جہلاء اس کے دامِ فریب میں گرفتار تھے۔ ایک دن وہ عبد اللہ شاہ بلوچ کے پاس آیا اور کہا ’’یا تو آپ مجھے اپنی کوئی کرامت دکھائیے یا پھر میں آپ کو دکھاتا ہوں۔ تب آپ کو میرا مرید ہونا پڑے گا ۔ میں تو مردوں تک کو زندہ کرسکتا ہوں ۔‘‘ وہ انہیں میانی کے قبرستان میں لے گیا اور پوچھابتائو کس قبر کا مردہ زندہ کروں؟ آپ نے اشارے سے ایک قبر کی طرف انگلی اٹھائی اور وہ اس قبر کے سرہانے آیا اور کچھ دیر کے بعد کہا ’’ب‘‘ قبر سے آواز آئی ’’ ولقرآن الحکیم‘‘ ۔کہنے لگا ’’دیکھئے مردہ زندہ ہوگیا ہے‘‘۔ عبد اللہ شاہ نے قبر پر پائوں مار کر فرمایا ’’جو اس قبر کے اندر ہے، باہر آئے‘‘۔ اس وقت ایک جوان لڑکا قبر سے باہر نکل آیا۔ آپ نے پوچھا ’’سچ بتائو تو کون ہے؟‘‘ کہنے لگا ’’میں جن ہوں اور کئی سالوں سے اس کی قید میں ہوں‘‘۔ آپ نے فرمایا ’’تجھے اللہ کے حکم سے آزاد کرتا ہوں اوراس شخص کے عمل کی تسخیر بھی باطل کرتا ہوں‘‘۔ جن اسی وقت غائب ہوگیا۔
عامل کو ۳ ۵ ہزارروپے دینے کے باجود بھی مسئلہ حل نہیں ہوا
    فیڈرل بی ایریا میں واقع کا شف پلازہ میں جعلی عامل ایس ایچ رضوی نے سادہ لوح افراد سے لاکھوں روپے اینٹھ لئے ۔ جعلی عامل اپنے مؤکلوں کے ذریعے لاکھوں کو بیرون ملک بھجوانے، کاروبار میں فائدے ، روز گار دلانے اور طالب علموں کو امتحان میں کامیابی ،تعویذات کے ذریعے چند روز میں دلانے کا دعویٰ کرتا ہے ۔ امت کی جانب سے جمعرات کے روز فیڈرل بی ایریا بلاک ۱۶ میں واقع کا شف پلازہ کے روم نمبر ۵ میںقائم جعلی عامل ایس ایچ رضوی کے آستانہ کا سروے کیا گیا ۔ آستانہ پرآئے ہوئے کامران نامی شخص نے بتایا کہ وہ پچھلے ۷ماہ سے بے روزگار ہے ۔ تین ماہ قبل وہ مذکورہ عامل کے پاس پریشانی کے حل کیلئے آیا تھا ۔ عامل اب تک اس سے ۳۶ہزار پانچ سو روپے وصول کرچکاہے۔ عامل کے پاس آئے ہوئے اورنگی ٹائون کے واجد شکیل نے بتایا کہ اس کے مکان پر کسی نے قبضہ کرلیا ہے۔ وہ گھر واگزار کرانے کے لئے گزشتہ ڈھائی ماہ سے ایس ایچ رضوی کے پاس آرہا ہے ۔ عامل نے اسے ۱۵ دن کے اندر کام ہوجانے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر اب تک کام نہیں ہوا ۔جبکہ عامل نے ۵۳ ہزارروپے مختلف اشیاء خریدنے کے نام پر وصول کرلئے ہیں ۔ عامل کے پاس آئے ہوئے منیر احمد نامی شخص نے بتایا کہ وہ اپنی گھریلو پریشانیوں کے حل کیلئے آج پہلے دن عامل کے پاس آیا ہے ۔
     سروے کے دوران جعلی عامل ایس ایچ رضوی نے امت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ :  ’’وہ فی آدمی ۱۰۰روپے فیس وصول کرتا ہے اورقرآنی آیات کے ذریعے علم کرتا ہے۔‘‘
    عامل نے اپنے اوپر لگائے ہوئے الزامات کی تردید کی۔
    (قارئین! اگر آپ کے ساتھ کسی عامل نے فراڈ کیا ہو یا آپ کے علم میں بھی کوئی واقعہ ہے تو اس کو لکھ کر ہمیں ارسال کریں۔ع)



تھیلی والا عمل

     سورئہ جن کا یہ ایک خاص عمل ہے، جس سے سخت جادو اور جنات کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ اصل بات سورئہ جن کی طاقت ہے۔ لہٰذہ وہ عاملین جو کہ سورئہ جن کے بڑے عامل ہیں، و ہی اس سے کامل استفادہ کر سکتے ہیں۔
    طریقہ استعمال یہ ہے کہ تین لال رنگ کے کپڑے کی پوٹلیاں بنائیں۔ ہر ایک پوٹلی میں پانچ رنگ کی دالیں چھٹانک چھٹانک، تھوڑا سا سندور، کپڑوں پر لگانے والے ستارے دس روپے کے،100گرام موچی کیل، مریض کے چند بال اور مریض کے دونوں پاؤں کی چٹکی بھر مٹی ڈالیں۔ یہ عمل سوموار والے دن کیا جائے۔ اور سورئہ جن 41مرتبہ بوقت تہجدپڑھ کر  تمام چیزیں پوٹلی میں رکھ کردم کی جائے۔ یہ ایک پوٹلی شبِ منگل کومریض اپنے سرہانے رکھ کر سوئے گا۔ پھر منگل کی صبح جب مریض اٹھے تو اس کے اوپر سے سات مرتبہ وار کر زوال سے پہلے پہلے چلتے پانی میں بہا دیں۔ اسی طرح یہ عمل دوسری منگل اور تیسری منگل کو کریں۔
    جب 41مرتبہ سورئہ جن پڑھ کر دم کریں تو ساتھ ہی پانی اور تیل پر بھی دم کیا جائے۔ پانی مریض سات یوم استعمال کرے گا۔ اور تیل کی رات کو مالش کرکے صبح نہائے گا۔
    عمل سے قبل سوا کلو بغیر ہڈی کے گوشت پر سات بار سورئہ جن پڑھ کر مریض کے اوپر سے وار کر کسی ویرانے میں رکھوا دیں۔جو گوشت رکھ کر آئے وہ پیچھے مڑکر نہ دیکھے۔اسی طرح تیسری منگل کو عمل کے بعد بھی گوشت رکھوایا جائے۔ یعنی عمل شروع کرنے سے پہلے اور عمل ختم ہونے کے بعد۔
    انشاء اللہ جنات اور جادو سے مریض کو نجات مل جائے گی۔ جو بھی جن یا جادوگر ہونگے،وہ مریض کا پیچھا چھوڑ دینگے۔ جواثرات باقی بچیں، ان کے لئے مریض کو علاج دیتے رہیں۔
(یہ عمل اجازت کے ساتھ مشروط ہے۔ بغیر اجازت نہ کیا جائے۔ع)

جنات سے دوستی کرنے کا خاص عمل (غلام قادر بلوچ صاحب، کراچی)

    جب تم کو جنات سے دوستی کرنی ہوتاکہ وہ تمہاری حاجتیں پوری کریں تو  تم کو لازم ہے کہ چار شنبہ سے شنبہ تک روزے رکھو اور غسل کر کے بدن اور کپڑوں کو خوب پاک وصاف کرو ۔ اورہر روز ایک ہزار بار سورۃ اخلاص ، ایک بار سورئہ یٰسین اور سورئہ دخان اورسورئہ سجدہ اور سورئہ ملک پڑھو ۔ پھر جب شنبہ کے روزعصر کا وقت ہو اوردسویں ساعت آئے، تب لوگوں سے علیحدہ کسی خالی پاک مقام میں چلے جائو اور کاغذ کے سات ٹکڑے لے کر ایک پریہ آیت لکھو  :  وھو الذی یحیی ویمیت ولہ اختلاف اللیل والنھار۔
     اور دوسرے پر یہ آیت لکھو  : فاذ اقضی امرا فانما یقول لہ کن فیکون۔
     اور تیسرے پر  :  فسیکفیکھم اللّٰہ وھو السمیع العلیم۔
     اور چوتھے پر  : ثم اذا د عاکم دعوۃ من الارض اذا انتم تخرجون۔
    اور پانچویں پر  : فاذا ھم من الاجداث الی ربھم ینسلون۔
     اور چھٹے پر  :  ونفخ فی الصور فاذا ھم من الاجداث الی ربھم ینسلون۔
     اورساتویں پر :  یوم یخرجون من الا جداث سراعا فسیکفیکھم اللّٰہ وھو السمیع العلیم ۔
     اور ان کے لکھنے سے پہلے چار رکعات نماز پڑھیں ۔ پہلی رکعت میں بعد فاتحہ کے سورئہ یٰسین، دوسری میں سورئہ دخان ، تیسری میں سورئہسجدہ ، چوتھی میں سورئہ ملک اور ہر سجدہ کے آخر میں یہ دعا پڑھے :
    سُبْحَانَ مَنْ لَیْسَ الْعِزَّ وَ قَالَ بِہ سُبْحَانَ مَنْ تَعْطَفَ بِا الْحَمْدِ وَ تَکَرَبِہ سُبْحَانَ مَنْ اَحْصٰی کُلَّ شَیْئٍ بِعِلْمِہ سُبْحَانَ مَنْ لَا یَنْبِفِحِ التَّسْبِیْحُ اِلَّا لَہ سُبْحَانَ مَنْ اِذَا اَرَادَ شَیئًا اَن یَّقُوْلُ لَہ کُنْ
فَیَکُوْنَ سُبْحَانَ مَنْ اِذَا اَرَادَ شَیْئًا کَانَ وَ مَالَمْ یَشَالَمْ یَکُنْ سُبْحَانَ ذِی الْمَنِّ وَ الْفَصْلِ وَ النِّعْمِ سُبْحَانَ ذِی الْعِلْمِ وَ الْجِلْمِ سُبْحَانَ ذِیْ الطُوْلِ وَ الْفَضْلِ سُبْحَانَ ذِی الْعَرْشِ وَ الْلُوْحِ  وَ الْقَلَمِ وَالنُّوْرِ۔
    پھر سجدہ سے سر اٹھا کر یہ دعا پڑھو  : اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ بِمَعَاقِدِ الْعِزِّ مِنْ عَرْشِکَ وَ مَنْتَیَ الرَّحْمَۃِ مِنْ کِتَابِکَ اَسْاَلُکَ بِاسمِکَ الْعَظِیْم الْاَعْظَم وَ بِوَجْھِکَ الْکَرِیْم الْاَکْرَمِ وَ بِکَلِمَاتِکَ التَّامَّۃِ اَنْ تُسَخِّرْ لِیْمُوْنًا مِّنْ صُلَحَآئِ الجّن یُعِیْنِنی عَلٰی مَا اُرِیْدَ مِنْ حَوَآئِجِ الدُّنْیَا۔
    پس اس وقت سات اشخاص جو جنات المسلمین میں سے ہونگے، تمہارے سامنے آئیں گے اور تم کو سلام کرینگے۔ اوراس نماز سے پہلے تم کو لازم ہے کہ تم ساتوں کا غذوں کو ایک تاگے میں باندھ کر اپنے سر میں رکھ لو، پھر نماز شروع کرو اور تھوڑاسا موم بھی اپنے ساتھ رکھنا ۔ پھر جب وہ جنات حاضر ہوں، تب تم ان کاغذمیں سے ایک کاغذ لے کر پڑھو ۔ اور ان جنات سے کہو کہ تم میں سے یہ پر چہ کس کا ہے ۔ ان میں سے ایک کہے گا یہ میرا ہے ۔ تم اس سے اس کا نام پوچھ کر کاغذ کے اوپر کی طرف لکھو اور اس سے کہو کہ اپنی مہر لائو ۔ جب وہ اپنی مہر دے تو اس کو موم لگا کر کاغذ کے نیچے کرو۔ جیسا کہ خطوں پر مہر لگاتے ہیں۔ اوراس طرح سب کاغذ پر ایک ایک مہر لگو الو ۔ پھر ان کو رخصت کرو اور ان رقعوں کو اپنے پاس کسی پاکیزہ جگہ پر محفوظ رکھو۔ جب ضرورت ہو، جنات کو بلائو، فوراً حاضر ہوں گے اور جو کام کہو گے، وہ کریں گے ۔ خزانے نکالیں گے ۔ خبریں لائیں گے ۔ اور ہر ایک چیز لائیں گے۔ مگرا سکے واسطے قوی دل اور مضبوط شخص چاہئے ۔ اگر زیادہ کمزور ہو گا تو خود اپنے آپ کو نقصان پہنچائے گا کیونکہ ان جنات کے دیکھنے سے دل کا زہرہ پھٹ جاتا ہے ۔
    (بغیر کسی عامل کامل کی نگرانی و اجازت کے یہ عمل نہ کریں۔ع)


حاضرات کے طریقے

{حاضرات عبد الکریم و عبد الرحیم}
    حاضرات کا عمل کرنے کیلئے روزانہ درج ذیل عزیمت اپنے نام کے اعداد کو ضرب در ضرب کے حساب سے 40یوم تک پڑھے ۔ یا پھر روزانہ 313بار 40یوم تک پڑھے، حاضرا ت کا عامل ہو جائے گا۔
    عزیمت یہ ہے :’’ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم ۔ اجب یا جبرائیل یا میکائیل یا اسرافیل یا عزرائیل بحق لا الہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ ‘‘۔
     اس کے بعد جب بھی حاضرات کی ضرورت پیش آئے تو شیرینی پر مؤکلات کا ختم دلا کر بچوں میں تقسیم کر ے۔ پھر گلاب کاہار گلے میں پہنے ۔ آلتی پالتی مار کر بیٹھے ۔ شمال کی جانب منہ رکھے اور بچہ یا بڑے، کسی کو بھی سامنے بٹھا کر اس کے انگوٹھے پرکاجل لگائے ۔ اور عطر گلاب لگائے اور مندرجہ بالا عزیمت مریض کے نام کے اعداد کے مطابق یا پھر 28بار پڑھے اور ناخن پر پھونک مارے۔ فوراً ہی باری باری دو مؤکل عبد الکریم اور عبد الرحیم حاضر ہوں گے اور نا خن میں نظر آئیں گے ۔ بس ان کو سلام عرض کر کے ہر مسئلہ کے بارے میں معلومات حاصل کریں ۔ انشاء اللہ 90%فیصد درست جواب حاصل کریں ۔
{حاضرات برآئینہ }
    ایک نیا آئینہ خرید کر اس کے درمیان کاجل سے ایک گول دائرہ بنالیں اور اس پر عطر گلاب لگادیں۔ رات کو بارہ بجے مندرجہ ذیل عمل کو شروع کریں۔ اس سیاہ دائرہ میں نظر جما کر ’’ یَا بَدِیعُ الْعَجَائِب یَا کَاشِفُ الْغَرَائِب ‘‘ اکیس سو(2100) مرتبہ پڑھیں۔ اول وآخر 101باردرود ابراہیمی پڑھیں۔ عمل باپرہیز پڑھیں ۔ چلہ کے آخری دنوں میں اس گول دائرہ میں غیبی مخلوق کی آمد شروع ہو جائے گی۔ ان سے کوئی بات چیت نہ کریں ۔ چلہ کے آخر ی دن عمل ختم کر کے بات کر سکتے ہیں ۔ نماز باجماعت ادا کریں۔ کلمہ طیبہ کا اور درود شریف کا ورد کثرت سے کیا کریں ۔
{غیبی دائرہ }
    اگر کوئی شخص غیبی حالات جاننے کا خواہش مند ہو تو اسکو چاہئے کہ کسی سفید کا غذ پر ایک گول دائرہ بنائے اور اس کے چاروں طرف اسم باری تعالیٰ ’’یَا عَلِیْمُ‘‘ لکھے ۔ رات کے بارہ بجے اس کا غذ کو اپنے سامنے رکھ کر 3125مرتبہ یہ عمل پڑھے: ’’یَا عَلِیْمُ عِلمنی مِن اَسْرَارُالْغَیب ‘‘۔ یادرکھیں کہ گول دائرہ پر نظر قائم کر کے یکسوئی سے عمل پڑھیں ۔ دوران عمل مختلف نظارے نظر آئیں گے ۔ کمرہ میں زیروکا بلب روشن کریں۔ چالیس یوم کے بعد عامل کسی بھی چیز کا خیال کر کے اور یکسوئی وتصرف سے دائرے پر اپنی نظر قائم کرکے اس عمل کو پڑھے گا تو اس جگہ کے حالات فوراً اس دائرہ میں ظاہر ہوں گے ۔ یادرکھیں !کسی بھی عمل کی کامیابی کیلئے یکسوئی وتصرف کا ہونا لازمی ہے ۔
(نوٹ)  حاضرات کے اعمال میں کئی حضرات بہت کم وقت میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور کئی کو بہت وقت لگتا ہے۔اس سے بد دِل نہ ہونا چاہئے۔ کوشش جاری رکھیں اور استاد کی نگرانی میں حاضرات کے اعمال سیکھیں،تاکہ ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ع


جادو سے حفاظت کے اعمال

    جادو سے حفاظت کے اعمال میں سب سے ضروری بات جو دھیان میں رکھنی چاہئے وہ یہ کہ کوئی عامل یا جن پر وقت مریض کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔ اس لئے مریض کو حفاظت اصل میں خود ہی کرنی ہوتی ہے۔ آج کل یہ عام شکایت ہے کہ جادو دوبارہ ہو جاتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مریض اپنی حفاظت کا خیال نہیں رکھتا۔ عامل سے تعویز لیا اور گلے میں باندھ لیا، گھر میں لٹکا لیا یا پاس رکھ لیا۔ یہ ہر گز کافی نہیں۔
    اگر صحیح حفاظت چاہئے تو مکمل اثرات دور ہونے کے بعد حفاظت کے اعمال پابندی سے پڑھتے رہیں۔ جب تک حفاظت کی ضرورت ہے، پڑھتے رہیں۔ ان میں سب سے اول فوقیت مسنون دعاؤں کو دیں۔ پھر دیگر اعمال کو۔ ساتھ ہی گھر کے ماحول کو بہتر کریں تاکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت داخل ہو اور شیطان وہاں سے بھاگے۔ تب ہی کہیں جا کر حفاظت ہو گی۔
۱)  حضرت کعب الاحبار ؓ فرماتے ہیں۔ کہ چند کلمات اگر میں نہ کہتا رہتا تو یہود مجھ کو گدھا بنا دیتے۔ کسی نے پوچھا وہ کلمات کیا ہیں؟ انہوںنے یہ بتلائے:
    اَعُوْذُ لِوَجْہِ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ الَّذِیْ لَیْسَ شِیْیٌٔ اِعْظَمُ مِنْہُ وَ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ الَّتِیْ لاَ یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّ لاَ فَاجِرٌ وَّ بِاَسْمَآئِ اللہِ الْحُسْنٰی مَا عَلِمْتُ مِنْھُمَا وَ مَا لَمْ اَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ذرائً وَ بَرَائً۔  
    اگرکوئی شخص اس دُعا کو روزانہ صبح و شام پڑھا کرے تو ان شاء اللہ تعالیٰ سحر و جادو کے اثرات سے محفوظ رہے۔ اگر سحر ہو چکا ہو تو اثرات ختم ہو جائیں گے۔
۲) اللّٰھم صل علی محمد سید المصدقین
       اگر اس درود کو مکمل طور پر مشک و زعفران سے لکھے اور فریم کروا کر اپنی
دکان یا گھر کی چوکھٹ کے اوپر لگائے تو اس کی برکت سے گھر یا دکان میں کوئی بھی بیماری ، جادو ٹونہ داخل نہیں ہوسکے گا۔
۳)  عالم ربانی حضرت شاہ ولی اللہ نور اللہ مرقدہ فرمایا کرتے تھے کہ قرآن حکیم کی تیتیس(۳۳)آیات ایسی ہیں کہ اگر ان کو روزانہ پڑھا جائے تو جادو سے حفاظت ہوتی ہے۔اور اگر جادو کے زیر اثر ہو تو بفضل خداوندی جادو سے نجات مل جاتی ہے۔وہ تیتیس(۳۳)آیات یہ ہیں:
    الم۔ذٰلک الکتاب........ھم المفلحون(بقرة:1--5)
    اللّٰہ لا الٰہ........خٰلدون(بقرة:255--257)
    للّٰہ ما فی السمٰوٰت........الکٰفرین(بقرة:284--286)
    ان ربکم اللّٰہ الذی........رب العلمین(اعراف:54)
    وقل الحمد للّٰہ........تکبیرا(بنی اسرآئیل:111)
    والصّٰفّٰت صفّا........طین لازب(صّٰفّٰت:1--11)
    یامعشر الجن........تنتصران(رحمٰن:33--35)
    لو انزلنا ھذا........العزیز الحکیم(حشر:21--24)
    قل اوحی الی........شططا(جن:1--4)
۴)   ابو جعفر نحاس نے حدیث نقل کی ہے کہ یہ سب آیتیں اگر کوئی شخص دن میں پڑھے تو تمام دن اور اگر رات میں پڑھے تو تمام رات شیطان سرکش اور جادوگر ضرررساں اور حاکم ظالم اور تمام چوروں اور غنڈوں سے محفوظ رہے گا۔ آیتیں یہ ہیں:
     آیت الکرسی(بقرة:255)
    ان ربکم اللّٰہ.......من المحسنین(اعراف:54--56)
    والصٰٓفٰت صفا........ثاقب(صٰٓفٰت:1--10)
    سنفرغ........فلا تنتصران(رحمٰن:31--35)
۴)  یہ نقش برائے تحفظ جملہ آفات و بلیات و عمل سفلی وغیرہ سے تحفظ کا ہے۔ جو کوئی شرف قمر میں چاندی کی تختی پر اس نقش مکرم کو کندہ کراکر اپنے پاس رکھے گا وہ تمام آفات مندرجہ بالا سے محفوظ رہے گا۔

