Monday 10 September 2018

آنکھوں سے مستور رہنے کا عمل

آنکھوں سے مستور رہنے کا عمل

حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ جب نبی اکرم ﷺ مشرکین کی آنکھوں سے مستور(چھپنا) چاہتے تو قرآن کریم کی تین آیتیں پڑھ لیتے تھے‘ اس کے اثر سے کفار آپ ﷺ کو دیکھ نہ سکتے تھے۔آیتیں یہ ہیں:۔
اِنَّا جَعَلْنَا عَلٰی قُلُوْبِہِمْ اَکِنَّۃً اَنْ یَّفْقَہُوْہُ وَ فِیْ اٰذَانِہِمْ وَ قْرًا (کہف 57)
اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ طَبَعَ اللہُ عَلٰی قُلُوْبِہِمْ وَ سَمْعِہِمْ وَ اَبْصٰرِہِمْ(نحل8 10)
اَفَرَءَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰـہَہٗ ہَوٰىہُ وَ اَضَلَّہُ اللہُ عَلٰی عِلْمٍ وَّ خَتَمَ عَلٰی سَمْعِہٖ وَ قَلْبِہٖ وَ جَعَلَ عَلٰی بَصَرِہٖ غِشٰوَۃً(الجاثیۃ23)
ان آیات کو متعدد حضرات نےبہت بااثر پایا:۔
حضرت کعب امام شعبی، امام قرطبی فرماتے ہیں کہ ان تینوں آیتوں کے ساتھ یٰسین اول سے فھم لایبصرون تک بھی پڑھیں تو بے شک دشمنوں پر مٹی پھینکتے ہوئے نکلیں کسی کو خبر بھی نہ ہوگی۔ (تفسیر معارف القرآن، ص480،جلد5)
بظاہر آیتوں کی تعداد ایک ایک مرتبہ پڑھنا معلوم ہوتی ہے لیکن وہ نبیﷺ اور صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین تھے ان کے قلوب اور زبانیں پاک تھیں۔ ہماری زبانوں پر غیبت‘ جھوٹ‘ بہتان‘ فضول گوئی کی غلاظت کی تہہ جمی ہوئی ہے اس لیے تعداد کی کثرت کرکے پہلےزبانوں اور قلوب کو پاک کریں۔

No comments:

Post a Comment

پتھروں کے خواص

پتھروں کے خواص برج حمل کے موافق پتھر پکھراج پکھراج جیسے فارسی میں قوت ارزق اور ہندی میں پو شپ راگ کہتے ہیں ۔ ایک عمدہ زردرنگ قدیمی...