۵)  سات سچے موتی لیں۔ہر ایک موتی پر سات مرتبہ سارئہ فاتحہ پڑھ کر دم کرکے ایک بوتل میں ڈال دیں اور اس میں پانی بھر دیں۔یہ پانی مریض کو صبح وشام سات دن تک پلائیں۔آٹھوے دن موتیوں میں سے ایک موتی کی انگوٹھی بنوا کر مریض کو پہنا دیں اور چھ موتی چھ الگ الگ کنووں میں ڈال دیں۔کنواں مسجد کا ہو تو بہتر ہے۔انشاءاللہ جادو کے اثرات زائل ہوجائیں گے۔اور آئندہ جبتک یہ انگوٹھی انگلی میں رہے گی۔جادو نہیں ہوسکے گا۔
۶)  جو شخص معوذتین کو سوتے وقت پڑھے گا، اس پر ہرگز جادو وسحر کا اثر نہ ہوگا۔
۷)  یا بنی ادم........تعلمون(اعراف:31--33)
    جو شخص اس کو انگور سبز کے عرق اور زعفران سے لکھ کر اولے کے پانی سے دھو کرکھانے میں ملا کر کھائے تو زہر سے مامون رہے اور سحر اور نظر بد سے بھی۔
۸)  اس نقش کو لکھ کر پاس رکھیں۔کوئی سحر جادو اثر نہ کرے۔بلکہ رزق میں بھی کشائش ہو گی۔یہ نقش سورئہ طٰہٰ کا ہے۔


حمد باری تعالیٰ


لائق حمد بھی ثنا بھی تو
میرا معبود بھی خدا بھی تو

تیرے اسرار کون جان سکے
سب میں موجود اور جدا بھی تو

بے نواؤں کی آخری امید۱
بے سہاروں کا آسرا بھی تو

التجا سب تیرے حضور کریں
سب کی سنتا رہے دعا بھی تو

تو ہی سب سے بڑا مسیحا ہے
سب مریضوں کو دے شفا بھی تو

جو نہ کوئی بھی جانے تو جانے
آرزو تو ہے اور رضا بھی تو

تیرے در کے سبھی سوالی ہیں
اور ظہوری کی ہے صدا بھی تو
(محمد علی ظہوری قصوری)


درودِ ناریہ (مرتب: محمد عارف)

    السید محمد اقبال غوث گیلانی نقشبندی سیفی (راجن پور) لکھتے ہیں کہ درود ناریہ پڑھنے کا طریقہ ہے کہ کسی تنہائی والی جگہ پر چالیس(40) یوم کے لیے گوشۂ نشینی اختیار کرے اور دن کے وقت روزہ رکھے اور چلہ کے دوران رات دن یہی درود پاک پڑھے۔ پھر دیکھے پردۂ غیب سے اس پر عجیب وغریب اسرار ظاہر ہونگے۔ اس کے علاوہ رمضان المبارک میں اعتکاف کے دوران بھی اگر یہی درود پاک پڑھا جائے تو اللہ تعالیٰ اسے بے شمار روحانی اسراروں سے نوازے گا۔ اس درود پاک کے پڑھنے والا ہمیشہ رنج وغم اور پریشانیوں سے محفوظ رہتا ہے۔ لہٰذا جب کسی پر مصیبت آئے تو فوراً اس درود پاک کا ورد کرنا چاہیے۔ انشاء اللہ،اسکی مصیبت ختم فرمائیں گئے یعنی زحمت ،رحمت میں بدل جائے گی۔درودِ ناریہ یہ ہے:
بسم اللہ الرّحمٰن الرّ حیم
الَلّٰھُمَّ صَلِّ صَلٰوۃً کَامِلَۃً وَسَلِّمْ سَلَامًا تَآمًا عَلٰی سَیَّدِنَا وَ مَوْلَانَا
اے اللہ! تو درود نازل کر ایسا درود جو کامل ہو اور سلام بھیج
 ایسا سلام ہو جوکُھل کے ہو اوپر ہمارے سردار ہمارے آقا 
مُحَمَّدِنِ الَّذِیْ تَنْحَلُّ بِہِ الْعُقَدُ وَ تَنْفَرِجُ بِہِ الْکُرَبُ وَتُقْضٰی بِہِ 
محمدﷺکے جن کے ذریعے سے مشکلیں حل ہوتی ہیں
 اور پریشانیاں رفع ہو تی ہیں اور 
الْحَوَائِجُ وَ تُنَالُ بِہِ الرَّغَائِبُ وَحُسْنُ الْخَوَاتِمِ وَ یُسْتَسْقَی الْغَمَامُ 
ضرورتیں پوری ہوتی ہیں اور مقاصد حاصل ہوتے ہیں
 اورخاتمہ بخیر ہوتا ہے اور بادل
بِوَجْہِہِ الْکَرِیْم وَ عَلٰی آلِہ وَ اَصْحَابِہ فِی کُلِّ لَمْحَۃٍ وَّ نَفَسٍم  
آپﷺ کے معزز چہرہ کو دیکھ کر سیراب ہوتا ہے اور درود بھیج آپﷺ 
کی اولاد پر آپﷺکے اصحاب پر ہر لمحہ اور ہر سانس میں
بِعَدَدِ کُلِّ مَعْلُوْمٍ لَّکَ یَا اَللّٰہُ یَا اَللّٰہُ یَااَللّٰہُ
مطابق اپنی معلومات کے شمار کے۔اے اللہ ،اے اللہ ،اے اللہ
٭………٭……٭……٭
ماسٹر شفیع الدین نظامی رحمہ اللہ بہت اچھے اور کامل عامل تھے۔ انہوں نے درودِ ناریہ کے یہ فوائد تحریر فرمائیں ہیں:
(۱)  بعد نماز عشائ، اکتالیس(۴۱) بار روزانہ پڑھنے والا نہ صرف دینی اور دنیاوی آفات سے محفوظ رہتاہے، بلکہ حضورﷺ کے دیدار سے بھی مشرف ہوتا ہے۔
(۲)  کسی مشکل کے حل کیلئے تین(۳) روز تک تین سو تیرہ (۳۱۳) بار روزانہ قبل از خواب توجہ کاملہ سے پڑھیں۔ انشاء اللہ کامیاب ہونگے۔
(۳)  باپرہیز جلالی و جمالی و جملہ لذات دنیوی سے دست کش ہو کر پانچ سو (۵۰۰) بار روزانہ کامل توجہ سے پڑھنے والے کو قوتِ طیرانی حاصل ہوتی ہے۔ اور حضورﷺ کے دربار میں باریابی کا شرف حاصل ہوتا ہے۔
(۴)  نقش قصیدہ بردہ شریف کے درمیانی دائرے میں لکھے گئے آنحضرت ﷺ کے اسم مبارک پر نظر قائم کرکے ستر بار درودِ ناریہ پڑھنے والا بہت جلد جملہ دینی و دنیاوی مشکلات سے نجات پا لیتا ہے۔ اور اسے جلد ہی منزل عرفان و آگہی حاصل ہو جاتی ہے۔
(۵)  کسی بزرگ کے مزار پر سامنے کھڑے ہو کر تین سو تیرہ (۳۱۳) بار درودِ ناریہ پڑھا جائے تو اکثر سوال کا جواب فوراً مل جاتا ہے۔ ورنہ رات کو صحیح اور مکمل جواب خواب میں مل جائے گا۔
(۶)  کمزور حافظہ والے بچے کو پانی پر یہ درود شریف گیارہ بار دم کرکے متواتراکیس روز پلائیں۔ انشاء اللہ حافظہ تیز ہوجائے گا۔
(۷)  میری شاگرد ایک بچی کو دسویں جماعت کے سالانہ امتحان میں خواب میں گیس پیپر ملتا رہا تھا۔ وہ بچی اسی تصور سے ایک سو ایک (۱۰۱) بار درودِ ناریہ روزانہ پڑھتی تھی۔
(نوٹ)  درودِ ناریہ کا عمل کرنا ہو تو کسی کامل کی نگرانی میں کریں۔ ع


آپ کے روحانی مسائل اور ان کا حل

{بندشِ معاش}
سوال:  30سال سے حالات گردش میں ہیں۔ میرا کوئی کام مکمل نہیں ہوتا۔ پیسہ آنے لگتا ہے مگر عین موقع پر نہیں آتا۔ مہربانی فرما کر میرے ان سوالوں کے جواب دیجئے:
۱) میرے کام نامکمل کیوں ہوتے ہیں؟
۲) کیوں میں ترقی حاصل نہیں کر سکا؟
۳) آپ میری اس معاملہ میں کیسے مدد کرینگے؟
    میںنے بہت نقصان برداشت کئے۔ لوگوں نے پیسہ لیا۔ مگر واپس نہیں کیا۔ میرے گھر میں بھی مسائل کھڑے ہونا شروع ہوگئے اور میری اہلیہ بھی مجھے سے لڑتی ہیں۔(جاوید انور، لاہور)

جواب:  پہلے اور دوسرے سوال کا جواب یہ ہے کہ آپ کے بتائے ہوئے  حالات اور میری تشخیص کے مطابق آپ پر سحر کا اثر ہے۔ یعنی کسی نے رکاوٹیں ڈلوائی ہوئی ہیں۔رہا تیسرا سوال تو اس کا جواب یہ ہے کہ عمل ہی کے ذریعے مدد کرونگا۔معاشی طور پر تو مدد کا غالباً آپ کی مراد نہیں ہوگی۔ اگر ہے بھی تو اس سلسلے میں معذرت۔
    بیگم کا نام مع والدہ دیجیے تاکہ تشخیص کی جا سکے کہ لڑنے کی وجہ کیا ہے؟ اس کے بعد ہی کچھ رہنمائی کر سکوں گا۔
{صحیح طرح بات کرے}
سوال:  ڈاکٹر صاحب! میرا بیٹا اپنی بیوی سے صحیح طرح بات نہیں کرتا۔میں چاہتی ہوں کہ وہ اپنی بیوی سے اچھا سلوک کرے اور صحیح طرح بولے۔ دوسرا کام یہ ہے کہ میں اپنی ساس سے علیحدہ ہونا چاہتی ہوں۔(پوشیدہ) 
جواب:  اس کے لئے آپ اپنی بہو کو کہیں کہ وہ اپنے خاوند کی بات بات پر اعتراض نہ کریں اور نہ ہی اس کے آگے بولیں۔اگر یہ وہ کام کر سکتی ہیں تو پھر یہ وظیفہ کرلیں:  ’’یَا لَطِیْفُ یَا وَدُوْدُ ‘‘ کو 313مرتبہ چینی پر پڑھ کر روزانہ یہ چینی کسی طرح اپنے خاوند کو کھلا دیا کریں۔یا درکھیں کہ تالی دونوں ہاتھوں سے ہی بجتی ہے۔ غور کریں کہ وہ کونسی باتیں ہیں کہ جوآپ کے بیٹے کو بری لگتی ہیں اور آپ کی بہوان کو چھوڑتی نہیں۔اپنی غلطیوںکی اصلاح کرنا ہی اصل کام ہے۔
     جہاں تک علیحدہ گھر لینے کی بات ہے تو اگر آپ کی سا س اکیلی ہیں اور آپ کے میاں ہی ان کا سہارا ہیں تو اس خیال کو دل سے نکال دیں۔
{گھر سے جادو وجنات نکالنا}
سوال:  ڈاکٹر صاحب! میں نے آپ کو خط لکھا تھا ، جس کے جواب میں آپ نے ہمیں گھر سے جنات کے اثرات کو دور کرنے کے لیے کسی عامل سے رجوع کرنے کو کہا تھا۔ ڈاکٹر صاحب سب سے پہلے تو میرے پاس اس سلسلے میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے ۔ تقریباً ساڑھے تین سال پہلے میرے ساتھ ایک واقعہ پیش آیاتھاجس میں کالے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ایک عورت نے آدھی رات کو میرے اوپر پھونکیں ماری تھیں جو کمرے کے دروازے کے ایک رستے سے اندر آئی اور دوسرے رستے سے چلی گئی ۔ البتہ کئی اشخاص نے ہمارے گھر جادو کے اثرات ہونے کا دعوٰی کیا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ میں اس سلسلے میں کسی عامل سے رجوع کرنے سے قاصر ہوں ۔کیونکہ گھر کے سارے حالات تو آپ کے سامنے ہیں اور میرے خیال میں ہمارے قصبے میں کوئی عامل بھی نہیں ہے۔ اس سلسلے میں آپ ہماری مدد کریں ۔(پوشیدہ،نارووال)
جواب:  میں نے آپ کو عامل سے رجوع کرنے کا اس لئے کہا تھا کہ چاہے جادو ہو یا جنات ہوں، خود سے ان کو گھر سے نکالنا مشکل ہو تا ہے۔ اور کئی دفعہ بہت زیادہ نقصان دہ بھی ہوتا ہے۔ اس کی مثال سمجھئے جیسے کہ ایک گھر میں چار پانچ غنڈے آ گئے ہوں۔ اب ایک طریقہ تو یہ ہے کہ آپ خود ان سے لڑیں۔ اور ایک یہ ہے کہ آپ پولیس میں شکایت کر دیں اور پولیس والے آ کر ان سے لڑیں۔ عامل ایک پولیس والے کی مانند ہے۔ میرا اب بھی مشورہ یہی ہے کہ عامل سے رجوع کریں۔ ہمارے ایک ساتھی مولانا خالد صاحب ظفروال میں ہوتے ہیں۔ ان کا نمبر لکھ رہا ہوں۔ اچھے عامل ہیں۔ ان سے ہی رابطہ کر لیں۔نمبر یہ ہے:0323-3333038
    جب تک رابطہ نہ ہو، منزل کا وظیفہ روزانہ پانچ دفعہ صبح و شام پڑھ کر اپنے اوپر اور پانی پر دم کریں۔ اور یہ پانی ناپاک جگہ کے علاوہ گھر کے تمام پاک کونوں اور دیواروں پر چھڑکیں۔ اور ساتھ ہی با آواز درخواست کریں کہ ’’مہربانی کرکے ہمارا گھر چھوڑ کر چلے جائیں۔ ہم آپ سے لڑنا نہیں چاہتے۔ اگر کسی کو لڑنا ہی ہے تو وہ رکے، باقی سب چلے جائیں۔ خاص کر بچے، عورتیں اور بوڑھے تاکہ ان کو لڑائی میں کوئی نقصان نہ ہو۔‘‘
{اولاد کا وظیفہ}
سوال:  میری بیگم کے ساتھ تھوڑا مسئلہ ہے رحم کا۔ جس کی وجہ سے اولاد نہیں ہو رہی۔ آپ سے دوائی بھی لی تھی اور ان پر جو اثرات تھے، ان کا علاج بھی کروایا ہے۔ اب الحمد للہ اثرات ختم ہو گئے ہیں۔ آپ نے بھی بتایا ہے اور ہم نے بھی محسوس کیا ہے۔ نیز حیض بھی پہلے سے بہتر ہے۔ گذارش ہے کہ اولاد کے لئے کوئی وظیفہ بتا دیں۔ (فیصل، لاہور)
جواب:  اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔ اولاد کے لئے یہ وظیفہ پڑھیں:  روزانہ سورئہ یوسف کا پہلا رکوع روزانہ پڑھیں۔یہ وظیفہ بیگم نے کرنا ہے۔ اور آپ دونوں صبح و شام ایک ایک سو مرتبہ یہ آیت پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگیں:
رَِبِّ لاَ تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرِ الْوَارِثِیْن


جادو کی خاص قسموں کا علاج -----نکاح کی بندش کا علاج

بخت کشائی کے لئے چند چٹکلے
    بخت کشائی کے یہ چٹکلے اور بندش توڑنے کے اعمال استاد محترم جناب غلام سرور شباب صاحب کے ہیں۔
۱)… جس لڑکی کا نکاح یا شادی نہ ہوتی ہو یا بخت باندھا گیا ہو تو ذیل کے اسماء طلسمات کو زعفران سے سفید کاغذ پر کسی سعد وقت میں لکھ کر کسی مٹی کے کوزے میں ڈال کر پانی سے بھر دیں۔ تین ہفتہ تک لڑکی اس کوزے سے پانی پیتی رہے۔ خدا نے چاہا تو بخت کشادہ ہو گا۔ اور جلد شادی یا نکاح ہو گا۔
    اسمائے طلسمات یہ ہیں:   سو لمالج ملححی هملوخیم
۲)… اس طلسم کو کسی نئے کپڑے پر دھاگہ سے کڑھائی کر کے اپنے پاس رکھے۔ مقصد برائے طلسم یہ ہے۔
ہمطیطلا ہٰنا سلمسلا بطیسلہ ہہو 
برحہ مہسہ کہلہۂ بلع عجائیب
۳)… اگر کسی دوشیزہ کا بخت بستہ ہو تو ذیل کی عبارت کو کسی سعد وقت میں سیف کاغذ پر زعفران سے تحریر کر کے کسی کنویں میں یا دریا میں ڈال دیں۔ روزانہ ایسے گیارہ تعویز تیار کر کے آٹے میں گولیاں بنا کر ڈالیں۔ صرف گیارہ روز تک ایسا کریں۔ خدا نے چاہا تو بخت کشادہ ہو گا اور شادی یا نکاح ک پیغامات آئیں گے اور کسی صالح مرد سے ضرور شادی ہو گی۔ وہ عبارت یہ ہے۔
    بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم ۔ من یحی العظام وہی رمیم رب العرش العظیم۔ من کان لکم افتح بخت  (نام لڑکی معہ والدہ تحریر کریں)  و آور با زوجًا صالحا ابدًا
 ۴)…ہمہ قسم کی بندش نکاح ختم کرنے کے لئے سورئہ فتح لکھ کر غسل کرنے اور پینے کے لئے دیں۔
 ۵)…اگر کوئی عورت اپنے خاوند سے نفرت کرتی ہویا کسی نوجوان دوشیزہ کا نکاح نہ ہو رہا ہو اور شادی میں رکاوٹ ہو، سب کے لئے یہ عمل قوی الاثر ہے۔ سفید کاغذ پر تحریر کر کے اسے کندر کا بخور دیں اور لڑ کی اسے اپنے دائیںبازو پر باندھے۔  ان شاء اللہ تعالیٰ مقصد پورا ہو گا، عمل یہ ہے:
 ۶)… بدھ کے دن نمازِ ظہر کے بعد مندرجہ ذیل عزیمت کسی کاغذ پر تحریر کر یں تاکہ لڑکی اِسے اپنے پاس رکھے ۔ بہت جلد مقصد پورا ہو گا۔



جادو کے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے عاملین کاملین کے مجربات

مولانا یوسف رحمانی صاحب دامت برکاتہم (ٹنڈو آدم)
ہر قسم کے جادو اور جنات کا علاج
    حضرت دامت برکاتہم نے بندے کو فون پریہعمل لکھوایا تھا جو عوام کے فائدے کے لئے درج کیا جا رہا ہے۔
    عارف باللہ حضرت شاہ نفیس الحسینی رحمہ اللہ کے حوالے سے حضرت مدظلہ نے ایک عمل فرمایا کہ حضرت رحمہ اللہ نے فرمایا کہ فجر کے بعد گیارہ بار منزل پڑھی جائے۔ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود ابراھیمی۔ انشاء اللہ ہر قسم کا جادو اور جنات کا اثر لازمی ختم ہو جائے گا۔
 
ماسٹر شفیع نظامی صاحب مرحوم(کراچی)
جادو سے حفاظت
    آیت الکرسی ’’الحی القیوم‘‘ تک بیس بار تکرار کریں۔ اکیسویں بار پوری آیت الکرسی پڑھیں۔ اکتالیس بار روزانہ پڑھنے والا ہر قسم کے حادثات، ناگہانی آفات ، جنات و جادو وغیرہ سے محفوظ رہتا ہے۔ کاروبار میں ترقی اور عزت و وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔

جناب ابو حسنین صاحب
جادو اور سایہ کا توڑ


طریقہ :     مذکورہ نقش کی مہر بنوالیں۔ جادو اور سایہ کے مریض صرف گیارہ یوم پئیں اور ایک نقش گلے میں پہنے ۔

لاعلاج جادو اور سایہ کا توڑ
طریقہ :     مذکورہ نقش کی بھی مہر بنوالیں۔ سفید کاغذ پرکالی سیاہی سے جنات اور جادو کے مریض کو پینے کے لئے دیا جائے اور ایسا مریض جو بالکل لاعلاج ہے وہ گیارہ یوم تک استعمال کر ے۔ انشاء اللہ صحت یاب ہو جائے گا۔

سخت سے سخت جادو اور سایہ کے توڑ کا خاص عمل  ’’سری والا عمل‘‘
    سخت سے سخت جنات اور جادو کا صرف72گھنٹے میں توڑ سری والے عمل سے۔ درج ذیل اشیاء منگوانی ہیں ۔
(۱)بکرے کی سری ایک عدد
(۲)سندور 1تولہ
(۳)کالی مرچ 21دانے
(۴)لونگ21دانے
(۵)ثابت ماش2½تولہ
(۶)قبرستان کی مٹی ایک چٹکی
(۷)پائوں کی مٹی ایک چٹکی
(۸)سر کے بال چند عدد
نقش بامؤکل 
    مذکورہ اشیاء پر درج ذیل پڑھائی کرنی ہے ۔
    (۱)یَا ذَالطَّوْلِ 2300مرتبہ صرف 41یوم تک پڑھنا ہے۔ بعد 41یوم  کے پھر صرف81مرتبہ معمول رکھنا ہے۔(۲)سورۃ فاتحہ 7بار (۳)آیۃ الکرسی 7بار ۔(۴) چاروں قل 7بار ۔اول آخر درود ابراہیمی 3+3مرتبہ ۔
طریقہ :     بکرے کی سری کے مغز والی جگہ خالی کر اکے ان تمام اشیاء پر پڑھائی کر کے مذکورہ نقش ومذکورہ اشیاء مغزوالی خالی جگہ میں رکھدیں پھر اس سری کو پلاسٹک کے شاپر میں رکھ کر حصار لگائیں حصار یہ ہے افحسبتم سے آخر تک 3مرتبہ پڑھ کر پھونک دیں پھر یہ سری قبرستان میں دفن کر دیں انشاء اللہ مریض 72گھنٹے میں ٹھیک ہوگا۔جادو اور جنات کے اثرات ختم ہو جائیں گے ۔
    نوٹ : اس عمل کے لئے اُستاد نے ہمیں تاکید کی تھی کہ کم ازکم مبلغ -/3000روپے مریض سے ضرور لیں اور زیادہ سے زیادہ مریض دیکھ کر۔ اگر پیسے والا ہے تو جتنے مرضی۔ مفت میں نہیں کرنا ۔

مجربات قاری منظور احمد صاحب دامت برکاتہم
مرسلہ : ابو حسنین صاحب
    استاذ قاری منظور احمد صاحب دامت برکاتہم کی 35سالہ زندگی کے تجربات وعملیات کا نچوڑ ان قارئین کیلئے پیش خدمت ہے جو میرے اُستاد ولی کامل پیر طریقت حضرت مولانا امان اللہ صاحب سے باقاعدہ چاروں کاپیوں کے اجازت یافتہ ہے ۔
    تجربہ نمبر 1 … مریض جنات وجادو کا جتنا ہی سخت سے سخت ترکیوں نہ ہوں آپ صرف 3یوم اُس پر دم کر یں ، درج ذیل طریقہ سے ۔
    مریض اور عامل باوضو ہو کر عامل مریض کے سر پر اپنا دایاں ہاتھ رکھ کر 40دفعہ سات سلام اور 40دفعہ چہل کاف پڑھیں۔ انشاء اللہ العزیز اس عمل کے کرنے کے بعد جنات اور جادو جل جائیگا ۔اگلا عمل کرنے تک کی نوبت ہی نہیں آئیگی۔

تجربہ نمبر 2… ہانڈی کا عمل جب بھی کریں تو دال ماش کالی ثابت پر 101دفعہ آیت الکرسی بجائے وھو العلی العظیم کے ہم فیھا خالدون تک پڑھیں اور 40دفعہ چہل کاف پڑھیں ۔11دفعہ معوذ تین پڑھیں اور 11دفعہ درج ذیل دعا پڑھیں ’’ بسم اللّٰہ سدرت اخواہ الجن والانس والشیاطین والسحرۃ الا بالسۃ من الجن والانس والشیاطین ویعوذ بھم باللّٰہ العزیز الا عز و باللّٰہ الکبیر الا کبر برحمتک یاراحم الرحمین وبحق محمد وآلہ وصحبہ اجمعین اور جتنی ہانڈیاں بھی کریں ایک مرغی منگوا کر اُس کا خون تمام ہانڈیوں میں تھوڑا تھوڑا کر کے ضرور ڈالیں اور ہانڈی میں اول عامل کوشش کرے کہ تمام گھروالوں کے ہاتھ پائوں کے ناخن ڈلوائے۔اگر ایسا ممکن نہ ہو تو مریض کے ہاتھ کے ناخن ضرور اس میں ڈلوائے ۔ مذکور ہ طریقہ پر عمل کر نے کے بعد ممکن ہی نہیں کہ عامل کا یہ عمل خطا کر جائے ۔ 

    تجربہ نمبر 3 …اگر دکان کی کاروباری بندش ہے یا گھر میں اثرات ہیں تو عامل کو چاہئے کہ صرف 3دن اُس دکان یا مکان میں جائے نمازاور مصلیٰ بچھا کر 2رکعت نماز صلوٰۃ الحاجت پڑھے اور بعد نماز کے 40مرتبہ سات سلام پڑھے اور 40مرتبہ چہل کا ف پڑھ کر آخر میں اللہ سے دعا کرے۔ تیسرے دن مکان اور دکان کے اثرات انشاء اللہ ختم ہونگے اور کاروبار چل پڑیگا۔

    تجربہ نمبر 4…ایک نقش پیش خدمت ہے جو سورۃ فلق کا نقش ہے جو جادو اور جنات کے مریض کیلئے ہے۔مگر کاروبار بندش کیلئے بہتر بہدف ہے۔
طریقہ :     ایک تعویز دکان کے پیسے والے گلے میں رکھے اور دوسرا دکان کے اندر چھینٹے مارے اور اگر مریض ہے تو ایک گلے میں اور دوسر اپینے کے لئے دیا جائے ۔ 

ملازم حسین صاحب (اسلام آباد)
برائے دفع سحر
    جادو سحر کے لئے نہایت ہی مجرب نقش ہے۔ تین عدد نقش لکھیں۔ ایک نقش مریض کے گلے میں پہنا دیں۔ دوسرا پینے کے لئے اور تیسرا نہانے کے لئے۔ نہاتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ تعویذ کا پانی کسی گندی نالی یا ناپاک جگہ پر نہ جائے۔ یعنی اس پانی کی بے ادبی نہ ہو۔ بہتر ہو گا کہ مریض کسی ٹب میں نہائے اور اس کے بعد یہ پانی چھت وغیرہ پر ڈال دیں یا ایسی جگہ ڈالیں جہاں پر بے ادبی نہ ہو۔(نقوش زعفرانی سیاہی سے لکھیں۔ع)نقش درج ذیل ہے:

برائے دفع سحر و آسیب
     بروز جمعہ سورہ یٰسین شریف کو سات بار پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کرچینی اور الائچی پر دم کر کے مریض کودیں کہ وہ چینی چائے میں ملا کرپئے۔ جب طبیعت خراب ہو تو الائچی منہ میں رکھ لیا کرے۔ اسی طرح لگاتار اس عمل کو تین جمعہ تک کریں۔ یہ عمل حضرت خواجہ غریب نواز قطب جیلانی سے منسوب ہے۔(یعنی تین ہفتہ تک مریض یہی چینی استعمال کرے گا۔ اگر چائے کے علاوہ بھی کوئی میٹھی چیز کھانی ہو تو اسی چینی کی بنائی جائے یا چینی میں تھوڑی سی دم کی ہوئی چینی ملا کر دی جائے۔ع)
حکیم پیر صوفی عبد الرؤف نظامی صاحب (رینالہ خورد)
صدقہ برائے بندش نکاح
    حسبِ توفیق زرد رنگ کا کپڑا لے کر اس میں چنے کی دال، شکر، میٹھا سوڈا… تینوں کا برابر وزن سوا کلو ہو، اس کپڑے میں باندھ کر اپنے جسم سے سات مرتبہ پھیر کر جمعرات کے روز عصر کی نماز کے بعد کھول کر ایسی جگہ رکھ دیں، جہاں کیڑے مکوڑے ہوں۔ بندشِ نکاح کے لئے یہ صدقے والا عمل کم از کم پانچ جمعرات ضرور کریں۔ انشاء اللہ مقصد ہاتھ آ جائے گا۔

جادو، ٹونہ اور آسیبی اثرات کی رکاوٹیں
    جادو، ٹونہ یا آسیبی اثرات کی وجہ سے رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہوں تو یوں کریں کہ ایک مرغی لے کر اپنی پہنی ہوئی بنیان پر ذبح کروائیں اور اسی بنیان میں باندھ کر کوری ھنڈیا میں رکھ کر اچھی طرح منہ بند کرکے اپنے جسم سے سات بار پھیر کر منگل کے دن بعد از نمازِ فجر یا مغرب، کسی قبرستان میں دفنا دیں۔ آپ قبرستان جائیں یا کوئی دوسرا فرد جائے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ واپس آ کر غسل کرے اور نئے کپڑے پہنے۔

سید ریاض علی شاہ بخاری مرحوم
جادو کا اثر زائل کرنا
    سات نمازیوں کے وضو کاپانی (جو پنج وقتہ نمازی ہوں)، ایک بوتل میں جمع کرلیں۔ اس پر دو سو مرتبہ ’’سلام قولا من رب رحیم‘‘ پڑھ کر دم کر دیں۔ سات چھوارے لیں اور ان میں سے ہر چھوارے پر اکیس مرتبہ یہی آیت پڑھ کر دم کریں۔ مریض کو عصر اور مغرب کے درمیان ایک چھوارہ کھلا کر بوتل کاپانی پلائیں۔ سات دن پورے ہو جانے پر اسی آیت کا نقش ذیل  مریض کے گلے میں ڈالیں۔ انشاء اللہ جادو کے اثرات سے نجات ملے گی۔


جادو کے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے اساتذہ کرام کے مجربات

 حضرت مولانا محمد امان اللہ صاحب دامت برکاتہم العالی
جادو کا علاج
    سات پتے بیری کے لے کر ایک ایک پتہ پر آیت الکرسی ایک بار، سورۃ فاتحہ وصل میم کے ساتھ ایک بار، چاروں قل تین تین بار پڑھ کر دم کریں۔ پھر ان پتوں کوایک پاؤ پانی میں رگڑیں ۔پھرایک پانی کی بالٹی میںاس پانی کو ملا دیں۔ مریض نے تین گھونٹ پانی پینا ہے اور ایک بوتل بھرنی ہے۔ باقی پانی سے ایک دن غسل کرنا ہے۔ بوتل والا پانی سات دن صبح وشام پینا ہے۔
    سات دن کے بعد پھر سات پتے بیری کے لے کر عمل دہرائیں۔ اب پانی تین دن صبح وشام پینا ہے۔باقی پانی سے ایک دن غسل کرنا ہے۔
    تین دن کے بعد چار دن تک روزانہ بیری کے پتے والا عمل دہرائیں۔ چار دن پانی پینا ہے اور غسل بھی چار دن روزانہ کرنا ہے۔اس کے بعد شیرینی تقسیم کرنی ہے اور ایک بکرا صدقہ کرنا ہے۔انشاء اللہ جادو ختم ہوگا۔

 حضرت مولاناحسن الہاشمی صاحب دامت برکاتہم العالی
جادو ٹونے سے نجات کا طریقہ
    ایک بار منزل پڑھ کر چاروں قل پڑھیں پھر سورۂ طارق کی آخری ۳ آیات انھم یکیدون کیدا واکیدُ کیدا فمھل الکافرین امھلھم رویداسات مرتبہ پڑھ کر مریض کے دونوں کانوں پر دم کریں  اوریہی عمل ایک بوتل پانی پر دم کرکے مریض کو ایک دن میں پانچ مرتبہ پلائیں ۔ ہر نماز کے بعد پلائیں ۔ اس عمل کو لگاتار سات روز تک کریں ۔ اگر مکمل افاقہ نہ ہو تو مزید سات دن اور جاری رکھیں ۔ انشا ء اللہ جادو ٹونے سے نجات مل جائے گی۔ 


سفلی عمل کاسخت توڑ 
    اگر کسی شخص پر سفلی عملی کرادیا گیا ہو اور اس کی جان خطرے میں ہو تو بعد نماز مغرب اس کے سامنے بیٹھ کر عامل کو چاہئے کہ حصار قطبی بآواز بلند پڑھے۔ اتنی آواز سے کہ مریض سنتا رہے اور یہ عمل صرف تین دن تک لگاتار کرے ۔ ان شاء اللہ جادو ٹونے سے نجات مل جائے گی۔اس عمل کی زکوٰۃ نکالنے کے بعد ہی یہ عمل صحیح کام کرتا ہے۔حصار قطبی یہ ہے :
     بِسم اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ۔ ثُمَّ اَنْزَ لَ عَلَیْکُمْ یَا مِیْکَائِیْلُ یَامِیْکَائِیْلُ یَامِیْکَائِیْلُ  مِنْ بَعْدِ الْغَمِّ اَمَنَۃً نُّعَاسًا یَّغْشٰی طَا ئِفَۃً مِّنْکُمْ وَ طَائِفَۃٌ یَارَفْتَمَائِیْلُ یَا رَفْتَمَائِیْلُ یَا رَفْتَمَائِیْلُ قَدْ اَھَمَّتْھُمْ اَنْفُسُھُمْ یَظُنُّوْنَ بِاللّٰہِ غَیْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاھِلِیَّۃِ یَاسَرْطَائِیْلُ یَاسَرْطَائِیْلُ یَاسَرْطَائِیْلُ یَقُولُوْنَ ھَلْ لَّنَا مِنَ اَلْاَمْرِ مِنْ شَیئٍ قُلْ اِنَّ الْاَمْرَ کُلَّہ لِلّٰہِ یُخْفُوْنَ فِیْ اَنْفُسِھِمْ مَا لَا یُبْدُوْنَ لَکَ یَقُوْلُوْنَ لَوْ کَانَ لَنَا مِنَ الْاَمْرِ شَیْئٌ مَّا قُتِلْنَا یَا اَمْرَائِیْلُ یَا اَمْرَائِیْلُ یَا اَمْرَائِیْلُ ھٰھُنَا قُلْ لَّوْ کُنْتُمْ فِیْ بِیُوْتِکُمْ لَبَرَزَ الَّذِیْنَ کُتِبَ عَلَیْھُمُ الْقَتْلُ یَااِسْرَافِیْلُ یَا اِسْرَافِیْلُ یَا اِسْرَافِیْلُ اِلٰی مَضَاجِعِھِمْ وَلِیَبْتَلِیَ اللّٰہُ مَا فِیْ صُدُوْرِکُمْ یَا دَرْدَائِیْلُ یَا دَرْدَائِیْلُ یَا دَرْدَائِیْلُ وَلِیُمَحِّصَ مَا فِیْ قُلُوْبِکُمْ وَاللّٰہ عَلِیْمٌ بذَاتِ الصُّدُوْر اَھْیًا اِشْرَاھِیًا عَلِیْقًا مَلِیْقًا تَلِیْقًا خَالِقًا مَخُلُوْقًا بِحَقِّ ک ھا یا عین صاد و بِحَقِّ حامیم عین سین قاف وبِحَقِّ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَاکَ نَسْتَعیْن بِرَحْمِتکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْن۔
(ال عمران : ۴ ۵ ۱ )


دشمن جادو کرنے کی ہمت نہ کرے 
    جس کسی کو یہ خطرہ ہو کہ کوئی اس پر جادو کردے گا تو اسے چاہئے کہ وہ ہر روزنمازِ فجر اور نمازِ مغرب کے بعد ایک سو پچیس مرتبہ سورئہ فاتحہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس کا خوف دور ہو گا۔ کوئی اس پر جادو کرنے کی ہمت نہ کرے گا۔
    (یہ عمل خصوصًا ان مریضوں کے لئے مفید ہے جن کو ہر وقت یہ خوف سوار رہتا ہے کہ دشمن ان پر جادو کر رہا ہے۔اس عمل کو چالیس دن لگاتار کریں۔ خواتین پاکی کے غسل کے بعد سے اکیس دن لگاتار کریں۔ اس کے بعد سات سات مرتبہ معمول میں رکھیں۔ انشاء اللہ دشمن کا کوئی عمل نہ چلے گا۔ یقین کامل اور توجہ کامل سے کریں۔ع)

دفع سحر کے لئے
    اگر کوئی شخص سحر کا شکار ہو تو مدینہ کی سات کھجوروں پر سات سات مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر دم کرکے رکھ لے۔ اورسحر زدہ کو روزانہ ایک کھجور کھلائیں۔ اور اکیس مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر ایک بوتل پانی میں دم کرکے رکھ لیں۔ روزانہ کھجور کھلا کر یہ پانی مریض کو پلائیں۔ یہ بوتل سات دن تک چلائیں۔ انشاء اللہ سحر باطل ہو جائے گا اور مریض کوصحت عطا ہوگی۔


سفلی سحر کا علاج
    اگر کوئی شخص میعادی یا سفلی سحر کا شکار ہو تو اس کو چاہئے کہ احرام باندھ کر سورج نکلنے سے پہلے عمل شروع کرے یعنی نمازِ فجر کے فوری بعد ایک ہزار مرتبہ آیت الکرسی پڑھے۔ اس عمل کو اکیس روز تک جاری رکھے۔ انشاء اللہ اکیس روز میں سفلی اور میعادی سحر سے نجات مل جائے گی۔
     اگر کوئی شخص اس عمل کو خود کرنے سے قاصر ہو تو دوسرا شخص ایک ہزار مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اس پر دم کر سکتا ہے۔ 



ماہر علوم مخفی حکیم غلام سرور شباب صاحب مد ظلہ
عمل باندھ جادو
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
    آیت الکرسی…الخ لکھ ہزاری۔ چلے اک لکھ چوی ہزار کی سواری۔ لوہے کا کوٹ۔ تانبے کی کوہاڑی۔ الحمد … الخ کی زنجیر ۔ قل اعوذ برب الفلق…الخ قل اعوذ برب الناس…الخ کا کوڑا۔حضرت عیسیٰ کی کنجی ۔ حضرت موسیٰ دا جندرا۔ حضرت شاہ علی دا مندرہ۔ سب کار سندرا۔ بد نظر گفتار کی باندھ کرو۔ سٹھ مٹھ کی باندھ کرو۔روڑ کنکر کی باندھ کرو۔ جن، پری، بھوت پریت دی باندھ کرو۔تار تعویذ دی باندھ کرو۔ شیطان ابلیس دی باندھ کرو۔ خبیث ڈائن دی باندھ کرو۔ جادو ٹونے دی باندھ کرو۔گڈے مسان دی باندھ کرو۔ گرہ لائے تار دھاگے دی باندھ کرو۔ دبے دبائے دی باندھ کرو۔اگ لائے لٹکائے دی باندھ کرو۔کھوائے پیائے دی باندھ کرو۔چلے علم دی باندھ کرو۔میرے پیر استاد باندھ کرو۔مرشد کا فیض۔ استاد کی دعا۔اللہ کا حکم چلے، کل مرسل دی سواری چلے۔ لا حول ولا قوۃ الاباللہ العلی العظیم کی چنگاری چلے۔حضرت سلیمان کا تخت چلے۔شاہ علی دا مندرا چلے۔حق لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ ۔
طریقۂ علاج:
    یہ عمل سحر جادو، ٹونہ، مسان ،نظر بد اور ہر طرح کے تعویذات کے بد اثرات کو ختم کرنے کے لیے قوی الاثر ہے۔خواہ کسی خبیث ارواح کی چوکی بٹھائی گئی ہو یا پتلہ بنا کر کہیں دفن کر دیا گیا ہو۔سب کا اثر باطل ہو جاتا ہے۔ سحر اور آسیب زدہ کے لیے اس کے قد کے برابر سات رنگ کے دھاگہ کی سات تاریں لے کر یاکچے سوت کی سات تاریں لے کر ان کوچار تہہ کرلیں۔
    اب ایک مرتبہ عمل پڑھ کر دھاگہ پر گرہ لگائیں اوردم کریں ۔ اس طرح گیارہ گرہ لگائیں ۔ اوریہ دھاگہ مریض کے گلے میں کسی دھات کی تختی میں بند کر اکر ڈال دیں۔ان شاء اللہ تعالیٰ سحر جادو سے محفوظ ہو جائے گا اوردوبارہ کبھی سحر جادو ٹونہ کے بد اثرات نہ ہوں گے جب تک یہ دھاگہ گلے میں رہے گا۔
عمل جاری کرنے کا طریقہ:
    عامل کے لیے ضروری ہے کہ پہلے عمل کی قوت اپنے قابو میں لائے۔ طریقہ یہ ہے کہ:
    روزانہ گیارہ مرتبہ اس عمل کو خلوت کی جگہ پڑھا جائے۔ مدت ریاضت عمل اکیس یوم ہے ۔ بعد ریاضت روزانہ مداومت رکھیں تا کہ عمل کی قوت ہمیشہ قابو میں رہے۔


عمل عصائے کلیم اللہ برائے ردِ سحر
بسم االلہ الرحمن الرحیم
    الحمد للّٰہ رب العلمین۔ الرحمن الرحیم۔ ملک یوم الدین۔ ایاک نعبد وایاک نستعین۔ اھدناالصراط المستقیم۔ صراط الذین انعمت علیھم۔ غیر المغضوب علیھم ولا الضالین…کا چلہ ۔ چلہ کی کمان۔ زد میں جس کے زمین آسمان ۔ نہ رہے گڈا نہ رہے مسان۔
    قل ھو اللّٰہ احد۔اللّٰہ الصمد۔ لم یلد۔ ولم یولد۔ ولم یکن لہ کفوا احد…کے تیر، دین کلیجہ چیر۔
    الم تر کیف فعل ربک باصحب الفیل۔ الم یجعل کید ھم فی تضلیل۔ وارسل علیھم طیرا ابابیل۔ تر میھم بحجارۃ من سجیل۔ فجعلھم کعصف ما کول…کی مار، پڑے ہزار بار۔
    عصائے کلیم اللّٰہ سَزَایُو۔ لِزَرْعِی۔ جَوْسًا۔ مَنُوْعًا عَالِمًا طَیُوْثُوْنًا۔ سَلِیْخًا۔ مَلِیْخًا۔ مَلْقُوْمًا۔ یَاقَیُّوْمًا کی لگے چوٹ۔ جادو ٹونے کرانے والے پر جائے لوٹ۔ قفل کیے لا الہ کے۔ کنجی لگائی الا اللہ کی۔ دوھائی محمد رسول اللہ کی۔
طریقہ ٔ علاج:
    جس کسی پر کسی نے سحر وجادو کر دیا ہو۔ یا گڈا بنا کر دفن کر دیا ہو۔ خواہ  مسان کا عمل کیا گیا ہو۔ ایسے مسحور مریض کے لیے عامل کسی پھل دار درختکی سبز ٹہنی لے کر مریض مسحور کو زمین پر ننگے پائوں کھڑا کر دے اور عمل عصائے کلیم اللہ کو پڑھ کر دم کرے اورسبز شاخ شجرِ پھلدار سے جھاڑ کر ے ۔ یعنی عمل پڑھتے ہوئے سر سے شاخ کو مس کرتا ہوا پائوں تک لائے اور پھونک مارے ۔ہر مرتبہ ایک بار عمل پڑھے ۔گیا رہ مرتبہ ایسا کرے۔ انشاء اللہ مسحور شفا یاب ہوگا۔
    اگر کوئی سحر زدہ اس عمل کو روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھتا رہے تو سحرو جادو کے بد اثرات ختم ہوں۔ اورجادو کرانے والے پر واپس ہوں گے۔ اگر کسی پر سحر جادو ٹونہ کے اثرات کی وجہ سے دماغی صلاحیتیں مفلوج ہو کر رہ گئی ہوں تو روزانہ گیارہ مرتبہ صبح و شام پانی پر دم کرکے پی لیا کرے۔ انشاء اللہ ایک چلہ میں مکمل صحت یاب ہوجائے۔


 جادوکی ستم ظریفیوں سے نجات
    سحروجادو کے اثر کو رفع کرنے کیلئے اور جادوکی تمام تر نحوستوں سے نجات کے لئے یہ عمل بڑا بے نظیر ہے۔اس کا طریقہ یہ ہے کہ اکیس مختلف درختوں کے پتے جو تعداد میںکُل دو سو چورانوے(۲۹۴) ہوں، توڑ کر لائیں اور پھر ہر ایک پتے پر سات سات مرتبہ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِااللہِ اْلعَلِیِّ الْعَظِیْمِ پڑھ کر دم کریں۔کل تعداد پڑھائی (۲۰۵۸)مرتبہ ہو جائے گی۔یہ عمل زیادہ سے زیادہ تین نشستوں میںپورا کر سکتے ہیں ،لیکن بہتر ہے کہ ایک ہی نشست میں پورا کریں۔اسکے بعد ان پتوںکو پانی میں پکائیں۔ پھر مریض مسحور کو اس پانی سے غسل کرنے کی تلقین کریں۔سات یوم تک روزانہ ایسا ہی کریں۔ ہر ایک درخت کے چودہ پتے توڑیں۔اس طرح اکیس درختوں کے کُل پتے (۲۹۴) ہو جائیں گے۔ ایک ہی دن میں سات دن کے پتے توڑ کر لانے کی غلطی نہ کریں بلکہ روزانہ تازہ پتے لائیں اور روزانہ کا عمل پڑھ کر مسحور کو غسل کرنے کی تلقین کریں۔ ساتویںدن غسل کے بعدایک بوتل عرقِ گلاب پر اکیس مرتبہ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِااللہِ اْلعَلِیِّ الْعَظِیْمِ پڑھ کر دم کریںاور مسحور کو صبح و شام پینے کے لئے دیں تاکہ وہ ایک ہفتہ میں پی کر ختم کر دے۔ ہر ہفتہ نئی بوتل تیار کی جائے اور مسحور مریض اکیس یوم تک مسلسل پیتا رہے۔ روغن کلونجی پر مندرجہ بالا عمل اکیس مرتبہ پڑھ کردم کیا جائے تاکہ مسحور اسے روزانہ اپنے سرمیں دماغ والے حصہ پر مالش کرے۔ اکیس یوم تک مسلسل ایسا ہی کرے۔ پہلے دن غسل کے بعد مندرجہ ذیل نقش مبارک تحریر کر کے مسحور کے گلے میں ڈال دیا جائے ، نقش یہ ہے:
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

نقش کا امیج بنا کر لگانا ہے

    اور مندرجہ ذیل تعویزآرٹ پیپر پر خوبصورت سیاہ چمکیلی روشنائی سے چار سطروں میں تحریر کر کے گھر میں آویزاں کر دیں تاکہ گھر میں رہنے والے افراد پر کسی بھی طرح کے سحر و جادو کا اثر نہ ہو، تعویز یہ ہے:

  بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
 الٰھی رحم کُنْ بَر حالِ مَا و بَر خانۂ مَا
 اِنَّکَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۔ اِنَّکَ سَمِیْعٌ مُجِیْبٌ
 وَ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ

    (جن احباب نے لاحول کا عمل کیا ہوا ہے، ان کے لئے یہ لاجواب طریقہ ہے۔ بہت جلد مریض صحت یاب ہوتا ہے۔ ایسے اعمال در حقیقت نوری عملیات کے بڑے اعمال میں شمار ہوتے ہیں۔ مگر افسوس کے اب ہم محنت نہیں کرتے اور برائیاں اعمال کی کرتے ہیں کہ اثر نہیں کرتے۔ع)


ردِّسحر کا لاجواب عمل
    مندرجہ ذیل نقش سحر و جادو کی تمام کیفیات کے لئے موثر ترین ہے۔ طریقہ یہ ہے کہ دس نقوش زعفرانی روشنائی سے تحریر کریں۔ نو(۹) نقوش مسحور کو اس طرح پلائیں کہ ایک نقش کا پانی لگا تار تین یوم تک پیتا رہے اور دن میں روزانہ تین مرتبہ ۔ جس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک بوتل عرق گلاب میں ایک نقش ڈال کر مسحور اس سے تین دن تک پیتا رہے۔ پھر ہر تین دن کے بعد نیا نقش بوتل میں ڈال دیا کرے۔ اس طرح ستائیس یوم تک مسلسل عرق پیتا رہے اور ایک نقش پہلے روز سے ہی گلے میں ڈال دیا جائے۔
     نقش یہ ہے:

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم


نقش کا امیج بنا کر لگانا ہے

 اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَ ذَرَآءَ وَ بَرَآءَ وَ مِنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مِنْ شَرِّ مَا یَعْرُجُ فِیْھَا وَ مِنْ شَرِّ فِتْنِ اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ وَ مِنْ شَرِّ کُلِّ طَارِقٍ اِلَّا طَارِقًا یَّطْرُقُ بِخَیْرٍ یَا رَحْمٰنُ

سحر و جادو کا مجرب توڑ
    تین نقوش تحریر کر یں ایک نقش پانی میں گھول کر مسحور کو غسل کرا دیں دوسرا عرقِ گلاب کی بوتل میں ڈال دیں تاکہ مریض صبح و شام اس سے عرق پیتارہے۔ تیسرا گلے میں ڈالے ۔ غسل کے لئے ضروری ہے کہ مریض ایسی جگہ غسل کرے کہ غسل کا پانی ناپاک جگہ نہ جائے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ سحر و جادو کے تمام اثرات ختم ہو جائیں گے۔ نقش یہ ہے:
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

نقش کا امیج بنا کر لگانا ہے

یا قابض اقبض جمیع اثرات سحر جادو ، آسیب 
نظر بد بحق یا قابض العجل العجل العجل 
الساعۃ الساعۃ الساعۃ الوحا الوحا الوحا


جادو کو جلانے کا مجرب عمل
    جن لوگوں پر سحر ، جادو،ٹونہ اور سفلی اعمال کا اثر ہو یا ان پر کوئی بھی علوی عمل کیا گیا ہویا کسی بھی علم کے تعویذات ڈالے گئے ہوں، سب کے علاج کے لئے قوی الاثر ہے۔ عمل مختصر مگر کامیاب اورآزمودہ ہے جو میرے روزانہ کے معمولات میں سے ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ مریض مسحور کو سحر سے کُلی نجات حاصل ہو گی۔
طریقہ علاج     مریض کو ننگے پائوں زمین پر کھڑا کر دیں اور ایک چاقو یا چُھری لے کر مریض کے سَر سے پائوں تک اتار کریں اور تین مرتبہ معوّذتَین پڑھیں اور چُھری اوربدنِ مسحور پر دم کریں۔ تین تین مرتبہ مسحور کے سیدھے اور الٹے رُخ سے اسی طرح اتار کریں۔پھر مریض کے پائوں کی مٹی لے کر اُس پر تین تین مرتبہ معوّذتَین پڑھ کر دم کریں اور مٹی کو جلتی آگ میں ڈال دیں جو پہلے سے آپ کے پاس جل رہی ہو۔ ان شاء اللہ تعالیٰ کیسا ہی سحر ، جادو اور ٹونہ ہو ، سب کا اثر ختم ہو جائے گا۔
    اس عمل کی زکات ادا کرنا ضروری ہے تاکہ کُلی اثرات پیدا ہوں۔ اعتقادِ قلبی شرطِ اوّل ہے۔ دم کرتے وقت یہ پختہ تصور کریں کہ مسحور پر اثراتِ سحر و جادو ٹونہ وغیرہ جو بھی ہیں، سب کے سب جسم سے ہوتے ہوئے پائوں کی جانب سے زمین میں جذب ہو رہے ہیں۔ گویا علمِ ہیئت کی رُو سے اس عمل معوّذتَین کامطلب یہ ہو گا کہ یہ نورانی اور جلالی آیتیں مل کر انسان کی قوتِ متخیلہ او ر قوتِ طبیعہ میں جو روگ لگ گیا ہے، اس مَیل اور کثافت کو اِسی طرح صاف کر دیں گی جیسے بھٹی میں سونے کو گرم کرنے سے سونے کامَیل صاف ہو جاتا ہے اور انسان کی روح اور قوتِ متخیلہ آثارِ شیاطین سے اسی طرح نکھر جائے گی جس طرح سونا بھٹی میں گرم ہونے سے نکھر جاتا ہے۔
    (جو لوگ معوذتین کا عامل بننا چاہیں، وہ ادارے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ باقاعدہ تین درجوں میں زکوٰۃ نکلوائی جاتی ہے۔ دوسرے اور تیسرے درجہ کے عامل یہ عمل باآسانی کر سکتے ہیں۔ع)


حافظ جمیل احمدسکندر پوری صاحب رحمۃ اللہ(بھارت)
 برائے دفع سحر
    ایک روایت کعب احبار رضی اللہ عنہ کے بارے میں ہے ۔ وہ فرماتے ہیں کہ ’’اگر میں اس عزیمت کو نہ پڑھتا تو یہودی مجھے گدھا یا کتا بنا دیتے۔ کیونکہ وہ میرے ایمان لانے سے از حد خفا اور بدظن ہی نہیں بلکہ جانی دشمن تھے۔ اس عزیمت کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے مجھے ان کے شر و ضرر سے محفوظ رکھا ۔‘‘ وہ عزیمت یہ ہے:
    اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ الَّتِیْ لَا یُجَاوِزُ ھُنَّ بِرٌّ وَّ لَا فَاجِرٌ وَ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم الْجَلِیْلِ الَّذِیْ لَا یَحْتَقِرُ جَارُہُ الَّذِیْ یُمْسِکُ السَّمَائُ اَنْ تَقَعَ عَلَی الْاَرْضِ اِلَّا بِاِذْنِہ مِنْ شَرِّ التَّامَّۃِ وَ الْھَامَّۃِ وَ مِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِی الْاَرْضِ وَ مِنْ شَرِّ مَا یَخْرُجُ مِنْھَا وَ مِنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَائِ وَ مَا یَعْرُجُ فِیْھَا وَ مِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ وَ مِنْ شَرِّ کُلِّ دَابَّۃٍ اَنْتَ اٰخِذٌم بِنَا صِیَتِھَا اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی صِرَاطٍ مُسْتَقِیْم۔ 
    اگر کوئی شخص اس عزیمت کو روزانہ صبح بعد نمازِ فجر اور بعد نمازِ مغرب ایک ایک مرتبہ پڑھ لیا کر ے تو انشاء اللہ تعالیٰ جمیع آفات وبلایات ارضی وسماوی سے محفوظ وسلامت رہے۔ اور سحر سفلی و علوی و جادو ٹونہ ابطال وسحراہل ہنود سے وسحر سا مری سے وسحر جادوئے بنگالہ سے وسحر یہودی سے محفوظ ومامون رہے۔
 برائے دفع سحر
    اگر کسی شخص پر جادو کا اثر ہوگیا ہو تو اس کے واسطے ان آیات کو دریا کے پانی پر پڑھ کر دم کرے اور ہر آیت کو سات سات مرتبہ پڑھے اورپلائے گیارہ روز تک اور اسی پانی سے غسل کرادے۔ انشاء اللہ تعالیٰ مسحور کو صحت ِکامل اور شفائے عاجل ہوگی۔ وہ آیات یہ ہیں ۔    فلما القوا قال موسٰی ماجئتم بہ السحر ان اللّٰہ سیطلبہ ان اللّٰہ لا یصلح عمل المفسدین و یحق اللّٰہ الحق بکلمتہ ولو کرہ المجرمون۔ (سورۂ یونس ) اور سورۂ اعراف میںفوقع الحق وبطل ما کانوا یعملون فغلبوا ھنالک وانقلبوا صغرین والقی السحرۃ سجدین قالو امنا برب العلمین رب موسٰی و ھارون و انما صنعوا کید ساحر ولا یفلح الساحر حیث اتی بحق اھیا اشرا ھیا ۔
    (اگر کسی مریض کی حالت بہت خراب ہو اور جادو کا سخت اثر ہو تو ایک مجرب طریقہ یہ ہے کہ مریض دریا پار کرے۔ دوسرے کنارے پر جا کر دریا کا پانی لے کر اس پر عمل پڑھ کر مریض تھوڑے سے پانی میں کھڑا ہو کر وہیں اپنے اوپر پانی بہائے اور کپڑے تبدیل کرکے واپس آئے۔ع)


 برائے دفع سحر
    اگر کوئی شخص سحر جادو ٹونہ ٹوٹکہ کا شکار ہو یا سحر سفلی کی زد میں ہو یا سحر علوی کا مارا ہواہو یا سحر بنگالہ کی لپیٹ میں ہویا کالے جادو سے مسحور ہو یا رجعتِ عمل میں مبتلا ہو تو اس عزیمت کو لکھ کر مسحور کے گلے میں باندھیں اور تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے سات روز تک پلائیں۔ اور تین مرتبہ تیلِ سرسوں پر پڑھ کر دم کر کے تمام جسم کی مالش کرائیں۔ یہ عمل سات روز تک کریں ۔ ان شاء اللہ کتنا ہی سخت سحر ہو یا سحر زدہ قریب الموت ہو یا کیسی ہی گڑت کی گئی ہو یا کتنا ہی طاقتور عمل پڑھاگیا ہو ،اس عزیمت کی برکت سے بفضل ِربِ کریم ،سحر زدہ کو صحت کامل اور شفائے عاجل حاصل ہوگی ۔وہ عزیمت یہ ہے :   بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ۔ اَعُوْذُ اُعِیْذُ فُلان ابن فُلان اَلْمَعْرُوْفُ بِکَذَا وَ کَذَا وَ سَائِرَ دَوَابِہ مِنَ الْخَیْلِ اَدْھَمِھَا وَ شَقَرِّھَا وَ کُمَّیْتِھَا وَ اَغَرِّھَا وَ مُخَجِّلِھَا وَ خُصِّھَا وَ جُنُوْدِھَا مِنَ الْمَشِیْشِ وَالرَّھْسِ وَ الرَّمْسِ وَالدَّمْصَتِہ وَ الرَّضَۃِ وَ خَفْقَانِ الْفَوَادَ وَ رَعْدِہ وَ غُرَّۃِ الصِّفَاتِ وَ الرِّجْسِ وَ بَلْعِ الْحَشِیْشِ وَ الْحُدَانَ وَ وَجْعَ الْجَوْفِ وَ الرِّبٰو فِیْ الرِّیْسِ وَ مِنَ الْطُّرْفَۃِ وَ الصَّدْمَۃِ وَ الْعِشَارِ وَ مِنَ الْحُمْرَۃِ وَ الْبَحْرِ وَ سَائِرِ الْاَغْلَالِ فِیْ الْبَھَائِمِ رُقَعَتْ عُیُوْنَ السُّوْئِ عَنْھَا فِیْ سَائِرِ جُسُوْمِھَا وَ بَشْرِھَا وَ لَحْمِھَا وَ دَمِھَا وَ مُخِّھَا وَ عَظَمِھَا وَ جِلْدِھَا وَ جَوْفِھَا وَ عَرَقِھَا وَ شَعْرِھَا وَ وَبْرِھَا وَ بَطْنِھَا بِالْاِحَاطَۃِ الْکُبْرٰی وَ بِاَسْمَائِ اللّٰہِ الْحُسْنٰی وَ بِکَلِمَتِہِ الْعُظْمٰی مِنَ لْاَشْتَائِ مِنَ الْاَکْلِ وَ التُّعَضُّضِ وَ الْاِلْتِوَائِ وَ الضَّرْبَانِ وَ مِنْ جَرْحِ بِالْحَدِیْدِ وَ وَصْرٍ بِالتَّشَرُّکِ وَ حِرَاقٍ  بِالنَّارِ وَ بِجَلْبٍ وَ مِنْ دَفْعِ نِضَالِ السِّھَامِ وَلْسُنَۃِ الرِّمَاحِ وَ مِنَ الْغَوَامَۃِ وَ الَّوَازِع وَ ضَرْبَۃِ مُوْھِئَۃِ وَ وَقْعَۃٍ مُوْلَۃٍ اُعِیْذُہ وَ رَاکِبُہ بِمَا اسْتَعَاذَ بِہ جِبْرَائِیْلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ بِمَا عَوَّذَ بِہِ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَ اٰلِہِ الْبَرَاثُ وَ بِمَا عَوَّذَ بِہ فَرْسَہُ الرَّاز وَ بِمَا عَوَّذَ بِہ شِمْعُوْنَ الصَّفَا فَرَسَہ الطَّمَاحَ وَ بِمَا عَوَّذَ بِہ مُوْسَی الْکَلِیْمُ فَرَسَہُ الَّذِیْ عَبْرَ فِیْ اَفْرَۃِ الْبَحْرِ عَوَّذْتُ ھَذِہِ الدَّابَّۃِ وَصَاحِبِھَا وَ مَوْضَعِھَا وَ مَرْعٰھَا وَ سَائِرَ مَا لِہ مِنَ الْکُبْرَآء وَ الرَّوَابِعَ مِنَ الْھَامَّۃِ وَالسَّامَۃِ وَ الْعَیْنِ اِلَّا مَّۃِ وَ مِنَ السِّبَاعِ وَ الْھَوَامَّۃِ وَ مِنْ کُلِّ اَذِیَّۃٍ وَ بَلِیَّۃٍ وَ مِنَ الشُّھّوْدِ وَ الدُّھُوْرِ وَ الرَّدَّۃِ وَ الْغَرْقِ وَ الْحَرْقِ وَ الْوَنَا وَ مَدَارِکِ الشِّفَا بِالْعَقْدِ وَ الْعَظْمَۃِ وَالْاَسْمَآئِ الْاَوَّلِیَّۃِ الْعُلِیَّۃِ  اَعْیُنِ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اَجْمَعِیْن ۔ بِسْمِ اللّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن بِسْمِ اللّٰہِ عَالِمِ السِّرِّ وَالْخَفْیِ بِسْمِ اللّٰہِ الْاَعْلٰی بِاَسْمَآئِہِ الْکُبْرٰی فِیْ سُرَادِیَ فِیْ عِلْمِ اللّٰہِ وَ فِیْ حُحُبِ مَلَکُوْتِ اللّٰہِ الَّذِیْ یُحْیِ الْاَمْوَاتِ وَ بِھَا رِفْعَتِ السَّمٰوٰتُ وَ بِالْاَسْمَآئِ الَّتِیْ اَضَآء َتْ بِھَا الشَّمْسُ وَارْتَفْعِ بِھَا الْعَرْشُ مِنْ سَائِرِ مَا ذُکِرَتْ وَ مَا لَمْ اَذْکُرْ وَ مَا عَلِمْتُ وَ لَا اَعْلَمُ وَ رَفَعَتْ عَنْھَا سَائِرُ الْعُیُوْنِ النَّاظِرَۃِ وَ الْعَاذِیَۃِ وَ الْخَوَاطِرَۃِ وَ الصُّدُوْرِ وَ الْوَاعِظَۃِ بَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِااللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم ۔
 برائے دفع سحر
    اگر کوئی شخص سحر زدہ ہوا ور تمام علاج آزمالئے ہوں اور کوئی علاج کا ر گر ثابت نہ ہو تو اس عزیمت کو ۱ ۴ مرتبہ پانی پر دم کر کے سحر زدہ کو پلائے اور اسی عزیمت کو سر سوں کے تیل پر پڑھ کر دم کر کے تمام جسم پر مالش کر ے۔ انشاء اللہ تعالیٰ سحر سفلی ،عطائی ، سیفی ،علوی، جادو ، ٹونہ ، ابطال دور و رفع ہو گا ۔ اور مریض کو صحت یابی ہوگی ۔ وہ عزیمت یہ ہے:
    بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم وصلی اللّٰہ سیدنا محمد و الہ و صحبہ وسلم بسم اللّٰہ الذی لا یضر مع اسمہ شیٔ فی الارض ولا فی السماء وھو السمیع العلیم بسم اللّٰہ واللّٰہ اکبر لا حول ولا قوۃ الا باللّٰہ العلی العظیم  وصلی اللّٰہ علی سیدنا محمد و الہ و صحبہ وسلم و رضی اللّٰہ عن کل الصحابۃ اجمعین والتابعین وتابعیھم باحسان الی یوم الدین لا الہ الا اللّٰہ ایمانا و اسلاما محمد رسول اللّٰہ مسکا وختاما و الحمد اللّٰہ تسلیما و اعلانا و اللّٰہ اکبر اکبارا واعظا ما ولا حول ولا قوۃ الا باللّٰہ العلی العظیم برھا نا و اکراما لخلق السموت و الارض اکبر من خلق الناس و لکن اکثر الناس لا یعلمون اللّٰھم رب عبس عابس و نفس نافس و حبس حابس و لیل دامس و طریق طامس و حجر یابس و شہاب قابس اللّٰھم رد عین المعیان علیہ و علی اقرب الناس الیہ فی مالہ و والدہ  و اعز الناس علیہ وخذ کلمتہ من م بین شفتیہ ونظرتہ من م بین جفنیہ و رد اللّٰھم عینیہ علیہ فارجع البصر ھل تری من فطور ثم ارجع البصر کرتین ینقلب الیک البصر خاشئا وھو حسیر ورد اللّٰہ الذین کفروا بغیظھم لم ینالو خیرا وکفی اللّٰہ المؤمنین القتال واللّٰہ قوی عزیز بل نقذف بالحق علی الباطل فید مغہ فاذا ھو زاھق الایا ت اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر لا الہ الا اللّٰہ جل جلالہ اللّٰہ لا الہ الا اللّٰہ ما اشرق نور اللّٰہ لا الہ الا اللّٰہ لا شیٔ اعظم من اللّٰہ لا الہ الا اللّٰہ ظھرت حجۃ اللّٰہ لا الہ الا اللّٰہ اکثر خلق اللّٰہ لا الہ الا اللّٰہ لامعبود بحق الی اللّٰہ لا الہ الا اللّٰہ لا یبقی الا اللّٰہ لا الہ الا اللّٰہ استغفر اللّٰہ لا الہ الا اللّٰہ استعنت باللّٰہ لا الہ الا اللّٰہ انی توکلت علی اللّٰہ ربی تا و ھو علی صراط مستقیم ۔ وصلی اللّٰہ علی سیدنا محمد والہ و صحبہ و ازواجہ  و ذریاتہ اجمعین ۔

 برائے دفع سحر
    اگر کوئی شخص مبتلائے سحر ہو تو اس عطائی عمل کو کام میں لائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ صحت یابی حاصل ہوگی۔ ترکیب یہ ہے کہ اس بند کو تین سفید کا غذ پر بروز دو شنبہ ، پنجشنبہ ، جمعہ کو لکھے اور تعویذ کو سحر زدہ کے گلے میں باندھے ۔ دوسرے تعویذ کو مکان کی چھت پر لٹکائے ۔ اور تیسرے تعویذ کو چوکھٹ میں لگائے۔ اور ۱ ۳ مرتبہ پانی پر پڑھ کر پینے کیلئے دیوے۔ اور ۱ ۲ مرتبہ سرسوں کے تیل پر پڑھ کر دیو ے اور مالش کر ائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ سحر ہر قسم دور بھی ہوگا اور آئندہ کے واسطے بھی بندش ہو گی اور محفوظ رہیگا ۔وہ بندعطائی یہ ہے: ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ بند، بند بند، بجر بند، اثر بند ، سحر بند ، ہر قسم بند ، جمیع آفات وبلایات بند ،کیا کرایا بند ، دیو بند ، دشمن بند ، ہاتھ بند ، دشمن کا پیر بند ، دشمن کا دل بند ، دماغ بند ، بند کے بند حضرت شاہ مرداں علی مرتضیٰ زرہ بکتر بند سے بند باندھ کر کیادرویش کے سپرد، پھرآنے راہ نہ دیا۔ لا الہ کا کوٹ ، الا اللہ کی کھائی محمد رسو ل اللہ کی دہائی ۔العجل العجل العجل ‘‘۔
 
 برائے دفع سحر
    اگر کوئی شخص سحر جادو میں مقید ہو تو اس چہل کاف کو ۱ ۲ مرتبہ پانی پر دم کر کے دیو ے اور اکیس روز پلائے اورتیل سرسوں پر دم کر کے دیوے اور مالش کرادے۔ انشاء اللہ تعالیٰ شفائے عاجلہ وکاملہ نصیب ہو وے۔ سکون قلبی وذہنی حاصل ہو وے ۔مجرب وآزمودہ ہے۔
    چہل کاف یہ ہے:
 بسم اللہ الرحمن الرحیم
    کفا ک ربک کم یکفیک واکفۃ کفکا فھا ککمین کان من کلکا تکر کرا ککر الکر فی کبد تجلی مشکشکۃ کلکلک کلکا کفا ک مابی کفا ک الکاف کر بتہ یا کوکبا کان یحکی کوکب الفلک۔ 


 برائے دفع سحر
    چہل کاف کو ۱ ۴ مرتبہ پڑھ کر ۳۰۰ ہر ے پتوں پر دم کرکے پانی میں پکائیں اور پھر سحر زدہ کو کسی علیحدہ جگہ بٹھا کر نہلائیں تاکہ پانی زمین میں جذب ہوجائے ۔ انشاء اللہ سحر زدہ کو آرام وسکون میسر ہوگا ۔ تین دن اسی طرح نہلائیں ۔ اس بات کا خیال رہے کہ پتے سات مختلف درختوں کے ہوں ۔
رجعت عمل اور سحر و نحوست کا علاج
     اگر کسی کا کوئی عمل خراب ہو گیا ہو اور اس کی رجعت و نحوست میں مبتلا ہو یا سحر جادو ٹونہ کی مصیبت میں مبتلا ہو تو تین سو ساٹھ(۳۶۰) مرتبہ روزانہ بلاناغہ پڑھیں۔ انشاء اللہ اکیس (۲۱)روز کی مداومت سے رجعت عمل اور سحر و نحوست اور بلائے ناگہانی و مصیبت دور ہو گی۔ وہ عزیمت یہ ہے:’’بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم۔وبہ نستعین لاحول ولا قوۃ الا باللّٰہ العلی العظیم۔لا الہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ۔صم بکم عمی فہم لا یرجعون‘‘


جادو کے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے اکابرین اولیائ، مشائخ، علماء و بزرگانِ دین کے مجربات

حجۃ الاسلام امام غزالی نور اللہ مرقدہ
جادو کا دفاع
    اٰمَنَ الرَّسُوْلُ الخ ،آیت الکرسیاوروَاللّٰہُ مِنْ وَّرَائِھِمْ مُحِیْطٌ بَلْ ھُوَ قُرْآنٌ مَجِیْدٌ فِیْ لَوْحٍ مَحْفُوْظٍ۔اس تعویذ کو سحر زدہ کی گردن میں لٹکا دیا جائے یا اس کو پلایا جائے۔(لٹکانے سے دفاع ہو گا اور پلانے سے علاج۔ زعفران سے لکھ کر سات یوم کے حساب سے پلایا جائے اور مریض کو بھی صبح و شام سات سات بار یہ کلام پڑھ کر اپنے اور پانی پر دم کرنے کو کہا جائے۔ع)
 
حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نور اللہ مرقدہ
برائے مسحور و لاعلاج مریض
    جس پر جادو کا اثر ہو او راس بیمار کے لئے جس کی بیماری نے طبیبوں کو عاجز کر دیاہو (یعنی ڈاکٹرز وغیرہ علاج کر کے تھک گئے ہوں ) تو چینی کے سفید برتن میں یہ کلمات لکھیں:  ’’ یا حی حین لا حی فی دیمومۃ ملکہ و بقائہ یا حی‘‘۔ پھر اس کو پانی سے دھو کرچالیس دن مریض کو پلائیں۔حضرت رحمہ اللہ کے والدصاحب  ان کلمات کے ساتھ سورئہ فاتحہ بھی لکھا کرتے تھے۔ (بہت مجرب علاج ہے۔ ع)
 
قطب عالم حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی نور اللہ مرقدہ
سحر سے حفاظت
    صبح اور مغرب کی نماز کے بعد درود شریف تین مرتبہ ، سورئہ فاتحہ تین مرتبہ اور سورۂ الکافرون تین مرتبہ پڑھ کر ہاتھوں پردم کر کے اپنے جسم کے اگلے حصہ پر پھیر لیا کریں۔ اسی طرح سورئہ الاخلاص تین مرتبہ ،معوذ تین تین مرتبہ اور درود شریف تین مرتبہ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے اپنے جسم کے پچھلے حصہ پر پھیر لیا کریں۔ انشاء اللہ لعزیز کسی بھی قسم کا اثر نہ ہوگا۔

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
برائے دفع  سحر
     آ یات ذیل لکھ کر مریض کے گلے میں ڈالدیں اور پانی پڑھکر اسکو پلا دیں۔ اگر نہلا نانقصان نہ کرتا ہو تو ان ہی آیات کو پانی پر پڑھ کر اس سے مریض کو نہلا دیں ۔ آیات یہ ہیں: بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ فَلَمَّا اَلْقَوْا قَالَ مُوسَىٰ مَا جِئْتُم بِهِ السِّحْرُ ۖ إِنَّ اللّٰهَ سَيُبْطِلُهُ ۖ إِنَّ اللّٰهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِيْنَ  وَيُحِقُّ اللّٰهُ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ اور قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِن شَرِّ مَا خَلَقَ وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ وَمِن شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَد ِوَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ اور قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلَٰهِ النَّاسِ مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ۔

شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ
ردِ سحر کا خاص عمل
    جاری پانی( دریا یا نہرکا ) یا سات کنوئوں کا پانی ایک گھڑا بھر کر اس پر باوضو مندرجہ ذیل آیات گیارہ مرتبہ اور سورئہ فلق اور سورئہ ناس گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر پھُونکیں اور مریض کو اس پانی سے تین گھونٹ پلائیں اور باقی ماندہ پانی سر پر ڈال کر نہلائیں۔  بلاناغہ چالیس (۴۰) دن تک یہی عمل کریں۔ آیات یہ ہیں :
      فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَىٰ مَا جِئْتُم بِهِ السِّحْرُ إِنَّ اللّٰهَ سَيُبْطِلُهُ إِنَّ اللّٰهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِينَ وَيُحِقُّ اللّٰهُ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ  (یونس:۸۰-۸۱)
    فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ فَغُلِبُوا هُنَالِكَ وَانقَلَبُوا صَاغِرِينَ وَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ رَبِّ مُوسَىٰ وَهَارُونَ   (اعراف:۱۱۸-۱۲۲)
     إِنَّمَا صَنَعُوا كَيْدُ سَاحِرٍ وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ أَتَىٰ (طہ:۶۹)
     یہ عمل اتوار کے دن سے شروع کیا جائے ۔جاڑے میں دوپہر کو نہلا یا جائے ۔ ( مکتوبات شیخ الاسلام جلد چہار ۱۹۵-۱۹۶)
    (نہانے میں احتیاط کی جائے کہ ناپاک جگہ پانی نہ جائے۔ اور عورت کپڑے پہنے بھی چھت یا کسی جگہ پر نہا سکتی ہے۔ بس نہانے کے بعد دوسرے کپڑے گھر آ کر تبدیل کر لے۔ع)
جادو (سحر) کا علاج
    دیسی روشنائی سے مندرجہ ذیل اکتالیس (۴۱) نقش باوضو لکھئے۔ نقوش کی خانہ پُر ی ترتیب وار ہو گی۔ یعنی خانوں کے خطوط کھینچے کے بعد بسم اللہ کا عدد (۷۸۶) اوپرلکھنے کے بعد سب سے چھوٹا عدد (۲۱۵۶۲) اس کے خانہ  میں، سب سے پہلے لکھیں۔اس کے بعد اس کے بعد والا عدد (یعنی۲۱۵۶۳)اور پھر اسی ترتیب سے  خانوں میں ہندسے لکھ دیں۔
۷۸۶
۲۱۵۶۹   ۲۱۵۶۲   ۲۱۵۶۷
۲۱۵۶۴   ۲۱۵۶۶   ۲۱۵۶۸
۲۱۵۶۵   ۲۱۵۷۰   ۲۱۵۶۳
    ان نقوش میں سے ایک نقش موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں پہنا دیجئے اور باقی ماندہ کوروزانہ نہار منہ تازہ پانی میںدھو کر پلادیجئے۔ ان شاء اللہ شفا ہو گی۔ (بہتر ہے کہ رات کو ہی ایک نقش پانی کی بوتل میں ڈال کر رکھ دیں۔ صبح نہار منہ پانی پینا شروع کریں۔ع)

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا نور اللہ مرقدہ
 جن اور سحر(جادو) کے لئے مجرب عمل
     صبح کی نماز کے بعد، مغرب کے بعد اور سوتے وقت بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ الحمد شریف مکمل، آیت الکرسی مکمل، قل اعوذ برب الفلق مکمل، قل اعوذ برب الناس مکمل، تین تین مرتبہ اول و آخر درود شریف مریض خود پڑھے تو بہتر ورنہ کوئی دوسرا پڑھ کر اس طرح دم کرے کہ لعاب کا کچھ حصہ مریض کے بدن پر گرے۔ نیز ایک بوتل پانی بھر کر رکھیں اور جو بھی پڑھیں، بوتل پر بھی دم کر دیا کریں۔ اور اس سے نہار منہ ایک گھونٹ مریض کو پلائیں اور جب بوتل آدھی رہ جائے تو نئے پانی سے بھر دیں۔ اگر مکان میں آسیب کا اثر ہو تو پانی سے تھوڑا سا لے کر مکان کے چاروں کونوں پر اس طرح سے چھینٹا دیں کہ پانی زمین پر نہ گرے۔
    (اس عمل کو مریض ایک ایک ہفتہ کے لحاظ سے کرے۔ یعنی ایک ہفتہ کرے اور کیفیت کو دھیان میں رکھے۔ اگر علاج کے شروع میں کیفیت بگڑ جائے تو علاج کو نہ روکیں، ایک ہفتہ تک جاری رکھیں۔ اگر ایک ہفتہ میں بھی طبیعت بہتر نہ ہو تو علاج روک دیں اور کسی اچھے عامل سے رجوع کریں۔ اگر بہتری ہو تو کم از کم اکیس یوم اس علاج کو جاری رکھیں۔ اکیس یوم کے بعد ایک ایک ہفتہ کے لحاظ سے مزید علاج کریں، جب تک مکمل اثر ختم نہ ہو جائے۔ گھر کا معاملہ بھی مذکورہ طریقہ پر کیا جائے۔ البتہ گھر کے چاروں کونوں کے ساتھ مریض کے کمرے کے کونوں میں بھی چھڑکاؤ کریں ۔ اس سے فائدہ ان شاء اللہ زیادہ ہوگا۔ع)
 
حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی  نور اللہ مرقدہ
جادو کا توڑ
     ایک صاحب کے سوال پر فرمایا کہ کسی اچھے عامل کو دِکھالو تو بہتر ہے۔ میں تو ان عملیات کو جانتا نہیں۔ ایک عمل بتاتا ہوں، وہ کریں، اِنشاء اللہ، اللہ تعالیٰ مدد فرمائیں گے۔ مغرب یا عشاء کے بعد گھر کے تمام افراد بیٹھ کر تین سو تیرہ (۳۱۳)مرتبہ آخری دونوں سورتیں (معوّذتین) پڑھ کردعا کیا کریں۔ اور گھر میں ٹی وی وغیرہ نہ چلائیں۔

 شیخ الاسلام حضرت مولانا ظفر احمد عثمانی نور اللہ مرقدہ
سفلی سحر و جادو سے نجات
    اگر کسی مرد، عورت ، بچے پر کسی نے سفلی، جادو، سحر کر دیا ہو جس کے سبب وہ دیوانہ، بیمار، بے روزگار، پریشان اور راتوں کو جاگتا ہو اور گھر سے نکل نکل کر بھاگتا ہو یا اپنے کام پر نہ جاتا ہو تو اس کے لئے یہ عمل انتہائی مجرب علاج ہے۔
    روزانہ خود یا گھرکا کوئی فرد یا کسی بھی دوسرے آدمی سے سورئہ بقرہ بلند آواز سے پڑھ کر ایک پانی بھرے ہوئے برتن میں دم کرے اور یہ پانی مریض کو تھوڑا سا پلا دیا جائے اور بقیہ پانی میں دوسرا پانی ملا کر مریض کو غسل کرائیں۔ یہ عمل چالیس دن بلاناغہ کریں۔ انشاء اللہ سفلی، جادو، سحر کا خاتمہ ہو گا اور مریض صحیح اور تندرست ہو کر اپنا کام کرنے لگے گا۔

  حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب نور اللہ مرقدہ
عمل برائے دفع اثرات سحر
۱)  ثم انزل علیکم …… بذات الصدور (ال عمران:۱۵۴)
    گیارہ مرتبہ صبح و گیارہ مرتبہ شام ۔
۲)   سورئہ اخلاص، سورئہ الفلق اور سورئہ الناس تین تین مرتبہ صبح و شام۔
۳)  سورئہ الفلق، سورئہ الناس طاق عدد یعنی تین یا پانچ یا سات مرتبہ پڑھ کر کھانے پینے کی اشیاء پر دم کرکے کھائیں۔
۴)  بسم اللہ الرحمن ارحیم ، پھر سورئہ الفلق، سورئہ الناس اور فلما القوا قال موسی …… المجرمون (یونس:۸۱-۸۲)
    سات بارپانی پر دم کرکے غسل کریں۔ ہر روز یا ایک دن ناغہ کرکے۔
۵)  دو رکعت نفل پڑھ کر دعا خوب الحاح سے بھی کی جاوے۔
۶)  فرض نمازوں کے بعد بھی توجہ سے دعا کریں۔
۷)  یَا اَللہُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ
    متفرق اوقات میں جس قدر پڑھ سکیں اور اثراتِ سحر کے دفع کے لئے دعا بہت کریں اور الحمد شریف گیارہ بار پڑھ کر پانی پر دم رکے پیا کریں۔
    اور حسبِ ذیل امور کا بھی اہتمام کیا جاوے:
۸)  جزاء الاعمال پڑھی جاوے۔
۹)  حیوٰۃ المسلین کو پڑھا جاوے اور گناہ کے بیان کو دیکھا جاوے۔
۱۰)  نمبر ۴ کو پانی پر دم کرکے مکان کے چاروں طرف چھڑکا جاوے۔
نوٹ  جو چیز مریض نہ پڑھ سکے تو دوسرا پڑھ کر دم کر دیا کرے۔

 حضرت مولانا سید زوار حسین شاہ صاحب  نور اللہ مرقدہ
 دفع سحرو جادو
    سورئہ فاتحہ، آیت الکرسی اور چاروں قل تین تین بار پڑھ کر سحر و جادو والے کو دم کرے۔(کم از کم تین یوم کرے۔ بہتر گیارہ یوم ہے۔ع)

عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم اختر صاحب مد ظلہ العالی
برائے دفع سحر
    ’’یَا قَهَّارُ‘‘ ہر نماز کے بعد سات بار پڑھ کر دعا کر لیا کریں۔ انشاء اللہ ہر طرح کا جادو ختم ہو جائے گا۔(مختصر سا عمل ہے مگر بہت پر تاثیر ہے۔ سحر زدہ ضرور پڑھا کر یں۔ع)

 حضرت مولانا علیم اللہ مظاہری صاحب مد ظلہ العالی
سحر و جادو سے شفاء کے لئے
    یہ دعا اکیس مرتبہ پانی پر دم کرکے سحر زدہ کو پلائے۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔ دعا یہ ہے:
    بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم۔ اللّٰھم صل علی محمد و علی ال محمد و بارک وسلم۔ بجری بجری کواڑ بجری باندھو دسوں دوار، بجری آئے، بجری جائے، سب جگ سمائے، ٹونہ جادو سب رد ہو جائے، جو ٹونا جادو پھر کر آئے، الٹ پلٹ وہاں کا وہاں پر جائے، جو کرےسو مرے، بحق لا الہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ۔ و ننزل من القران ما ھو شفآء رحمۃ للمؤمنین ولا یزید الظالمین الا خسارا
برائے حفاظت و رد سحر
    یہ آیات و کلمات کو گیارہ مرتبہ صبح اور گیارہ مرتبہ شام کو پڑھیں۔ انشاء
اللہ سحر سے نجات حاصل ہو گی۔ صبح کو نماز فجر کے بعد پڑھیں اور شام کو عشاء کی نماز کے بعد پڑھیں۔عمل یہ ہے:
    سورئہ قریش(مکمل)
    لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم
    اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    (تمام عمل کو پڑھ کر ایک بار گنیں۔ عمل کے اول و آخر تین تین بار درود شریف پڑھیں۔ع)

شیخ الحدیث حضرت مولانا مشرف علی تھانوی مد ظلہ العالی
برائے دفع سحر
    یہ عمل شیخ و مربی شیخ الحدیث حضرت مولانا مشرف علی تھانوی دامت برکاتہم العالی کا فرمودہ ہے۔ہر جمعرات کو سورئہ بقرۃ پڑھ کر پانی پر دم کرکے اس سے سحر زدہ کو نہلایا جائے۔ ایک ٹب میں بیٹھ کر اس پر پانی اس طرح بہایا جائے کہ کسی طرح بھی زمین پر نہ گرے۔ (بہتر ہے کہ کمرے میں دو تین چادر بچھا کر اوپر ٹب رکھ کر یہ عمل کریں۔نیز برہنہ ہو کر نہیں نہانا۔ لوگ اس میں بہت غلطی کرتے ہیں۔ ع) 

حضرت مولانا سید محمود صندلی صاحب مد ظلہ العالی
جادو (سحر) کا تیر بہدف علاج
     قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُمْ بِہِ۰ السِّحْرُ۰ۭ اِنَّ اللہَ سَيُبْطِلُہٗ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِيْنَ(یونس: ۸۱)
    اس طاقتور عمل کی زکوٰۃ یہ ہے کہ اتوار یا پیر کی رات چودہ سو مرتبہ پڑھیں۔ اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف قادری۔
    اس کے بعددرج ذیل طریقوں سے مسحور کا علاج کر سکتے ہیں۔
(۱)گیارہ مرتبہ یہ آیت پڑھے اور اس کے اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود قادری پڑھ کر مسحور پر دم کرے۔
(۲)گیارہ مرتبہ یہ آیت پڑھے اور اس کے اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود
قادری پڑھ کر پانی پر دم کرے اور وہ پانی مریض کو پلا دے یا جس گھر میں جادو ہو،اس میں چھڑکے۔
(۳)مریض پر کپڑا ڈال دے اور دم کیے ہوئے پانی کے چھینٹے اس پر مارے۔
(۴)چار میخوں پر گیارہ مرتبہ آیت مع اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود قادری پڑھ کر ان میخوں کو اس گھر یا اس کمرے کے چاروں کونوں میں گاڑدیں جس پر جادو ہو۔میخیں لوہے کی استعمال کریں۔
    درود قادری درج ذیل ہے:
  اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہ وَ عِتْرَتِہ بِعَدَدِ کُلِّ مَعْلُوْمِ لَّکَ
    (عمل تو بیشمار ہیں، جو تجربے میں آئے یا پھر دوسرے افراد کے تجربے میں آئے اور لوگوں کو فائدہ ہوا، وہ نقل کر دئے ہیں۔ بزرگوں کا معاملہ الگ ہے۔ البتہ عامل کو جادو کے توڑ کے لئے اپنا عمل استعمال کرنا چاہئے۔ع)


بیاضِ شاہد (محمد شاہد)

{عہدے کی ترقی }
    اگر آپ کا حق بنتا ہو یا کوئی افسر آپ کی ترقی میںرکاوٹ ڈال رہا ہو تو اس عمل کو ہر روز پانچ سو اکیس(521)بار اول و آخر پانچ پانچ باردرود شریف پڑھیں۔بفضلِ خدا آپ کو حق ملے گا۔
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الھکم الہ واحد لا الہ الا ھو الرحمن الرحیم

{ٹھیکہ یا آرڈر ملنا}
    اس عمل کو ایک ہی نشست میں گیارہ سو (1100) بار پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں۔
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
یا جلیل یا ذوالجلال والاکرام

{عملِ خاص ’’یا ہمسایہ‘‘}
    یہ عمل بہت ہی طاقتور اور آسان ہے۔ لیکن مشکل یہ ہے کہ کوئی جی دار ہی کر سکتا ہے۔ اکثر لوگ ، جن کو بتایا وہ پورا نہ کر سکے اور ڈر کر بیچ میں ہی چھوڑ دیا۔ ہمت رکھیں اور عمل کا آغاز کریں۔
عمل:    ایک فٹ چوڑا اور دو فٹ لمبا آئینہ لیں اور کسی تنہائی کی جگہ پر اپنے آپ کو شیشے میں دیکھ کر اپنی شہ رگ پر نظر رکھیں اور مسلسل آدھا گھنٹہ تک یہ لفظ ورد میں رکھیں۔دسویں روز سے ہی آثار شروع ہو جائیں گے۔ ہمت رکھیں اور اس عمل کو چالیس دن کریں۔(بغیر اجازت یہ عمل نہ کریں۔ع)
    ورد یہ ہے:  یا ہمسایہ


سحر کی دو سخت اقسام … معیادی سحر اور سحر بذریعہ جنات

    یہ دونوں اقسام سحر کی سخت اقسام ہیں۔ دونوں کے بارے میں تفصیل درج ذیل ہے:
معیادی سحر :    معیادی سحر سے مراد وہ جادو ہے، جو ایک خاص مدت کے لئے ہوتا ہے۔ اس میں جو جنات بھیجے جاتے ہیں، وہ خاص مدت میں اپنا مقصد پوراکرنے کے پابند ہوتے ہیں۔ یہ عام جنات نہیں ہوتے، بلکہ سخت قسم کے جنات ہوتے ہیں۔
علاج:    معیادی سحر کے علاج میں عامل کو مریض کا بہت خیال رکھنا چاہئے۔ یہ عموماً بیمار کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ اور مریض بڑی تیزی کے ساتھ بیمار ہوتا چلا جاتا ہےیا اس کا نقصان ہوتا چلا جاتا ہے۔ اس لئے جس مقصد کے لئے سحر کیا گیا ہے، اسی مقصد کے لحاظ سے سحر ختم کرنے کا بڑا عمل کیا جائے۔
جناتی جادو:    جناتی جادو سے مراد وہ جادو ہے، جو جنات مریض پر کرتے ہیں۔ یعنی جنات میں جو عامل (جادوگر) ہیں، وہ عمل کرتے ہیں۔ یہ سب سے خطرناک قسم ہے کیونکہ عامل جن سے لڑنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ اس لئے چھوٹے عاملین کو ہر گز اس طرح کے مریض کا علاج نہیں کرنا چاہئے ورنہ جن عامل اس کو نقصان دینے کے ساتھ ساتھ اس کے عمل بھی خراب کر دیتا ہے۔
علاج:    جناتی جادو کا علاج کرنے کے لئے کئی کلاموں کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔ کبھی کسی کلام کا وار کیا جاتا ہے، کبھی کسی کلام کا تاکہ جب تک مخالف جنات پہلے کلام کی کاٹ کریں، دوسرا کلام سامنے کھڑا ہو۔ اور مریض کو بھی صبر و استقامت کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔ تب کہیں جا کر کامیابی ملتی ہے۔

جادو کے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنا صرف اہل کو سکھائیں ---- خالد مقبول

    جادو کے متاثرہ مریضوں کے علاج میں بہت احتیاط کی ضرورت ہو تی ہے۔ جس طرح جنات کے متاثرہ مریضوں کے علاج میںاحتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، اس سے کچھ زیادہ جادو میں ضرورت ہوتی ہے۔ جنات تو زیادہ تر ظاہری نقصان دیتے ہیں۔ لیکن جادو ظاہری کے ساتھ ساتھ باطنی نقصان بھی بہت دیتا ہے۔ اور چونکہ جادو میں جنات ، جادوگر اور اس کے کلاموں سے واسطہ پڑتا ہے، اس لئے احتیاط کی بھی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ جادو کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے مخالف عامل کے عمل خراب کرے یا ضائع کردے۔ جس طرح ایک کمپیوٹر میں وائرس آ جاتا ہے۔ اب کمپیوٹر بھی موجود، چلتا بھی ہے، مگر وائرس کی وجہ سے اس کی کارکردگی ٹھیک نہیں۔ کبھی بالکل کام نہیں کرتا۔ کبھی کم ، اور کبھی صحیح اور غلط ملا جلا۔ اسی طرح اپنے عمل کا بھی سمجھیں۔ عمل میں کئی دفعہ جادو جاتے جاتے کوئی وائرس چھوڑ جاتا ہے جو اس عمل کو فوراً یا کچھ دیر میں ناقص کر دیتا ہے۔ یہ کام جنات کے علاج میں بہت کم ہوتا ہے اور جادو میں بہت زیادہ۔
    چونکہ جنات نمبر کے مضمون میں تفصیلاً یہ مضمون جنات کے حوالے سے بتایا گیا تھا،اس لئے جنات کا بیان دوبارہ نہیں کیا جائے گا، وہیں دیکھ لیاجائے۔جنات نمبر اپریل2011 کا شمارہ ہے۔
     جادو میں جنات اور جادوگر، دونوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ جادوگر اور جادو سے بھیجے ہوئے جنات کے بارے میں چند گذارشات ہیں۔
    کسی بھی جادوگر کے کئے ہوئے جادو کا علاج کرنے کے نتیجہ میں آپ کی دشمنی جنات کے ساتھ ساتھ اس جادوگر سے بھی ہو جاتی ہے۔اگر جادوگر ماہر ہو اور عمل بھی مضبوط ہوں تو زندگی ایک عذاب بن جاتی ہے۔ اس کے کئے ہوئے جادو کی کاٹ کے نتیجے میں وہ ذاتیات پر اتر آتا ہے۔ اور پھر مسلسل جادو اور جنات کو بھیجتا ہے۔ وہ گھر میں آکر جگہ جگہ تعویز دباتے ہیں،
ہڈیاں، مٹی، خون وغیرہ دباتے اور پھینکتے ہیں۔ کھانے میں غلیظ چیزیں ڈالتے ہیں۔ جو کلام گھر میں پڑھا جاتا ہے، اس کی کاٹ پڑھ پڑھ کر کرتے ہیں۔ کبھی بالکل ساتھ ہی پڑھتے ہیں، اور کلام کو ختم کر دیتے ہیں۔ گھر والوں پر جادو کے کلام کا دم کرتے ہیں۔ جو جو تعویز لگائے ہوں یا پہنا ہو، اس پر پڑھائی کرکے کاٹتے ہیں۔ پورے گھر میں گندگی چھڑکتے ہیں تاکہ نورانی کلام زیادہ سے زیادہ دور ہو اور فائدہ نہ کرے۔ الغرض بہت الٹے کام کرتے ہیں۔
    یہ کام وہ مریضوں کاہاں ہی نہیں، عاملین کے ہاں بھی کرتے ہیں۔ کیونکہ ایسے عامل بہت ہی کم ہیں جن کی حقیقت میں ایسی حفاظت ہو جیسی بڑے لوگوں کے ہاں یا حساس جگہوں پر ہوتی ہے۔ باقاعدہ گارڈز کھڑے ہوتے ہیں۔ آنے والے کی تلاشی لی جاتی ہے۔ پھر اجازت ملنے پر وہ آتا ہے۔ یہ صرف بڑے درجہ کے عاملین کو ہی نصیب ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سب مخلص اور لالچ سے پاک اور باطنی اصلاح شدہ عاملین کو ایسی حفاظت سے نوازے۔ آمین
    جنات کے مقابلے میں جادو کی کاروائیاں بہت سخت ہو سکتی ہیں۔ اس لئے کسی بھی ایسے انسان کو سکھانا، جو اتنا بوجھ نہیں اٹھا سکتا ہو، ایک ایسے راستے پر ڈالنا ہے جس میں اس کا نقصان لازم ہے۔ بہتر ہے کہ سکھایا جائے مگر ہر کسی کا علاج کرنے سے منع کر دیا جائے۔ اپنا اور گھر والوں کا علاج کرے۔ کیونکہ کسی کا بھی علاج کرنے کا مطلب اس پر مسلط جنات، جادو کے بھیجے ہوئے جنات اور جادوگر… سب سے دشمنی مول لینا ہے۔ اور مریض بھی کئی دفعہ پورا علاج نہیں کرواتے۔ عین لڑائی میں عامل کا ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔ جس کے لئے لڑ رہے تھے، وہی غائب ہو جاتا ہے۔ اس لئے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ سمجھ عطا فرمائیں۔ آمین

عاملین کا طریقہ یا اللہ جل شانہ کا طریقہ؟----خالد مقبول

    موضوع پڑھ کر تھوڑی حیرت تو یقیناً ہوئی ہوگی۔ ہونی بھی چاہئے کیونکہ یہ موضوع ہی بہت اچھوتا ہے۔ مگر ایک ایسی حقیقت ہے، جس سے بہت سے لوگوں نے نظریں چرائی ہیں۔ بہت سے صاحبِ علم لوگوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔ یہ مضمون خاص ان لوگوں کے لئے ہے جو عاملین کے اور عملیات کے مخالف ہیں۔ جو جادو کے علاج کے طریقۂ کار کے مخالف ہیں۔ جو تشخیص، جادوگر اور جادو کروانے والے کے نام پتہ کرنے، جادو کس چیز پر ہوا اور کہاں دفن ہے وغیرہ جیسے سوالات کے مخالف ہیں۔
    نبی کریم ﷺ پر جادو ہوا اوریہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ اگرچہ کئی حضرات نے اس بارے میں مختلف تاویل کی ہے، لیکن حقیقت یہی ہے کہ جادو ہوا۔ اور اس کا اثر کئی دنوں تک رہا۔ جادو کے بارے میں بات کرنا مقصد نہیں، جادو کے طریقۂ علاج کے بارے میں بات کرنا مقصد ہے۔
    اللہ تبارک و تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ پر سے جادو کو ختم کرنے کے لئے کیا طریقہ اختیار کیا؟ غور سے ملاحظہ فرمائیے:
    نبی کریم ﷺ کو ایک خواب آتا ہے اور دیکھتے ہیں کہ دو فرشتے آپس میں باتیں کر رہے ہیں۔ ان میں سوال و جواب ہو رہا ہے۔
۱)  سب سے پہلا سوال یہ ہوا کہ آپﷺ کو کیا ہوا ہے؟جواب دیا گیا کہ جادو۔
۲)  دوسرا سوال یہ ہوا کہ کس نے جادو کیا ہے؟ جواب دیا گیاکہ لبید بن عاصم اور اس کی بیٹیوں نے۔
۳)  تیسرا سوال ہوا کہ کس چیز پر ہوا ہے؟ جواب دیا گیا کہ آپﷺ کے بالوں پر۔
۴)  چوتھا سوال یہ ہوا کہ کہاں دفن ہے؟ جواب میں جگہ بتائی یا دکھائی گئی۔
    پھر آپﷺ چند صحابہ کے ساتھ اس جگہ پر صبح تشریف لے گئے۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور ایک اور صحابی کنویں کے اندر اترے اور ایک کنگھا نکالا جس پر آپ ﷺ کے بال لپٹے ہوئے تھے اور ان میں گرہیں لگی ہوئی تھیں۔ پھر سورئہ فلق اور سورئہ ناس کی تلاوت کی گئی تو ہر آیت پر ایک گرہ کھلتی گئی۔
    معوذتین کا شانِ نزول آپ حضرات نے ملاحظہ فرمایا۔ اب غور کریں کہ
۱)  پہلا سوال کیا تشخیص کرنا نہیں کہ مریض کو کیا ہے؟یہی تو عامل بھی کرتا ہے۔
۲)  دوسرا سوال جادوگر کا پتہ کرنا ؟یہ بھی عامل پتہ کرتا ہے۔
۳)  تیسرا سوال جادو کس چیز پر کیا گیا ہے؟یہ بھی عامل پتہ کرتا ہے۔
۴)  چوتھا سوال کہ جادو کہاں دفن ہے؟یہ بھی عامل پتہ کرتا ہے۔
    ان سوالات پر غور کرینگے تو بات واضح سمجھ میں آ جائے گی۔ ایک ماہر عامل جو طریقہ اپناتا ہے، یہ وہی طریقہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ﷺ کے علاج کے لئے اختیار فرمایا۔ اب قرآن و سنت سے ثابت کرنے کی ضرورت نہیںکہ حدیث دکھاؤ جس میں تشخیص کی گئی ہو یاجادوگر کون ہے یا جادو کس چیز پر ہوا ہے،ا سے معلوم کیا گیا ہو وغیرہ وغیرہ۔
    یہ کہنا درست ہوگاکہ عامل اللہ کے منتخب کردہ تشخیص کے طریقے پر کام کرتا ہے۔ رہی بات کہ عاملین نے غلط طریقے اختیار کئے ، یہ ان کی غلطی ہے۔ مگر مطلقاً تمام طریقے کو غلط کہنا بالکل صحیح نہیں۔
    اپنی سمجھ کے مطابق لکھ دیاہے۔ اللہ کرے کے میرے لکھنے کا مقصد صحیح طورپر پڑھنے والے کے ذہن میں بیٹھ جائے۔ اور وہ فضول کی مخالفت ترک کرکے حقائق پر بات کریں۔ آمین

Saturday, October 15, 2011


جادو کے متاثرہ مریضوں کے علاج میں ہدایات

    جادو کے متاثرہ مریضوں میں تین قسم کے مریض ہوتے ہیں:
۱) وہ مریض جس پر جادو کے اثرات ہوں ۔ مگر جنات نہ ہوں۔
۲)وہ مریض جس پر جادو کے اثرات ہوں اور جن بھی موجود ہو، مگر دورہ نہیں ڈالتا ہو یعنی جسم میں حاضر نہ ہوتا ہو۔
۳)وہ مریض جس کے جسم میںجادو کے ذریعے مسلط شدہ جنات حاضر ہوتے ہوں۔
    یہ تیسری قسم عموماًسب سے زیادہ خطرناک قسم گنی جاتی ہے۔ اس میں جنات سے مقابلہ ہونا یقینی بات ہے۔ اور اسی قسم میں عموماً عاملین کو سب سے زیادہ نقصان ہوتا ہے۔
{حاضری والے مریض کے علاج میں ہدایات}
    حاضر ی والے مریض کا علاج کرتے وقت جب مریض پر عمل کریں توچند خاص باتوں کا دھیان رکھنا ضروری ہے۔ مختصراً چند ہدایات درج ذیل ہیں:
{جگہ کے متعلق ہدایات}
(۱)…مقام عمل پاک ہو
(۲)…اس جگہ کوئی حائضہ عورت موجود نہ ہو، نہ ہی کوئی ناپاک مرد ہو۔
(۳)…جتنے افراد ہوں۔ سب باوضو ہوں۔
(۴)… اس جگہ جنات کا بسیرا نہ ہو۔ نہ ہی ان کی گذرگاہ ہو۔
(۵)…عمل چھت دار مکان میں ہو۔ کھلے آسمان کے نیچے نہ ہو۔
 (۶)…اس مجلس میں زیادہ بات چیت سے گریز کریں۔
(۷)…اس مجلس میں کوئی نابالغ بچہ نہ ہو۔ اگر بذریعہ حاضرات عمل کرنا ہو اور کسی نابالغ بچہ کے ذریعے حاضرات کرنی ہوں، تو صرف وہی موجود ہو۔ حاضری والے مریض کا علاج ، نابالغ بچے کے ذریعے بذریعہ حاضرات جو  عاملین کرتے ہیں، عموماً جنات اس بچے کا نقصان ضرور کرتے ہیں۔ اس لئیتھوڑے سے مفاد کے لئے کسی کی زندگی خراب نہیں کرنی چاہئے۔ جو عامل بچے کی حفاظت کا معاملہ اچھی طرح سنبھال سکتے ہوں، وہ حاضری والے مریض کے علاج میں بچے سے مدد لیں۔ ورنہ احتیاط ہی کریں۔
{مریض سے متعلق ہدایات}
(۱)…دورانِ عمل مریض کے گلے یا پاس کوئی بھی پرانا تعویذ موجود نہ ہو۔
(۲)…مریض با وضو ہو۔ہر گز ناپاکی کی حالت میں عمل نہ کریں۔
 (۸)…مریض کو عامل کے روبرو ہونا چاہئے۔
{عمل کے متعلق ہدایات}
(۱)…جس عمل کی جو بھی تعداد ہو، اس میں کم بیشی نہ کریں۔
(۲)…عمل کا بہتر وقت بعد نماز عصر یا بعد نماز مغرب ہے۔
(۳)…عامل عزیمت بآواز بلند پڑھیں۔ ورنہ کم سے کم درود رشریف تو بآواز بلند پڑھیں ۔
(۴)…عمل کے وقت متعلقہ دھونی دیتے رہیں۔
(۵)…کسی وجہ سے ایک بار عمل کرنے سے کام نہ بنے تو اس عمل کو مکرر کریں۔
(۶)… کامل یقین سے عمل کریں۔ اگر خود ہی عامل کو یقین نہ ہو، تو جنات بھی تعاون نہیں کرتے۔ اور اللہ تعالیٰ کی مدد بھی پوری طاقت کے ساتھ نہیں ملتی۔
{عامل کے متعلق ہدایات}
 (۱)…عمل سے پیشتر کچھ نہ کچھ صدقہ دیں۔
(۲)…عمل شروع کرتے وقت عامل اپنے گناہوں کی معافی چاہے اور
اپنے عاجزاور کمزور ہونے کا اعتراف کرے۔
(۳)… دو رکعت صلوٰۃ الحاجات پڑھ کر عمل شروع کریں۔
(۴)…عمل کے وقت عامل کا پیٹ کھانے سے پر نہ ہو۔
(۵)…عمل کے وقت عامل خوشبو غیرہ کا استعمال کریں۔
(۶)…عامل دوران عمل حصار کے ساتھ ساتھ کوئی نقش برائے حفاظت اپنے بازو پر ضرور باندھ لیں۔
(۷)… عمل کامیابی سے پورا ہونے پر دو رکعت صلوٰۃ الشکر پڑھیں۔

{مریض کے بارے میں مزید ہدایات}
    ایسے مریض جن پر حاضری ہوتی ہے، ان کے لئے دورانِ عمل ہدایات تو درج کر دیں۔ مریض کو درج ذیل باتوں کا پابند کریں۔اور جن مریضوں پر حاضری نہ ہوتی ہو، لیکن اثرات ہوں تو وہ بھی ان ہدایات پر پابندی کریں گے تو انشاء اللہ بہت جلد ٹھیک ہونگے۔
۱)… باہر زیادہ نہ نکلا کرے۔
۲)… مریض اگر عورت ہو تو خوشبو لگا کر اور ننگے سر باہر نکلنے سے حتی الامکان پرہیز کریں۔ خصوصاً کھلے آسمان کے نیچے اور خاص کر مغرب کے وقت بالکل باہر نہ نکلے۔
۳)… کوشش کرے کہ بڑے گوشت اور مچھلی کا استعمال نہ کرے۔
۴)… نمک بالکل کم کر دے۔ بہتر ہے کہ دوران علاج استعمال ہی نہ کرے۔
۵)… میٹھا زیادہ کھائے۔ صبح و شام اور رات کو سوتے وقت خالص شہد  ایک بڑا چمچ لے لیا کرے۔
۶)… اپنے حصار کا خاص خیال رکھے۔ ہر نماز کے بعد، رات کو سوتے وقت اور باہر نکلتے وقت حصار پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کرے۔
۷)… کسی ایسے مریض سے ملنے میں احتیاط کرے، جس پر جن کی حاضری ہوتی ہو یا پھر سخت جادو کا اثر ہو۔
۸)… کسی ایسی جگہ بھی جانے سے پرہیز کیا جائے، جس کے بارے میں
یقین ہو کہ وہاں جنات کی رہائش ہے یا سخت جادو کا اثر ہے۔
۹)… قبرستان، ویرانوں، کھلے علاقوں میں بھی جانے سے پرہیز کریں۔
۱۰)… سوتک (زچہ)اور مرگ والے گھر بھی جانے میں احتیاط کریں۔ اگر جانا بہت ضروری ہو تو حفاظت کا تعویز اتار دیں۔ اپنے اوپر دم کرکے جائیں اور واپس آ کر غسل کرکے دوسرے کپڑے پہن کر اگر کوئی تعویز پہنا ہو تو پہن لیں۔
۱۱)… روزانہ دو رکعت صلوٰۃ الحاجت پڑھیں۔ اور سلام کے بعد اللہ تعالیٰ سے خوب دعائیں مانگیں۔ اپنے لئے ، عامل کے لئے ، عامل کے عمل کی کامیابی کے لئے اور عمل میں جو جو بھی معاون ہیں (یعنی انسان و جنات) ان کے لئے ۔
۱۲)… ہر گز ناپاکی میں نہ سوئیں۔ خواتین کا شرعی ناغہ مستثنیٰ ہے۔
۱۳)… کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ باوضو رہیں۔
۱۴)… خواتین ناغہ کے دنوں میں حصار کی جگہ ’’یَاحَافِظُ یَا حَفِیْظُ‘‘ ہر اذان کے بعد ، رات کو سوتے وقت اور باہر جاتے وقت ایک سو مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں۔اول و آخر ایک بار درود ابراھیمی۔
۱۵)… دورانِ علاج دور دراز کے سفر سے بھی پرہیز کریں۔ خصوصاً دریا یا سمندر پار کے سفر سے۔ اس سے کچھ عامل اختلاف کرینگے۔ ان سے عرض ہے کہ جو بھی ہدایات لکھی گئی ہیں، یہ تجربہ کی بنیاد پر لکھی گئی ہیں۔ ان میں جنات سے بھی مشاورت لی گئی ہے۔ اگر کسی بھی ہدایت سے آپ کو اختلاف ہے تو کوئی بات نہیں۔ علمی اختلاف ہر فن میں ہوتے ہیں۔

{عام جادو والے مریض کے علاج میں ہدایات}
    جادو اور جنات کے مریضوں میں ایک فرق ہوتا ہے۔ جادو میں عامل کسی جن کو بھیجتا ہے اور جنات میں جن خود سے آتے ہیں۔ اگر انہیں سمجاؤ تو چلے جاتے ہیں۔ دورانِ علاج بھی میدان چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔ برعکس جادو کے ذریعے بھیجے ہوئے جنات میدان چھوڑ کر نہیں بھاگتے۔ میں نے ایسے کئی کیسز دیکھے ہیں جن میں جنات خود کہتے ہیں کہ ہم جانتے ہیں کہ
مریض بے قصور ہے یا ہم مریض کو تنگ نہیں کرنا چاہتے ، مگر ہم مجبور ہیں۔ یا تو ہمیں آپ اس عامل سے آزاد کروائیں یا پھر پکڑ لیں۔یہاں تو عامل کو اس لئے پتہ چل جاتا ہے کہ جن حاضر ہو کر بتاتا ہے۔ لیکن عام مریض جس میں حاضری نہ ہوتی ہو، اس پر مسلط جادو والے جنات سے اپنے جنات کے ذریعے سے بات چیت کی جا سکتی ہے۔ وہ بھی بتاتے ہیں کہ فلاں مریض کے جنات اچھے ہیں، لڑنا نہیں چاہتے اور فلاں کے لڑنا چاہتے ہیں۔
    جادو کا کوئی بھی کیس ہو یعنی عام ہو یا خاص ہو، محتاط اس لئے رہنا چاہئے کہ جادو سے بھیجی ہوئے جنات عامل کے اشارے پر چلتے ہیں۔ برعکس جنات کے کیس میں جن اپنی مرضی سے چلا جائے گا۔ جادو کے ذریعے مسلط شدہ جنات کی اپنی مرضی نہیں چلتی۔اس لئے وہ نقصان بہت کرتے ہیں۔ اس لئے جادو کے کسی بھی مریض کا علاج کیا جائے تو اپنے حصارات پر خاص دھیان دیا جائے۔ اپنا، اپنے گھروالوں اور گھر کا لازمی حصار کیا جائے۔ اپنے جنات کو پیغام بھی لگایا جائے۔ کیونکہ آپ کو نہیں پتہ کے مخالف عامل کیسا ہے اور کس حد تک جا سکتا ہے؟ کئی عامل ایسے سر پھرے ہوتے ہیں جو صرف اس بات پر کہ میرے عمل کی کاٹ کی ہے، آپ کے جانی دشمن ہو جاتے ہیں۔ اور ان کے پاس غلط قسم کے ڈھیروں اعمال ہوتے ہیں۔ اس لئے جنات سے زیادہ جادو کے سلسلے میں حفاظت کی ضرورت رہتی ہے۔
     درج بالا چند ضروری ہدایات لکھ دی گئی ہیں۔ عاملین سے درخواست ہے کہ ان ہدایات پر خود بھی عمل کریں اور مریضوںکو بھی عمل کروائیں۔ بہت زیادہ عاملین کو دیکھا ہے کہ کسی طرح کا نہ خود خیال رکھتے ہیں، نہ ہی مریضوںکو ہدایات کرتے ہیں۔ اس لاپرواہی کی وجہ سے خود بھی متاثر ہو کر مریض بنتے جاتے ہیں اور مریضوں کا کیس بھی بہت خراب کر دیتے ہیں۔کوئی بھی فن ہو، اس کے کچھ اصول ہوتے ہیں۔ جادو کے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنا بھی ایک فن ہے۔ اس کو فن ہی کی طرح سیکھا جائے۔ ورنہ اپنا، اپنے گھر والوں کا اور اپنے مال و اسباب کی تباہی کے ذمہ دار آپ خود ہونگے۔

سحر کی اقسام

    سحرکی قسمیں …علاج السحر میں بہت اہم ہیں۔ اور سب سے زیادہ اہمیت ان کی یہ ہے کہ لوگ پڑھیں اور خود دیکھیں کہ کہیں وہ سحرمیں مبتلا تو نہیں؟ عاملین کے لئے اس لئے اہم ہے کہ ان کو پتہ ہو کہ کون کون سے مقاصد کے لئے سحر کیا جاتا ہے؟اور اچھا عامل وہی ہوتا ہے جس کے پاس ہر قسم کے سحر کو توڑنے اور اس کے بد اثرات کو دور کرنے کا مجرب اور طاقتور عمل ہوتاہے۔ ایسے  عملیات جو خاص کسی قسم کے سحر کی کاٹ کے لئے نہیں ہوتے، ان کو ہر قسم کے علاج کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر وہ کبھی کام نہ کریں تو خاص قسم کے سحر کے علاج کے لئے خاص اسی قسم کے توڑ کے جو عملیات ہوتے ہیں، وہ استعمال کرنے چاہئیں۔ (ع)
اوّل :  قسم سحرکی یہ ہے کہ دو میاں بیوی آپس میں محبت والفت سے زندگی گزاررہے ہیں ۔ یکایک مرد وعورت میں تنازعہ کی شکل کھڑی ہوجائے اور ایک دوسرے کی شکل سے بھی بیزار ہوجائیں ۔
دوسری :  قسم سحر کی یہ ہے کہ عورت اپنے شوہر کی محبت میں فریفتہ ہواور سحر کرکے اس کو برگشتہ(یعنی خلاف) کردیا جاتا ہے ۔ اور وہ شوہر کی شکل دیکھ کر آگ بگولہ ہوجاتی ہے ۔
تیسری :  قسم سحر کی یہ ہے کہ عورت اپنے شوہر کے اوصاف بیان کرتے کرتے نہیںتھکتی بلکہ رات دن شوہر کی محبت کا دم بھرتی ہے۔ مگر سفلی سحر کے ذریعہ اس کو بد ظن ، متنفر کردیا جاتا ہے اور اس کو شوہر کی شکل مثل کتے اورخنزیر کے نظر آنے لگتی ہے ۔
چوتھی:  قسم سحر کی یہ ہے کہ نوجوان حسین خوبصورت لڑکی ہونے کے باوجود رشتہ والے لڑکی کو دیکھ کر اچاٹ ہوجاتے ہیں اور رشتہ سے انکار کردیتے ہیں۔ اسی طرح عرصہ دراز گزرجاتا ہے ۔
پانچویں :  قسم سحر کی یہ ہے کہ لڑکیوں کے رشتہ آنے ہی بند  ہوجاتے ہیں
 یعنی بغیر دیکھے ہی لوگ بدظن ہوجاتے ہیں ۔ان کے ذکر سے نفرت اور اچاٹ پندلوں میں ہونے لگتا ہے ۔
چھٹی :  قسم سحرکی یہ ہے کہ مرد اپنی بیوی بچوں پر محبت میں جان دیتا ہے مگر سحر زدہ ہونے کے بعد نفرت وبغض کرنے لگتا ہے اور سمجھا نے والا بھی دشمن لگتا ہے ۔
ساتویں :  قسم سحرکی یہ ہے کہ بھیڑ ، بکریوں ، گایوں اور بھینسوں پر یعنی دودھ دینے والے جانوروں پر کیاجاتا ہے۔ ان کے راستے میں ڈال دیتے ہیں ۔ ان جانوروں کا دودھ سوکھ جاتا ہے۔ بچہ مرجاتا ہے۔ دودھ پینے والے بیمار ہوجاتے ہیں ۔
آٹھویں :   قسم سحرکی چو پایوں کیلئے مخصوص ہے۔ اس سحر کے کرنے سے جانوروں کے جوڑوں میں درد ہوجاتا ہے ۔اور وہ جانور گھاس کھانا چھوڑ دیتے ہیں ۔اگر بروقت علاج نہ ہو تو مرجاتے ہیں ۔
نویں :   قسم سحر کی یہ ہے کہ سحردودھ دینے والے جانوروں اور بچہ جننے والی مائوں پر کیا جاتا ہے ۔ خواہ جانورہوں یا عورتیں ، اس کے کرنے کے بعد بچہ پیٹ سے بے وقت ضائع ہوجاتا ہے ۔
دسویں :  قسم سحرکی یہ ہے کہ اس سحر کے ذریعہ خاص کراولاد کو نشا نہ بنایا جاتا ہے۔ یعنی نومولود اور شیر خواربچوں پر سحر کیا جاتا ہے ۔ اور بچے سوکھ سوکھ کر مرجاتے ہیں ۔
گیارہویں:  قسم سحر کی یہ ہے کہ طالع سنبلہ میں بروز منگل یا جمعہ کو ایک پتلہ عطارد کا بنا کر راستہ میں ڈال دیتے ہیں۔جس عورت کے پیروں میں آجائیگا ، اس عورت کے یہاں لڑکیاں ہی پیدا ہوں گی، لڑکا نہ ہوگا ۔
بارھویں :  قسم سحر کی یہ ہے کہ مرد کو بستہ کردیا جاتا ہے یعنی وہ مرد ہمبستر ی کے قابل نہیں رہتا ۔
تیرھویں:  قسم سحر کی یہ ہے کہ دلہن کو اپنے شوہر سے یا جس سے بستہ کیا ہے، اس کیساتھ ہمبستری سے نفرت ہوجاتی ہے۔
چودھویں :  قسم سحرکی یہ ہے کہ مرد کے مفاصل (جوڑوں )میں درد پیدا کردیا جاتا ہے۔ اور مردبیکار ہوجاتا ہے ۔
پندھویں :  قسم سحر کی یہ ہے کہ عورت کے پیٹ میں اور سر میں پانی پیدا ہوجاتا ہے ۔
سولہویں :  قسم کی سحر کی یہ ہے کہ سحر زدہ ہونے کے بعد عورت رنگ بدلنے لگتی ہے اور تھوڑی دیر کے بعد تبدیلی رونما ہوتی ہے۔ اور شکل وصورت بھیانک ہوجاتی ہے ۔
سترھویں :  قسم سحر کی یہ ہے کہ عورت کو باندھ دیا جاتا ہے اور عورت عقیمہ (بانجھ) ہوجاتی ہے۔ ماہواری بھی ہوتی رہتی ہے ۔مگر استقرارِ حمل نہیں ہوتا ہے۔
اٹھارھویں :  قسم سحر کی یہ ہے کہ اس سحر کے ذریعہ کسی بھی شخص کا روز گار باندھ دیا جاتا ہے ۔ اور سحرزدہ کامال واسباب تلف ہوجاتا ہے۔ مویشی مرجاتے ہیں ۔آئے دن نقصان کا سامنا رہتا ہے ۔
انیسویں :  قسم سحر کی یہ ہے کہ اس قسم کے ذریعہ رشتہ ازدواجی منقطع کردیا جاتا ہے ۔ اور مرد عورت جداجد ا ہوجاتے ہیں ۔
بیسویں :  قسم کی سحر کی یہ ہے کہ اس قسم کے ذریعہ سے کسی گھر کو ویران وبرباد کردیا جاتا ہے ۔اس گھر کی خیر و برکت اڑجاتی ہے۔ محبت والفت جاتی رہتی ہے۔ ایک، دوسرے کو دشمن سمجھتا ہے۔ رات دن جھگڑا بنا رہتا ہے۔
اکیسویں :  قسم سحر کی یہ ہے کہ اس سحر کے ذریعہ اپنے مطلوبہ شخص کو خواہ مردہویا عورت ،شدید بیماری میں مبتلا کردیا جاتا ہے ۔اور وہ کسی صورت صحت یاب نہیں ہو پاتا ۔
بائیسویں :  قسم سحر کی یہ ہے کہ اس سحر کے ذریعہ کسی بھی شخص کو (مرد یا عورت کو) ذلیل کردیا جاتا ہے۔ ہر کوئی اس سے بلا وجہ نفرت کرنے لگتا ہے ۔ کوئی اعتبار نہیں کرتا ۔
تیئسویں :   قسم سحر کی یہ ہے کہ اس سحر کے ذریعہ سے کسی افسر یا حاکم یا ملازم کو نوکری سے ، یا افسر کو عہد ہ سے ہٹادیا جاتا ہے۔ سحر زدہ ہونے پر نوکری وعہد ہ سے معطل ہوجاتا ہے ۔
چوبیسویں :  قسم سحرکی ہے کہ امیر کو، رئیس کو، تاجر کو ، وزیر کو… عہد ہ سے گرادیا جاتا ہے ۔اور فقیر وکنگال بنادیا جاتا ہے ۔
پچیسویں :  قسم سحر کی یہ ہے کہ اس سحر سے عورتوں کو اجاڑ کر دیا جاتا ہے یعنی طلاق دلادی جاتی ہے۔ جب تک اس سحر کا دفعیہ نہ ہوگا تو کتنے ہی نکاح کرلئے جائیں ،سب منقطع ہوتے رہتے ہیں ۔
چھبیسویں :  قسم سحر کی یہ ہے کہ اس سحر کے ذریعہ حاکم کو بتادلہ پر پہو نچا دیا جاتا ہے ۔ اور شہر سے دور کردیا جاتا ہے ۔
ستائیسویں :  قسم کی سحر کی یہ ہے کہ اس کے ذریعہ خوبصورت حسین عورت کے حسن وجمال کو خراب کردیا جاتا ہے۔ جسکی وجہ سے وہ اپنے پرایوں کی نظرمیں ذلیل وخوار ہوجاتی ہے ۔
اٹھائیسویں :  قسم سحر کی یہ ہوتی ہے کہ اس کے ذریعہ سے ہر ترقی کو مسدود کردیا جاتا ہے۔یہاں تک کہ تعمیرشدہ مکان کو اجاڑ دیا جاتا ہے۔ اس گھر میں کوئی آباد نہیں ہوپاتا ہے بلکہ ویران رہتا ہے ۔ جو بھی مکان میں آتا ہے جلد ہی چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے ۔
    )سحر کی اورربھی بہت کی قسمیں ہیں لیکن کثیر الوقوع کا ذکر ہو چکا۔ جو عامل حضرات سحر کا علاج کرتے ہیں، وہ ہر قسم کا علاج کرنا سیکھیں۔ خصوصاَ کسی خاص میں مہارت بھی حاصل کرنی چاہئے تاکہ وقت پڑنے پر اس قسم کے علاج میں ناکانی نہ ہو۔
    ہمارے ہاں علاج السحر ماہر کورس میں خاص سحر کی کئی قسموں کا علاج سکھایا جاتا ہے۔جن عاملین نے عملیات پہلے سے سیکھے ہوتے ہیں، ان کو  کم وقت میں اعمال سکھائے جاتے ہیں۔ جو مبتدی حضرات ہیں، ان کو وقت زیادہ لگتا ہے۔ع)
    عاملین جہاں مخلوق کی حفاظت اوربہتری وفلاح وبہبود کیلئے کوشش کرتا ہے ،اول اپنی حفاظت کرنا بھی ضروری ہے ۔ یعنی اکل حلال، صدق مقال اور پابندی شریعت وپابندی صوم وصلوٰۃ کا اہتمام رکھنا ازحد ضروری ہے ۔ تبھی مخلوق خدا کی صحیح معنوں میں خدمت انجام دے سکتا ہے اور ثواب دارین حاصل کرسکتا ہے۔و ہمات اور لغویات سے ، کذب،دروغ گوئی سے اورخرافات واہیات دور رہنا چاہئے ۔ امراض کا علاج اورعقائد کی اصلاح کرنی چاہئے۔ 

روحانی علاج کرنے کے تین مراحل

ایک ایسا مضمون جس کی عاملین حضرات کو بہت ضرورت ہے۔ نیز عوام کے لئے بھی بہت ضروری ہے تاکہ وہ عاملین سے صحیح کام لے سکیں۔

    کافی عرصہ سے اس مضمون کو لکھنے کا سوچ رہا تھا مگر وقت کی کمی کے باعث مضمون شروع ہی نہ کر سکا۔ ممکن ہے کہ اس مضمون سے چند عاملین اختلاف کریں مگر پرواہ نہیں کیونکہ اختلاف کے لئے بھی دلیل کی ضرورت ہوتی ہے اور ہمارے ہاں اختلاف بلا دلیل کرنے کا مرض بہت لوگوں میں ہے۔
    اس مضمون میں روحانی علاج سے مراد صرف اور صرف جادو اور جنات کا علاج لیا جا رہا ہے۔ جادو اور جنات کا علاج کرنے کے تین مراحل ہیں۔ دراصل یہ تین مراحل ہر کام کے ہوتے ہیں۔ مگر سمجھانے کے لئے جادو اور جنات کا بیان کیا جائے تو سمجھنا بہت آسان ہوتا ہے۔جنات اور جادو ایک دشمن ہے جو مریض پر حملہ کر رہا ہے۔ اور عامل مریض کا ہمدرد ہے۔


پہلا مرحلہ
    مریض عامل کے پاس آیا۔ عامل نے حالات سن کر اسے صرف وظیفہ پڑھنے کو دے دیا۔ یہاں دو باتیں ہو سکتی ہیں۔ پہلی کہ عامل خود اس وظیفے کا عامل ہے اور دوسری کہ عامل نہیں۔ اگر عامل نہیں، تو اس کی مثال ایسی ہے جیسے مریض دشمن کے سامنے کھڑا ہوا ہے، دشمن حملہ کر رہا ہے، اور مریض اس وقت اللہ تعالیٰ سے مانگ رہا ہے تاکہ اسے ہتھیار ملے، لڑنے والے ملیں اور وہ دشمن کا مقابلہ کر سکے۔ یہ درجہ عموماً کثرت سے ہمارے بزرگوں کا بھی ہے۔ چونکہ خود عامل نہیں ہوتے، اس لئے اللہ تعالیٰ ہی کوئی خاص معاملہ کریں اور اس عمل کی طاقت پڑھنے والے کو دے دیں۔ اس صورت میں مریض سے پیسے نہیں مانگنے چاہئیں۔ جو وہ خوشی سے دے، عامل لے لے۔ عامل نے صرف رستہ دکھایا ہے، اور کچھ نہیں کیا۔
    اگر عامل اس وظیفے کا بھی عامل ہے، تو اس کی مثال ایسی ہے جیسے مریض کو عامل نے ہتھیار دیا کہ دشمن پر حملہ کرو۔ اور مریض حملہ کر رہا ہے۔ ساتھ ہی مریض کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے مانگنا نہ چھوڑے۔
اس معاملہ میں عامل مریض سے کچھ رقم کا مطالبہ کر سکتا ہے۔ مگر چونکہ عامل کی کوئی محنت نہیں، محنت ساری مریض کی ہے، اس لئے کوئی زیادہ رقم کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے۔


دوسرا مرحلہ
    دوسرا مرحلہ یہ ہوتا ہے جہاں عامل مریض کو کچھ علاج بنا کر دیتا ہے۔اس کی مثال ایسی ہے جیسے مریض دشمن پر عامل کے دئے ہوئے ہتھیار سے وار کر رہا ہے، اور عامل مریض کے پیچھے کھڑا ہو تا ہے۔ اور دشمن کو عامل نظر بھی آسکتا ہے کہ مریض کے پیچھے کون کھڑا ہے۔چونکہ عامل بھی میدانِ جنگ میں کود جاتا ہے، اس لئے اس کو بھی نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ وہ جہاں مریض کو اسلحہ دے رہا ہوتا ہے، وہیں مریض کی مرہم پٹی بھی کر رہا ہوتا ہے۔  چونکہ عامل اس میں کام کررہا ہوتا ہے، اس لئے مناسب رقم مریض سے مانگ لی جائے توکوئی حرج نہیں۔
 
تیسرا مرحلہ
    تیسرا مرحلہ یہ ہے کہ عامل مریض کو پیچھے کرکے خود دشمن کے سامنے ہو جاتا ہے۔ اس مرحلے میں عامل کو بہت خطرہ ہوتا ہے، اور مریض کو صرف مرہم پٹی کے لئے تعویزات دئے جاتے ہیں۔ عمل عامل خود کر تا ہے۔ اس صورت میں عامل کو چاہئے کہ اچھی رقم مریض سے لے کیونکہ وہ اپنی اور اپنے گھر والوں کی جان داؤ پر لگائے ہوئے ہوتا ہے۔ اول تو تیسرے مرحلہ میں عمل کیسے کئے جاتے ہیں، یہ بات خود عاملین کو کم ہی پتہ ہوتی ہے۔زیادہ تر عاملین دوسرے مرحلے سے آگے نہیں جاتے۔ اور اس طرح کے بڑے عملیات بغیر بڑی رقم کے نہیں کرنے چاہئیں۔ کیونکہ جب عامل پر مصیبت آتی ہے، تو کبھی مریض تعاون نہیں کرتا۔اور ایسا بہت دیکھا گیا ہے کہ عامل حضرات سخت پریشانی میں ہیں اور کوئی ان کا مددگار نہیں۔



جادو کی خاص قسموں کا علاج---- کاروباری بندش کا علاج

۱)  کاروبار جو نہ چلتا ہو یا چلتے چلتے رک گیا ہو، نقصان ہو رہا ہو تو روزانہ بعد نماز فجر 20مرتبہ سورۃ الکافرون اور 20مرتبہ سورہ النصر 40دن پڑھیں۔ انشاء اللہ کاروبار میں ترقی ووسعت آئے گی۔ غیب سے رزق مہیا ہوگا۔ صرف ایک دعا برکت رزق کی مانگیں ۔
  ۲)  اگر کسی کی دوکان ، دفتر یا کاروبار بستہ کردیا گیا ہو یا کسی وجہ سے کاروبار نہ چلتا ہو، لاکھ کوشش اور محنت سے بھی کاروبار میں ترقی نہیں ہوتی توذیل کے عمل کو استعمال میں لائیں ۔ خداوند تعالیٰ کے حکم سے غیبی اسباب پیدا ہوں گے اور کاروبار میںخوب ترقی ہوگی ۔ پھر لطف کی بات یہ ہے کہ جب تک نقش دوکان یا دفتر میں آویزاں رہیں گے ،کسی کے سحر جادو اور نظر بد کا اثر نہیں ہوگا۔
    ترکیب عمل کچھ اس طرح ہے کہ سفید کاغذ کے چو بیس الگ الگ ٹکڑوں پر ذیل کا نقش تحریر کر یں ۔ نقش لکھنے کا کوئی مخصوص وقت نہیں۔ عروج ماہ میں کسی بھی مبارک دن کی سعد ساعت میں تحریر کریں ۔ اب سوا کلو گندم کا آٹا گوندھ کر اس کے اکیس برابر وزن کے پیڑے بنائیں ۔ اور ہر پیڑے میں ایک ایک نقش بند کر کے کسی نہر یا دریا میں ڈال دیں ۔ اور واپس اپنی دوکان ، دفتر ، کاروبار ، جگہ پر آکر وہاں لوبان کا نجور روشن کریں ۔ باقی جو تین نقش ہیں۔ ان میں سے ایک کو دوکان ، دفتر کے اندر بالکل سامنے اونچی جگہ پر جہاں آنے والے کی نظرپڑے، آویزاں کریں ۔باقی دو کو دائیں اور بائیں طرف کی دیواروں پر بلند جگہ آویزاں کریں۔ اب کچھ دیر بیٹھ کر وہی شعر پڑھیں ،پس عمل مکمل ہوا۔ اسی شعر کو بلا تعداد چلتے پھرتے اور کاروبار ی جگہ پر بیٹھے پڑھا کریں ۔ اس عمل سے وہ تمام لوگ جن کاواسطہ اکثر عوام الناس سے رہتا ہے۔ مثلاًڈاکٹرز ، حکما ر ، وکلا تاجران اور دوکاندار حضرات یکساں فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ پڑھنے والا شعر یہ ہے ۔
یا ہست خضر یا مست خضر جو چلے خضر کی آن
ہند ، سندھ کوٹ نگر تھیں لے آئیو میری دکان
    اورنقش یہ ہے
۷۸۶
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
لا الہ الا انت سبحنک انی
 کنت من الظالمین
اا ک اا۱ ۰۰۰ ۹ ط ء ل ۹ و
۳)  سفید کا غذ پر عام روشنائی سے ایک بار سورئہ فا تحہ، ایک بار سور ئہ الم نشرح، ایک بار آخری دونوں قل شریف اور آخر میں یہ تحریر کریں ۔
    بسم اللہ الکبیر اعوذ باللّٰہ العظیم من شر کل شیطان وھامۃ وعین لا مۃ ومن شر کل غرق النھار وشر النار ولا حول ولا قوۃ الا باللّٰہ وصلی اللہ تعالٰی علٰی خیر خلقہ محمد و الہ و اصحابہ اجمعین ۔
    طریقہ استعمال : اس کاغذ کو پانی میں بھگو دیں ۔ جب سیاہی اترجائے تو اس پانی کو صبح وشام کاروبار کی جگہ ، دفتر ، دوکان وغیرہ میں چھڑکا ئو کریں ۔ جب پانی خشک ہو جائے تب اوپر سے گزر سکتے ہیں ۔ دیواروں پربھی چھڑک دیں۔ انشاء اللہ بند ش ختم ہوگی ۔ اورکاروبار خوب چلے گا ۔
۴)  دوکان کی بندش کھولنے کیلئے ۔ یہ سب نام ایک سطر میں لکھ کر کاروبار کی جگہ پر روزانہ تین بار جلائیں اور لوبان کا نجورروشن کریں ۔ چھ سات روز کافی ہیں ۔
   ابلیس نمرود شدادلعین فرعون ابوجہل ہاروت وماروت ہامان
    (کاروبار کی بندش کا علاج کرتے وقت یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ کئی بار بندش تو ختم ہو جاتی ہے، مگر رزق یا کاروبار ویسے نہیں چلتا جیسے پہلے چلتا تھا۔ اس کی وجہ ایک عرصہ سے گاہک کا رجوع نہ ہونا ہوتا ہے جو کسی اور دکان کے گاہک بن گئے ہوتے ہیں۔ اس لئے بندش ختم ہونے کے بعد ترقی رزق کا عمل بھی دیں۔ع)


جنات نے چھٹی کا دودھ یاد دلادیا (مرسلہ:طارق راحیل)

    یہ1929-30ء کی بات ہے جب ہندوستان تقسیم نہ ہوا تھا ۔میں ایسٹ انڈیا ریلوے میں ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر کی حیثیت سے گوالیار میں تعینات تھا۔ گوالیار میں ایک بہت بڑا بنگلہ بالکل ویران پڑا ہوا تھا۔ میں نے اس بنگلے کو پسند کرلیا۔ مقامی معززین نے مجھ سے کہا کہ اس بنگلے میں بہت سے انگریز اور ہندوستانی قیام کرچکے ہیں اور انہیں بے حد خوفناک حوادث پیش آئے ہیں۔ ان لوگوں کو یہ بنگلہ چھوڑنا پڑا۔ آپ اس میں قیام کرنے کے ارادے سے باز آجائیے۔ لیکن میں نے کسی کی بات نہ مانی اور میرے بیوی بچے اس کوٹھی میں منتقل ہوگئے۔ تین دن تک کوئی بات نہیں ہوئی۔ چوتھے روز ڈرائنگ روم میں میری بیوی کومیز پر ایک رقعہ رکھا ہوا ملا جس پر تحریر تھا کہ ’’کل رات کو یہاں بہت بڑا ڈاکہ پڑنے والا ہے۔ لہٰذا بہتر ہے کہ تم یہ بنگلہ چھوڑ دو۔‘‘
    بیوی تو یہ رقعہ پڑھ کر بہت خوفزدہ ہوئیں۔ فوراً ہی سپرنٹنڈنٹ پولیس کو مطلع کیا گیا۔ چنانچہ مسلح پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ پولیس انسپکٹر نے یہ کہہ کر تشفی دی کہ یہ سب افواہیں ہیں اور یہ رقعہ وغیرہ سب فضول ہے۔ آپ قطعی فکر نہ کریں۔ کسی شریر بچے نے رقعہ لکھ کر میز پر رکھ دیا ہوگا۔ بہرحال ہم نے آپ کے اطمینان کیلئے پولیس کا باقاعدہ پہرہ بٹھا دیا ہے۔ میں ڈرائنگ روم میں پہنچا۔ دیکھا تو میز پر ایک دوسرا رقعہ رکھا تھا۔ میں نے رقعہ اٹھا لیا۔ لکھا تھا ’’جناب یہ توہم پرستی نہیں ہے، آپ کو معلوم ہوجائے گا۔ ‘‘یہ پڑھتے ہی مجھے حیرت ہوئی اور میں نے بہت زور سے کہا ’’اے لکھنے والے! تم کون ہو؟ سامنے کیوں نہیں آتے؟ ‘‘میرے سوال کا جواب نہیں ملا۔ تقریباً ایک گھنٹے کے بعد پھر ایک رقعہ فضا میں اڑتا ہوا میرے سامنے آکر گرا’’ہم تمہیں پریشان کریں گے۔ تم نے ہماری اجازت کے بغیر یہاں پرقیام کیسے کیا؟ اب بھی وقت ہے یہ بنگلہ چھوڑ کر کہیں اور چلے جائو ‘‘ میں نے چلا کر کہا ’’ہم مکان نہیں چھوڑیں گے۔ تم اس گھر سے چلے جائو ‘‘
    میری بیوی نے اپنے بہنوئی محمداحمد صاحب کو دہلی تار دیا۔ وہ تین روز بعد آگئے۔محمداحمد دیوہیکل آدمی تھے۔ انہوں نے ہمارا بہت مذاق اڑایا۔ کہنے لگے ’’بھائی صاحب آپ خود سوچئے! اس زمانے میں دنیا کہیں سے کہیں پہنچ گئی ہے ۔لیکن آپ ہیں جوفضول اور بے معنی باتوں میں اپنا اور اپنے گھر والوں کا جینا دوبھر کررہے ہیں۔‘‘
    محمداحمد صاحب نے آستینیں چڑھا کر زور سے کہا ’’میں دیکھتا ہوں کیسا جن ہے، سب کسر نکال دوں گا، آئے بڑے جن صاحب‘‘ یہ کلمات ادا ہوئے ابھی چند ہی سیکنڈ گزرے ہوں گے کہ کسی نے اس زور سے ان کو چانٹا مارا کہ چھٹی کا دودھ یاد آگیا اور حضرت چکرا کر گرپڑے۔ پھر کچھ نہ پوچھئے، خوف کے مارے میرا براعالم تھا۔ محمداحمد تو دوسرے ہی دن دہلی چلے گئے۔ ایک روز ملازم چائے لارہا تھا کہ کسی نظر نہ آنے والے ہاتھ نے ایسا جھٹکا مارا کہ سب چیزیں دور جاگریں اور برتن ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے۔
    ایک بارسب لوگ کھانا کھانے آکر بیٹھے۔ ہمارے بیٹھتے ہی کھانے میں سے سر انڈ(بدبو) آنے لگی۔ ہم میز سے پرے ہٹ گئے کہ چھت میں سے ایک سانپ میز پر آکر گرا اور اس نے ایک پلیٹ منہ سے پکڑ کر اپنے آگے رکھی اور تمام کھانا چٹ کرگیا۔ پلک جھپکتے ہی وہ سانپ غائب ہوگیا اور تعجب انگیز بات یہ تھی کہ ڈونگے میں ہزاروں بچھو بھرے ہوئے تھے۔
     اس دوران جنوں کی طرف سے دھمکی آمیز رقعے آتے رہے، جن میں لکھا ہوتا تھا کہ مکان چھوڑ دیا جائے۔ ایک دن میں بہت کھول اٹھا۔ واقعہ یہ ہوا کہ میرے چھوٹے بچے کا دودھ جوش ہورہا تھا۔ اس کی پتیلی الٹ دی گئی اور تمام دودھ ضائع ہوگیا اور بچہ بھوک کی وجہ سے تلملا رہا تھا۔ میں نے چلا کر کہا ’’اے ستانے والے جن! مجھے بہت افسوس ہے کہ تم کیسے سنگدل ہوکہ ایک معصوم بچے پر بھی رحم نہیں کرتے شرم کرو شرم‘‘
    فوراً ہی ایک کاغذ کا ٹکڑا چھت سے لہراتا ہوا فرش پر گرا ’’اچھا! ننھے کا دودھ نہ پھینکیں گے‘‘ دودھ پتیلی میں موجود تھا۔ ایک مرتبہ صبح کا وقت تھا ۔ میں نماز کیلئے وضو کررہا تھا کہ میں نے دیکھا کہ جائے نماز پر ایک بچھو میری ٹانگ پر کھڑا ہے اور اس کے منہ میں ایک سبز رنگ کا کاغذ کا ٹکڑا دبا ہوا ہے۔ اس میں لکھا تھا کہ ’’ہم تنگ آگئے ہیں۔ اس میں خیریت ہے کہ یہاں سے چلے جائو۔‘‘ میں نے زور دے کر کہاکہ ’’آخر کہاں جائیں اور کہاں رہیں؟‘‘ جواب آیا ۔ ’’پہلے مکان چھوڑ دو،پھر ہم بتائیں گے۔‘‘ مجبور ہوکر میں نے ڈاک بنگلے کا پروگرام بنایا اور ہم ڈاک بنگلے میں پندرہ دن رہے مگر کب تک وہاں رہتے۔ پھر اسی مکان میں اٹھ آئے۔ آتے ہی میں نے کہا ’’اے صاحب خانہ!السلام علیکم! لیجئے ہم حاضر ہوگئے ۔میں بعد منت عرض کرتا ہوں کہ آپ یا تو ظاہر ہوکر بات چیت کیجئے اور ہمیں اس مکان میں رہنے کی اجازت دیجئے۔ ہم بہت پریشان ہیں۔‘‘ وہ دن خاموشی سے گزر گیا۔ دوسرے دن تحریری جواب آیا ’’بازو کی چھوٹی کوٹھڑی میں سے سب سامان اٹھالو۔ خبردار ادھر پھر کوئی نہ آنے پائے۔‘‘ ہم نے تمام سامان نکال لیا اور کوٹھری مقفل کردی۔ میں نے پھر اخبار اسٹیشن کلکتہ میں ایک خط شائع کرایا کہ میں ان لوگوں کو جنوں کا مشاہدہ کراسکتا ہوں جو جنات کے وجود کے منکر ہیں۔ اس جن نے بہت اصرار کے بعد اپنا نام یعقوب جن بتایا تھا۔ اخبار میں خط شائع ہونے کے بعد دو بنگالی گوالیار آئے اور میرے یہاں پہنچ کر خواہش کی کہ جنات کو ہم دیکھیں گے۔ انہیں ڈرائنگ روم میں بٹھادیا گیا اور ان کی تواضع کی گئی اور ان سے میں نے کہا کہ آپ کوٹ اور ہیٹ اتار کر بالکل سامنے کھونٹیوں پر لٹکا دیجئے اور انہی کو دیکھتے رہیے۔
    پھر میں نے کہا ’’اے یعقوب جن! یہ بنگالی بھائی تمہارے وجود سے منکر ہیں۔ لہٰذا ان حضرات کو قائل کردو‘‘۔ تھوڑی دیر ہی ہوئی تھی کہ ان کا ہیٹ اورکوٹ کھونٹی پر سے غائب ہوگیا اور کھونٹی پر ایک عقاب نما جانور جس کی چھ ٹانگیں تھیں اور جس پر کلغی ایسی جیسے اصیل مرغ کے ہوتی ہے اور اس کی آنکھیں الو سے مشابہ تھیں اور وہ پراسرار جانور بڑی ہی خشونت اور غصے کے عالم میں کھا جانے والی نظروں سے انہیں گھور رہا تھا۔ کچھ نہ پوچھئے ان دونوں کا برا حال ہوا۔ چیخنے لگے اور میرے قدموں پر گرے اور گڑگڑا کر کہنے لگے کہ’’ ڈاکٹر صاحب! ہمیں جنوں سے بچائیے۔ ہم قائل ہوگئے۔ توبہ ہماری، اب کبھی جنوں کے خلاف کوئی بات یا کلمہ منہ سے نہ نکالیں گے۔‘‘ 


نعت نبوی ﷺ


لبِ عرش و فرش پہ ہے رواں صلُّو علیہ و آلہ
ہے ثنائے خواجہ کہاں کہاں صلُّو علیہ و آلہ

میں قلم کے فن سے تھا نا بلد ، مرے لب پہ مہر سکوت تھی
مری خامشی کو ملی زباں ، صلُّو علیہ و آلہ

اسے عام بات نہ جانئے، یہ بڑے نصیب کی بات ہے
مرا حرف حرف ہے نعت خواں ، صلُّو علیہ و آلہ

میں عجب عذاب میں تھا گھرا ، میری جان پہ تھی بنی ہوئی
مرے لب پہ آگیا ناگہاں ، صلُّو علیہ و آلہ

غمِ زندگی کی دوپہر میں ، دلِ زار سایہ فگن وہی !
ہے وہی امیدِدل جہاں ، صلُّو علیہ و آلہ
(ڈاکٹر شیخ محمد اقبال )


سحر و جادو کے علاج کے بڑےا عمال : ھانڈی والے ا عمال (ابو نافع)

۱)  ایک مٹی کی کوری ہانڈی لے کر اس میں سوا پاؤ ثابت کالی ماش ڈال کر ہفتہ یا منگل کو صرف سات بارخاص کلام پڑھ کر دم کریں۔ ایسا تین بار کریں۔ پھر ڈھکنا بند کرکے آٹے سے ہر طرف سے منہ بند کردیں۔ ذرا بھی سوراخ نہ رہے۔ اب مریض کو چارپائی پر لٹا دیں۔ اور ہانڈی کو مریض کے اوپر سے سات چکر دیں ۔ ہانڈی کا مریض کے جسم سے لگنا ضروری ہے۔ اگر عورت ہو تو اس پر سفید چادر ڈال دیں۔ پھر ہانڈی واریں۔ ہر چکر پر ایک بار خاص کلام پڑھ کرہانڈی پر دم کریں۔ سات چکروں کے بعد ہانڈی کو چولہے پر فوراً رکھ دیںاور نیچے تیز آگ جلا ئیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چوبیس گھنٹہ کے اندر اندر ہانڈی سے بدبو نکلے گی اور بہت غلیظ مواد نکلے گا۔ پس جب بدبودار غلیظ مواد نکلنا بند ہو جائے تب ہانڈی کو کسی نہر یا دریا میں پھینک دیں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے تمام تراثرات دور ہو جائیں گے۔ اور مریض کا جسم ہر قسم کے سحر وجادو اور آسیبی وجناتی اثرات سے پاک ہوجائے گا۔
    یہ عمل ایسے لوگوں کے لئے بھی کیا جاسکتا ہے جو ایک عرصہ سے لا علاج امراض میں مبتلا  ہوں۔ ادویات اپنا اثر چھوڑ چکی ہوں ۔ ڈاکٹروحکماء علاج سے عاجز آچکے ہوں ۔اور کسی علاج سے صحت یاب نہ ہوپاتے ہوں۔ ان کے لئے ایک بے نظیر اور سریع الاثر علاج ہے۔ یہ عمل ہفتہ یا منگل کے روز ہی کرنا ہے۔ (خاص کلام جاننے کے لئے رابطہ کریں۔ع)
۲)  مٹی کی کوری ہنڈیاآب نا رسیدہ کے درمیان عین دو پہر کو ڈھائی مٹھی سیاہ ماش مریض اپنے ہاتھ سے ڈالے اور ان پر ذیل کی عزیمت سنہرے کاغذ پر لکھ کر رکھ دے۔ ڈھکنے کو ماش کے آٹے سے بند کر دے اور ہنڈیا مریض کے سر سے پائوں تک تین مرتبہ لائیں۔ پھر ایک شخص کسی الگ جگہ جہاں آدمیوں کی آمدو رفت کم ہو، لے جا کر پتھر کا چولہا بنا کر ڈھائی کلو لکڑی نیچے جلائے تاکہ اس میں جوش آ جائے۔ جب منہ سے عرق نکلنا بند ہو تو اس ہنڈیا
کو وہیں گاڑ کر وہ شخص باہر سے نہا کر گھر واپس آئے۔ مریض مسحور کو فوری آرام آنا شروع ہو جائے گا،عزیمت یہ ہے:
الحفيظ الحفيظ الحفيظ الحفيظ الحفيظ الحفيظ الحفيظ الحفيظ الحفيظ الرقيب الرقيب  الرقيب  الرقيب  الرقيب الرقيب  الرقيب الرقيب الرقيب اعوذ باللّٰه الواحد الصادق من شر كل طارق بحق اياك نعبد و ايَّاك نستعين الہٰی بحرمت ایں تعویذ فلاں بن فلاں را صحت دہی۔يا اللّٰه يا اللّٰه يا اللّٰه يَا ربُ يَا ربُ يَا ربُ يَا غفُور يَا غفُور يَا غفُور
نوٹ    ہانڈی والے عملیات ’’بڑے علاج‘‘ میں آتے ہیں۔ جس طرح ڈاکٹری میں آپریشن بڑا علاج ہوتا ہے، اسی طرح عملیات میں بھی بڑے علاج ہوتے ہیں۔ اور ایسے تمام عملیات بغیر ھدیہ نہیں کرنے چاہئیں۔ ورنہ رجعت کا خطرہ رہے گا۔ اس بات کا تجربہ کئی عاملین کو ہو چکا ہے۔ کئی عاملین یہ غلطی بھی کرتے ہیں کہ جلد ہی ھانڈی کا عمل مریض پر کر دیتے ہیں۔ پھر جب علاج مکمل نہیں ہوتا تو مریض کسی اور جگہ چلا جاتا ہے۔ مگر مریض کے ساتھ ایک ظلم ہو جاتا ہے کہ مریض کے مخالفین کو ھانڈی میں جلایا گیا۔ اب ان کے متعلقین ہاتھ دھو کر مریض کے پیچھے پڑ جاتے ہیں اور مریض کو بہت نقصان دیتے ہیں۔ اس لئے عاملین کو چاہئے کے اگر ھانڈی کا عمل کرنا ہو تو سب سے پہلے مریض کی حفاظت کا خیال رکھیں۔ ایسا نہ ہو کہ مریض علاج کا فائدہ نہ ہونے پر کہیں اور تو چلا جائے مگر اس کے دشمن جلائے جانے کی وجہ سے اس کو شدید نقصان دیتے رہیں۔(اجازت کے لئے رابطہ کریں۔ع)

No comments:

Post a Comment

اعمال 3

اونٹ کی ھڈی والا خاص عمل ----ابو حسنین   اپنے گھر کی جنات اور جادو سے حفاظت کے لئے اور گھر والے بھی جنات اور جادو کے شر سے محفوظ رہیں گے...